Tag: parvez rasheed

  • پانامہ لیکس : وزیراعظم اسمبلی میں الزامات کا جواب دیں گے، پرویز رشید

    پانامہ لیکس : وزیراعظم اسمبلی میں الزامات کا جواب دیں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کل وزیر اعظم پاکستان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے پانامہ پیپرز سے متعلق الزامات کا تفصیلی جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ پانامہ لیکس پر مخالفین حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں، وزیر اعظم اس حوالے سے ایوان میں آکر سب کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔‘‘

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے دوران وزیر اعظم پاکستان اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا تفصیلی جواب دیں گے، جس کے بعد واضح ہوجائے گا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے وقفہ سوالات میں ہی وزیر اعظم سے سوال کیا جاسکتا ہے۔

    اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سات سوالات پر مبنی سوالنامہ بھیجا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ایوان میں آکر تمام سوالات کے جوابات دیں۔

    پڑھیں : وزیرِاعظم اسمبلی کے کٹہرے میں،اپوزیشن کے 7 سوالات

     دوسری جانب وزیراعظم کے رفقا ء نے مشورہ دیا ہے کہ اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیراعظم پاکستان سوالات کے جوابات نہ دیں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان سے کمیشن بنانے کے حوالے سے گزارش کریں۔

    ایوان سے وزیر اعظم کی مستقل غیر حاضری پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے اور متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اُن کا ایوان میں موجود رہنا بے کار ہے۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کےخط کو اپوزیشن نےاپنی فتح قرار دے دیا

    واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کرتے ہوئے کمیشن بنانے سے بھی معذرت کرلی ہے۔

  • پرویز رشید پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلد کارروائی کریں، نعیم الحق

    پرویز رشید پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلد کارروائی کریں، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر احتساب کے لیے پیش کر کے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کےاعتراف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پرویز رشید کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید تحریک انصاف کے ان چھ رہنماؤں کے خلاف 24گھنٹے میں کارروائی کریں جن پر انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام لگا یا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی پریس کانفرنس کے جواب میں اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر طرح کے احتساب کے لیے تیار ہے ،عمران خان کے تمام اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے محنت کے پیسے سے آف شورکمپنی بنائی جو اب ختم بھی ہوچکی ہے جب کہ نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے آف شورکمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف بتائیں آف شورکمپنیاں کب بنائیں، پیسہ کہاں سے کمایا اور کس طرح وہ ملک سے باہر گیا۔

    وزیراعظم نے مزاحمت کو طول دیا تو معاملات بگڑ جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جواب سے ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی،ٹی او آرز نئے قانون کے تحت بنائے جائیں ،اپوزیشن اور حکومت بیٹھ کر ٹی او آرز طے کر ے ورنہ حالات مزید خراب ہونگے۔

     

  • عمران خان آف شور کمپنیوں کےبابا آدم ہیں، پرویز رشید

    عمران خان آف شور کمپنیوں کےبابا آدم ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کےبابا آدم ہیں، انہیں اپنی وکٹیں اور رنز یاد ہیں تو آف شورکمپنی کیسےبھول گئے۔ کتنی آمدنی ہوئی کتنی جائیداد بنائی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی، پریس کانفرنس میں پرویزرشید نےچئیر مین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں کتنی آمدنی ہوئی کتنی جائیدادیں بنائیں۔

    پرویزرشید نےکہا کہ الزامات لگانےوالے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی ٹی آئی کے چھ ارکان کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے مطابق آف شور کمپنی اس لیے بنائی جاتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کو چھپایا جا سکے،منی لانڈرنگ کو چھپایا جائے اور ٹیکس بچایا جائے۔اب عمران خان ،علیم خان ،جہانگیر ترین ،عمران خان کی محترمہ بہن،اور دوصوبائی وزیروں کےساتھ تحریک انصاف وہ جماعت بن گئی ہے جس کے سب سے زیادہ لوگ آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں۔

    انہوں نے کہا اس کا مطلب بقول عمران خان یہ ہوا کہ ان سب نے ٹیکس بچائے ،منی لانڈرنگ کی، مذکورہ چھ افراد اور ان کی کمپنیاں بقول عمران خان کے ٹیکس چھپانے،ٹیکس بچانے اور منی لانڈرنگ کی اور دولت چھپائی۔

    عمران خان کواپنی وکٹیں اوررنز یادہیں،آف شورکمپنی کیسےبھول گئی پرویزرشید کا کہنا تھا کہ وائٹ کالرکرائم کرنےوالےعمران خان کےدائیں بائیں نظرآتےہیں۔

     

  • ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ہونا ہے وہ فکر کریں، پرویزرشید

    ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ہونا ہے وہ فکر کریں، پرویزرشید

    لاہور : وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہےکہ کیا عمران خان میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ مشرف سے پوچھتے جب وہ ہاتھ باندھ کرریفرنڈم میں کھڑےتھے؟

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی تین نسلوں کو ملک بدر کیا گیا۔ان کے مال و اسباب اور گھر پر قبضہ کیا؟ ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ڈی این اے ہونا ہے وہ فکر کریں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے2014ء میں بیرون ملک رقم بھیجی۔

    انہوں نے بتایا کہ اسی رقم کے ذریعے مبینہ طورپر خریدی گئی جائیداد 2011ء میں بنائی گئی ، خان صاحب بغل میں کھڑے اس شخص سے کیوں نہیں پوچھتے جس نے 52کروڑ روپیہ ملک سے باہر بھیجا۔لیکن کیونکہ وہ ان کا خرچ اٹھاتا ہے اس لیئے ان سے نہیں پوچھا جا رہا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا اپنے وقت کا اسٹیل کا سب سے بڑا اور اربوں مالیت کا کارخانہ اتفاق فاﺅنڈریز کو ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور گھر کاروبار ہر چیز کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد شریف خاندان نے دبئی میں کارخانہ بنا لیا اور پاکستان میں بھی چھ نئے کارخانے بنا لئے لیکن اس وقت کسی نے نہیں پوچھا کہ سیڈ منی کہاں سے آئی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا چار بارفرانزک آڈٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی فرانزک آڈٹ کا نام آگیا ہے ہم فرانزک آڈٹ سے نہیں گھبراتے۔

    ہمارا فرانزک آڈٹ ہو چکا، جن کا ڈی این اے ہونا ہے وہ فکر کریں، انہوں نے کہا ہم نے تمام سوالوں کے جواب گزشتہ حکومتوں میں دیئے آج ہمیں آپ سے سوال پوچھنے ہیں۔

     

  • کمیشن کامطالبہ کرنےوالے عمران خان تحقیقات سے خوف زدہ ہیں، پرویزرشید

    کمیشن کامطالبہ کرنےوالے عمران خان تحقیقات سے خوف زدہ ہیں، پرویزرشید

    لاہور: پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا کوئی حوالہ موجود نہیں ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ کمیشن کا مطالبہ کرتے تھے کمیشن بنا تو ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرک گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم نے اپنی اخلاقی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا تاکہ اس کمیشن کے ذریعے ان کے خاندان کے جن افراد کا نام آف شور کمپنیز کے حوالے سے منظر عام پر آیا ہے یہ تسلی کرلی جائے کہ وہ آف شور کمپنیز قانونی طور پر اپنے کاروباری مقاصد پورے کرنے کیلئے بنائی گئی تھیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی بدعنوانی یا لا قانونیت یا اخلاقی قدروں کو پامال نہیں کیا گیا۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم ایک بار نہیں بلکہ 3 بار کڑے احتساب کی چھلنی سے گزر چکے ہیں، پہلے احتساب میں شہباز شریف اس وقت جیل گئے جب حمزہ شہباز صرف 16 برس کے تھے، ایک سیاسی مخالف نے تو نواز شریف اور ان کے خاندان کو 7 سال وطن سے دور رکھا جب کہ ایک سیاسی مخالف کوہمارا وجود ہی برداشت نہیں تھا لیکن تینوں احتساب میں ہماری جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال کا وجود ہی نہیں ملا اور آج بھی ہم احتساب کے لئے تیار ہیں۔

  • انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائےگا، پرویزرشید

    انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائےگا، پرویزرشید

    اوکاڑہ : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات پر اپوزیشن منفی پروپیگنڈا کررہی ہے، وہ پاناما لیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کروا کرالزامات کی سیاست کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے، انکوائری کمیشن میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن من گھڑت الزامات کی سیاست کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے کردار پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پانامالیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کروا کرالزامات کی سیاست کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے کیونکہ تحقیقات کی صورت میں وزیراعظم کے خاندان پر اچھالا جانے والا کیچڑ دھل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن میں بھی دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرمشرف دورمیں بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

     

  • عمران خان نے دھرنا دیا تواسے بھی دیکھ لیں گے، پرویزرشید

    عمران خان نے دھرنا دیا تواسے بھی دیکھ لیں گے، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو باتیں کی وہ تین سال سے سن رہے ہیں ،اگر وہ دھرنا ٹو لگائیں گے تو اسے بھی دیکھ لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے قوم سے خطاب پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کیا، پرویز رشید نے عمران خان کے قوم سے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے کئی سوالات کے جواب مانگے ہیں۔

    پرویزرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کوملنےوالےغیرملکی فنڈزکاآڈٹ کب کرینگے؟ ملکی وقار کو مجروح کرنے پر عمران خان کب معافی مانگیں گے؟ عمران خان چین کےصدرکادورہ ملتوی کرانےپرکب معافی مانگیں گے؟

    پرویز رشید نے سوال کیا کہ وہ پی ٹی و ی پرحملےپراکسانےپرکب معافی مانگیں گے؟ کیاوہ پی ٹی وی پرحملےمیں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مددکریں گے؟

    پرویز رشید نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان نے ٹینٹوں کے پیسے نہیں دیے،پسینہ خشک ہونا دور کی بات پیسے مانگتے مانگتے مزدورں کا خون بھی خشک ہو گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دہرا معیار ہے ،وہ اسلامی تعلیمات دے رہے تھے جبکہ مزدوری دوسال سے ادا نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےالزامات کوچیف جسٹس پہلےہی غلط قرار دے چکے ہیں۔

     

  • حکومت انسانی حقوق کی بہتر ی کے حوالے سے کوشاں ہے، پرویز رشید

    حکومت انسانی حقوق کی بہتر ی کے حوالے سے کوشاں ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید کاکہناہے کہ حکومت ملک میں انسانی حقوق کی بہتر ی کے حوالے سے کوشاں ہے جبکہ اسی سلسلے میں وزیراعظم نے انسانی حقوق سے متعلق ایکشن پلان کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق زاہد حامد کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پرویز رشید کاکہناتھاکہ حکومت بہت سے کام کرناچا ہتی ہے مگر راستے میں دھرنے آجاتے ہیں۔

    وزیراعظم کے منظور کردہ انسانی حقوق کے ایکشن پلان سے متعلق بریف کرتے ہوئے زاہد حامد نے بتایا کہ انسانی حقو ق سے متعلق امتیازی قوانین پر نظر ثانی کیلئے وفاق اور صوبوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ کمیٹی نئی قانون سازی کے حوالے سے بھی تجاویز دے گی ۔

    ایکشن پلان کے تحت متاثرہ افراد کو مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی جس کیلئے وزیر اعظم نے 100 ملین روپے کے فنڈ کی منظور ی بھی دے دی ہے ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے امتیازی قوانین پر نظر ثانی ،خواتین کیلئے کرائسز سنٹرز کی تعمیر بھی کیئے جائیں گے ۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقلیتوں کیلئے خود مختار نیشنل کمیشن کی تشکیل دیا جائے گا جبکہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات بھی کیئے جائیں گے۔

    بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کم عمری کی جبری شادیوں سمیت بچوں سے جبری مشقت اور دیگر قوانین پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ زاہد حامد کاکہناتھاکہ جیل اصلاحات کے ساتھ ساتھ پرائمری اور سیکنڈری سطح پر انسانی حقوق کو نصاب کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔

  • عمران خان کے دل میں چیئرمین نیب کیلئے محبت کیسے جاگ اٹھی؟ پرویزرشید

    عمران خان کے دل میں چیئرمین نیب کیلئے محبت کیسے جاگ اٹھی؟ پرویزرشید

    ٹیکسلا : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب پہلے چیئرمین نیب کے بارے میں کہتے تھے کہ یہ مک مکا کا چیئرمین ہے۔ اب ان کے دل میں چیئرمین نیب کے لئے محبت کیسے جاگ اٹھی؟

    انہوں نے کہا کہ ناخن بڑھ جائیں تو انہیں تراش لینا چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ڈھائی سال میں مکمل ہوئے، ہم پانچ سال کے منصوبے ڈھائی سال کے عرصے میں کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان کے دھرنے نے ہمارے تمام منصوبوں کو نقصان پہنچا کر پاکستان کی ترقی کو ڈھائی سال پیچھے دھکیل دیا۔

    بدعنوانی روک کر شفافیت برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے اور ہمیں کسی کے پر نہیں کاٹنے صرف بڑھے ہوئے ناخن تراشے ہیں۔

    نیب کے بعض اقدامات کی وجہ سے افسران بھی خوفزدہ ہیں اور نیب کچھ منصوبوں کی تجاویز پر بھی اعتراض کرتا ہے ۔ ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے والے ادارے اور ہر ایماندار افسر کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کا فرض ہے۔

  • عمران خان نے پہلی ناکامی سے سبق نہیں سیکھا، پرویز رشید

    عمران خان نے پہلی ناکامی سے سبق نہیں سیکھا، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریا ت پرویز رشید کاکہنا ہے کہ عمران خان اگر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں تو اس میں بھی انھیں دھرنا سیاست کی طرح ناکامی ہو گی ۔

    عمران خان نے پہلی ناکامی سے سبق نہیں سیکھا اور اب دوسری ناکامی کیلئے دوبارہ احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ۔ پرویزرشید کاکہناتھا کہ پی آئی اے میں پی ٹی آئی کے پارٹنرز احتجاج کی سیاست کررہے ہیں.

    ملازمین کا احتجاج سیاسی کھیل کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے معاملے پر نعشوں کی سیاست کی جارہی ہے.

    پولیس اور رینجر کہہ رہی ہے کہ انہوں نے گولی نہیں چلائی یہ دیکھنا ہو گا کہ جلوس کے اندر سے گولی کس نے چلائی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں ۔پرویز رشید کاکہناتھا کہ عمران خان کو اپنا منشور بھی یاد نہیں جس میں پی آئی اے سمیت قومی خزانے پر بوجھ اداروں کی نجکاری کا ذکر کیا گیا ہے ۔

    عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ کیا انہوں نے اپنے منشور میں لکھا تھا کہ وہ دھرنا دیں گے ، ہرتین ماہ بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے اور کنٹینر ون اور کنٹینر ٹو کی سیاست چلائیں گے۔

    پرویز رشید کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیاءمیں پاکستان وہ ملک ہے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت سب سے کم ہے یہ بات عمران خان کے ایڈوائز ر انہیں نہیں بتاتے۔

    ان کاکہناتھاکہ عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت میں پیٹرول 97 روپے ، نیپال میں 95 ، سری لنکا میں 93 ، بنگلہ دیش میں 125 روپے جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول 70 روپے فی لیٹر ہے ۔

    وفاقی حکومت ٹیکس اکٹھا کر کے 62 فیصد صوبوں کو دے دیتی ہے عمران خان اگر چاہیں تو ان پیسوں میں سے لوگوں کو مفت پیٹرول ڈلوا دیں۔

    خان صاحب پیٹرول کی قیمت کم کرنے کی بات کرتے ہیں مگر اپنے صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہیں کروا سکے۔