Tag: parvez rasheed

  • ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے، بول چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس کینسل کردی گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا،لوگوں نے اس پرغم و غصہ کا اظہار کیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے ،کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان میں آگ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بول چینل کو لائسنس موجودہ حکومت نے نہیں دیا۔موجودہ حکومت کے دورمیں جو سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی وہ حکومت نے کینسل کردی ہے ۔

  • عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

    عمران خان 35 پنکچروالا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پینتیس پنکچر والا ٹائر ٹریبونل میں پیش نہ کر سکےاب کسی پپو کا نام لے رہے ہیں جس کی سب کو تلاش ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاو ر کے حوالے سے تصویری نمائش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کاکہنا تھا کہ عمران خان الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے حوالے سے آڈیو ٹیپ سمیت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

    عمران خان ٹریبونل میں وہ ٹیوب ہی نہیں لا سکے جس کو پینتیس پنکچر لگے۔ اب عمران خان ایک پپو کا نام لے رہے ہیں جس نے انتخابی نتائج تبدیل کئے جس کی سب کو تلاش ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی سازش اندرونی ہو یا بیرونی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا ہے۔

    روٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ چاروں صوبوں سے گذرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے انتشار بڑھے گا ۔

  • عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث آج گلگت اور کراچی کے دورے ملتوی کردیئے ہیں۔

    انہیں آج گلت کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے علاوہ حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر بھی جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

     بعد ازاں انہوں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج سہ پہر کراچی پہنچ کر سانحہ صفورا کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا تاہم انہیں یہ دورہ بھی ملتوی کرنا پڑا۔

  • ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی جانے کے بجائے ملتان میں ناچ گانا کیا۔

    سینیٹر پرویز رشید نے ملتان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تقریر کے جواب میں کہا ہے کہ ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جیسے جیسےملک ترقی کر رہا ہے عمران خان صاحب کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے نے عمران خان کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بھی عمران خان کا منہ چڑا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ لوگ اب تحریک انصاف کے جلسوں کا رخ نہیں کرتے۔

  • مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا

    مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا

    کراچی : ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے کر حکومت سے  پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے گلے پڑ گیا، مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے آرٹس کونسل کراچی کی تقریب میں قدیم و جدید تعلیم کا تقابل بیان کرتے ہوئے مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں قرار دے دیا تھا۔

    کتابوں کی بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے جوش خطابت میں موت کے بعد کے اسلامی عقائد کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ علما نے پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔ مفتی نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

  • نواز لیگ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

    نواز لیگ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا مقصد پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری روکنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے خواجہ سعدرفیق کی نشست این اے 125 پرالیکشن ٹریبونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان کردیا۔

    وزیروں کی پریس کانفرنس میں بجلی کی آنکھ مچولی ہوتی رہی۔این اے ایک سو پچیس کے فیصلے سے متعلق وفاقی وُزرا کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے کئی بار دخل اندازی کی۔

    احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ نے این اے ایک سو پچیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ منیں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی معاشی میدان میں ترقی کا اعتراف کر رہی ہیں لیکن دوسری جانب عمران خان مسلم لیگ (ن) کا معاشی ایجنڈا ناکام بنانا چاہتے ہیں. وہ ملکی معیشت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کنفیوژ کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے سے روکا جائے۔  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ انتخابی عملے کی بے ضابطگیوں کی سزا ووٹرز کو دی گئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لیگی رہنمائوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں این اے 125 کے تفصیلی فیصلے کے بارے میں غور کیا گیا۔

    وفاقی وُزرا نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےحربےان کوہی نقصان پہنچارہےہیں اُن کامقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

  • امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویز رشید

    امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، پرویز رشید

    کراچی :  وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے آئین فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، الطاف حسین کا معافی مانگنا احسن اقدام ہے۔

    کراچی آرٹس کونسل میں قومی کانفرنس میں شرکت کےبعد میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ امید ہےالطاف حسین آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے.

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین نے اظہاررائے کی آزادی کو مشروط کیا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کالاباغ ڈیم کےنام پرنو سال صوبوں کولڑایا گیا،

    تین روزہ قومی کانفرنس اکیڈمی ادبیات پاکستان کے تحت منعقد کی گئی تھی جس سے مختلف ادیبوں اور دانشوروں نے خطاب کیا۔

  • الطاف حسین نے مہاجروں کا سرشرم سےجھکا دیا، خواجہ آصف

    الطاف حسین نے مہاجروں کا سرشرم سےجھکا دیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات پرویز رشید اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےالطاف حسین کی”را“ سے مدد کی درخواست پرکڑی نکتہ چینی کی۔

    خواجہ آصف نےکہا کہ الطاف حسین نے مہاجروں کا سرشرم سےجھکادیا ہے۔ الطاف حسین کی تقاریر پروزیروں نے بھی سخت ردعمل ظاہرکردیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے را سے مدد مانگ کر مہاجروں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں،ایم کیوایم کےقائد نےجوزبان استعمال کی کسی پاکستانی کی نہیں ہوسکتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الطاف حسین کے بیان کو غداری قراردیا ۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ سے مدد کی درخواست کر کے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔

    انہوں نے ایم کیوایم کی کارکنان سےکہا کہ الطاف حسین کےبیان سےلاتعلقی کااعلان کریں، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ قومی ادروں پرتنقید قابل مذمت اورمجرموں کی پشت پناہی کےمترادف ہے۔

  • تحریک انصاف بالغ سیاسی جماعت بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف بالغ سیاسی جماعت بن چکی ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکن پرویز رشید کو بتائیں کہ تحریک انصاف نا بالغ نہیں بلکہ بالغ جماعت بن چکی ہے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مزدور، کسان اور غریب طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت جبکہ مسلم لیگ ن صرف ایک صوبے بلکہ دو شہروں تک محدود ہو گئی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہونے والی حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں یہ نہ ہو کہ ن لیگ کے لوگ ضلعی انتظامیہ سے ملک کر حلقہ بندیوں میں قینچی چلا دیں۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے روایتی نہیں بلکہ نظریاتی جماعت بننا ہے پیپلز پارٹی کا جب نظریہ ہوتا تھا تو بینظیر بھٹو کے جلاوطن ہونے کے باجود پارٹی زندہ تھی لیکن اب زرداری کے ہوتے ہوئے پارٹی مردہ ہے.

    علاوہ ازیں ورکرز کنونشن کے موقع پر شاہ محمود کی تقریر کے دوران کھانے کے معاملے حسب معمول کارکنان گتھم گتھا ہوگئے اور لنچ باکسز پر ٹوٹ پڑے،  جس کے باعث شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا پڑا ۔

  • خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں بند ہیں تو عمران خان اتنے مہینوں سےکیا اکھٹاکررہےتھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لےلیا،  انہوں نے کہا کہ کبھی ثبوت آپ کے پاس، کبھی تھیلوں میں، خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے۔

    وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں ہیں تو خان صاحب اتنے مہینوں سے کیا اکھٹا کررہے تھے۔

     اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائس کے تھیلے کھلنے پر عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑی تھی عمران خان نے جھوٹ بول کر اپنا اعتبار کھودیا ہے۔

     خیبر پختونخوا میں بارشوں پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کےپی کے میں لوگ مررہے ہیں عمران خان اسلام آباد میں کیا کررہے ہیں ؟؟ ۔