Tag: parvez musharaf

  • پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے، پرویز مشرف

    پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون صرف عام آدمی کیلئے ہے خاص لوگوں کیلئے نہیں، پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے۔

    سابق صدرپرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین حسینی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدرپرویز مشرف نے کہا کہ ملکی میں تبدیلی آنی چاہئے ملک میں ایسی حکومت آنی چاہیئے پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کا آنا لازمی ہے جو پاکستان کے مسائل حل کرنے کی سکت رکھتی ہو۔

    گذشتہ کئی سالوں سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن حکومت کرتی آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا ہےتو میڈیا کو عزت دینی ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کی اس حکومت میں صوبہ سندھ کیلئے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، میرے جانے کے بعد تمام بجلی اور پانی کے منصوبے بند ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ کے فور کا منصوبہ وقت پر بن جاتاتو پانی کے بحران میں کمی ہوتی، کراچی میں پانی کا بحران مصنوعی ہے، حکومت کوشش کرے تو کراچی میں پانی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    پرویز مشرف کا بول چینل میں پروگرام کی میزبانی کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کسی چینل پر کوئی پروگرام کی میزبانی نہیں کرنے جارہا، نیویارک ٹائم کی اسٹوری سے لگتاہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

  • اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پرویز مشرف

    اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پاکستان آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

    پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لوگ ناامید ہوکر ملک چھوڑرہے ہیں،ایسی صورتحال میں مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں اور عبوری حکومت بھی آسکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ تین یا چار مرتبہ آزمائے ہوئے لوگ ملک میں ترقی نہیں لا سکتے۔

    کنونشن سےخطاب کرتےہوئےپرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے حکومتی نظام میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگےلے جانےکیلئے متبادل سیاسی قوت کا ہونا ضروری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایسی حکومت وقت کی ضرورت ہے جو عوام کو خوشحالی کےذریعے ملکی ترقی میں کرداراداکرے۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ اس وقت ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لوگ ناامید ہوکر ملک چھوڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک چھوڑ کر جاتا دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

    پارٹی ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ تنظیم سازی کے بغیر پارٹی نامکمل ہے اے، پی ایم ،ایل میں جلد رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

  • پرویزمشرف کا دورِاقتدار بہترین تھا، الطاف حسین

    پرویزمشرف کا دورِاقتدار بہترین تھا، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کادوربہترین تھا،سابق صدرکو سازش کے ذریعے اقتدارسے ہٹایاگیا۔فوج کوحکومت میں شریک کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کےمرکزنائن زیروپردعوت حلیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں فوجی حکومتوں کےدور میں عوام کی کونسلر تک رسائی ممکن بنی۔ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخاب تک نہیں ہوئے۔آئین میں ترمیم کرکےفوج کوشامل اقتدارکیا جائے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم یو ایم کے قائد نے کہا کہ انھیں سازش کےذریعےاقتدارسےہٹایاگیا۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے حوالے سےالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم کاکام تعلیم کافروغ ہے،رکاوٹیں کھڑی کرنانہیں۔

    تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کرنے والا شخص وزیرتعلیم ہوتوملک کاکیا بنے گا، ایم کیو ایم کے قائد نے اقتدار میں آکر یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور اسکولوں کو اصطبل بنانے والوں کونشان عبرت بنانے کا اعلان کیا۔