Tag: parvaiz khatak

  • وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ وزیر دفاع پرویزخٹک نے بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج اپنے خطاب میں پیٹرول فی لیٹر 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کرینگے جبکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5 روپے کمی کی جارہی ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 20 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اطلاعات و نشریات اور معاشی ٹیم کےذمہ داران شریک ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم قوم سےخطاب کےممکنہ نکات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ‘اچانک’ ملتوی کردیا گیا

    ادھر  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی پر امید ہے کہ وزیراعظم بہت جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ورثے میں جو مسائل ملے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان کارڈ لایا جارہا ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے یہاں بھی اس کا اثر ہوتا ہے، سب چیزیں باہر سے آرہی ہیں تو یقیناً مہنگائی ہوگی۔

  • عمران خان مشورہ سب سے کرتے ہیں، فیصلہ خود کرتے ہیں: پرویزخٹک

    عمران خان مشورہ سب سے کرتے ہیں، فیصلہ خود کرتے ہیں: پرویزخٹک

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان مشورہ سب سے کرتے ہیں لیکن فیصلے خود کرتے ہیں، ان کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ محمودخان کی وزیراعلیٰ کے پی نامزدگی پر خوش ہوں، وہ اچھے اور محنتی شخص ہیں، امید ہے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن سے کبھی کوئی وزیراعلیٰ نہیں بنا، یہاں سے وزیراعلیٰ بنانے سے مثبت پیغام جائے گا، مالاکنڈڈویژن میں پی ٹی آئی نے بہت اچھے نتائج دیے ہیں۔

    پوچھے گئے ایک سوال پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عاطف خان بھی بہت اچھے تھے، عمدہ کارکردگی دکھائی، صوبے میں مزید کا کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آتے، جو بھی فیصلہ کرتے ہیں سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔


    عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نامزد کر دیا


    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا مجھے آپ کی وفاق میں ضرورت ہے، ملک میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، چوروں لٹیروں اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ‌ کے پی کا نام سامنے آگیا، پارٹی چیئرمین کی جانب سے محمود خان کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    محمود خان پی کے9 سوات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ اس سےپہلےوزیرکھیل رہ چکےہیں۔

  • انتخابی مہم کے دوران نامناسب بیان پر پرویز خٹک نے معافی مانگ لی

    انتخابی مہم کے دوران نامناسب بیان پر پرویز خٹک نے معافی مانگ لی

    پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران نامناسب بیان پر قوم سے معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں جو بیان دیا اس پر عدالت میں معذرت کرچکا ہوں، بیان سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو معذرت خواہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں معاشرتی خرابی کی نشاندہی تھا، میرے الفاظ سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو میں اس پر معذرت کرتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت معاشرتی خرابیوں کا حصہ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہمارا مقصد قوم کی خدمت کرنا ہے۔


    عمران خان جو فیصلہ کریں گے، اسے تسلیم کروں گا: پرویز خٹک


    خیال رہے کہ انتخابات سے قبل پرویز خٹک کے بیان کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نامناسب انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ پرویز خٹک کے اس بیان پر صحافیوں، عام عوام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے معافی مانگ لی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر از خود نوٹس بھی لیا تھا۔

  • آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا: پرویز خٹک

    آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا: پرویز خٹک

    صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے من گھڑت بیانات دے رہے ہیں، ہمیں امید ہے آئندہ انتخابات میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مخالفین جو چاہیں کر لیں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، اب نیا پاکستان بنے گا، ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کریں گے، من گھڑت بیانات سے صرف سیاست چمکائی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نواز شریف اور شہباز شریف کا احتساب ہورہا ہے، اب اگر ان کے خلاف فیصلے آرہے ہیں تو یہ اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے ملک میں جاگیرداروں کی سیاست کو فل اسٹاپ لگا دیا۔


    عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے کارکنان کو جدوجہد کرنا پڑے گی: پرویز خٹک


    خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے صوبے کے تمام ادارے تباہ تھے، اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے اداروں میں اصلاحات کیں، خیبر پختونخواہ میں تعلیمی اصلاحات کر کے امیر وغریب کا فرق ختم کردیا۔


    نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے: پرویز خٹک


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے، وہ ہمیشہ بے ساکھیوں کے سہارے حکومت میں آئے، نواز شریف سہاروں کے بغیر کبھی اقتدار میں‌ نہیں‌ آسکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔