Tag: parvez elahi

  • عوام نے تبدیلی کا راستہ چن لیا،چودھری پرویزالہٰی

    عوام نے تبدیلی کا راستہ چن لیا،چودھری پرویزالہٰی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کا راستہ چن لیا، نواز اور شہبازشریف جتنے بھی غیر آئینی و غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر لیں وہ ان کا راستہ نہیں روک سکتے۔

    چودھری پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ہاؤس میں سات اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، قصور، نارووال اور ننکانہ صاحب کے پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں پارٹی کی تنظیم سازی پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔

    اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیر الدین، وقاص حسن موکل اور خدیجہ عمر فاروقی بھی شریک تھے، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کو ترجیح دینا ہو گی اور یہ تنظیم سازی صوبائی اسمبلی کے حلقہ کو بنیاد بنا کر کی جائے گی۔

    اس سلسلہ میں مونس الٰہی کی قیادت میں ایک کمیٹی پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کرے گی جس کے بعد چودھری پرویز الہٰی خود ہر ضلع میں جا کر میٹنگز کریں گے۔

    میٹنگ کے شرکاء نے تنظیم سازی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں پارٹی مزید فعال و مضبوط ہو گی اور عوام سے رابطے ذاتی سطح پر بھی مزید تیز اور بہتر ہوں گے۔

    مسلم لیگی رہنماؤں نے اتوار کو لاہور میں جلسہ عام میں بھرپور شرکت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن اور عوام سبز مسلم لیگی پرچم لہراتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ میں شرکت کر کے اسے تاریخی بنا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی اور گیس کی قلت کے باوجود آسمان سے باتیں کرتے بلوں نے عوام کو حکمرانوں کی اصلیت سے آگاہ کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’’گونواز گوشہبازگو‘‘ کا نعرہ ہر ایک کا محبوب نعرہ بن چکا ہے۔

  • حالات کس طرف جارہے ہیں،جلد پتہ لگ جائے گا،چودھری شجاعت

    حالات کس طرف جارہے ہیں،جلد پتہ لگ جائے گا،چودھری شجاعت

    گجرات: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالات مڈٹرم کی طرف جارہے ہیں یا شارٹ ٹرم کی طرف، انشاء اللہ اس کا جلد پتہ چل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں چودھری پرویز الہیٰ کے ہمراه متاثرین کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ حالات کس طرف جارہے ہیں، انشاء اللہ جلد پتہ چل جائے گا کہ حالات مڈٹرم کی طرف جارہے ہیں یا شارٹ ٹرم کی طرف ؟ ا

    ن کا کہنا تھا قربانی شروع ہوگئی ہے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کررہی ہے یہ لوگ حکمرانی کے قابل نہیں رہے۔

  • پرویز الہٰی کی قیادت میں قافلہ بھی مارچ میں شریک

    پرویز الہٰی کی قیادت میں قافلہ بھی مارچ میں شریک

    لاہور: انقلاب مارچ میں شرکت کے لئے مسلم لیگ قاف کا قافلہ چوہدری بردران کی قیادت میں لاہور سے حرکت میں آگیا ہے، پرویز الٰہی کہتے ہیں انقلاب اور آزادی مارچ مل چکے ہیں، عوام اسلام آباد سے تب جائیں گے جب حکمران گھر جائیں گے۔

    آزادی مارچ میں ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ چلنے والے چوہدری برادران نے اپنے کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد مین پڑاؤ ڈالنے کیلئے کمر کس لی ہے،لیکن قدم قدم پر رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں، مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہناہے کہ چوہدری پرویز الٰہی ایک گھنٹے تک ماڈل ٹاؤن جانے کی کوشش کرتے رہے، چاروں طرف کنٹینر لگے ہونے کی وجہ سے وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر نہ پہنچ سکے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی بہتری،بھلائی اورتبدیلی کیلئےلانگ مارچ کررہےہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کےاستعفےتک شرکاء واپس نہیں جائیں گے، اس سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ مل چکے ہیں، اب عوام اسلام آباد سے تب جائیں گے جب حکمران گھر جائیں گے، سب کا فرض ہے کہ آج گھروں سے نکلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے لئے ہماری اپنی حکمت عملی ہے۔حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے، انقلاب مارچ ضرور کامیاب ہوگا، دوسری جانب مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کا عہدیداروں کا وفد انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا، سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلے کے شرکاء نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔

  • یوم شہداء پرکارکنان بڑی تعداد میں ماڈل ٹائون پہنچیں ، پرویز الٰہی

    یوم شہداء پرکارکنان بڑی تعداد میں ماڈل ٹائون پہنچیں ، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ دس اگست کو ماڈل ٹاون میں یوم شہداء کے پروگرام میں مسلم لیگ ق کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

    مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ ہر صورت ہوگا اور کارکن اپنا سامان اور راشن وافر مقدار میں لے کرآئیں کیونکہ حکومت کے خاتمہ تک ہم اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ چودہ شہداء کا خون کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور ملزمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچنا ہوگا،چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ انقلاب مارچ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دس اگست کو کیاجائے گا۔

  • آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریں گے،چوہدری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی۔ لاہور میں طاہرالقادری سےملاقات کےبعدچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کی ،

    چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی، مسلم لیگ ق کے رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ہرمسئلے پر تفصیل سے مشاورت ہوئی ہے، چودہری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا مشاورت ہوئی ،کیا فیصلے ہوئے ،کل بتائیں گے، چودہری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت سے نہ کوئی رابطے ہوئے ہیں ،نہ ہونے ہیں

  • حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران ماڈل ٹائون سانحہ کو دبانے مین کامیاب نہیں ہوں گے ۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ پورا ہونے پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا سانحہ کی ایف آئی آر کٹی نہ شہباز شریف کا استعفیٰ سامنے آیا، مظلوم اور پریشان حال لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، چودھری پرویز نے کہا کہ سانحہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف خود ملوث ہیں اور انہی کے حکم پر بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا گیا تھا۔،