Tag: parvez rasheed

  • عمران خان کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں،پرویز رشید

    عمران خان کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں،پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں ،کنٹینر پر واپس آجائیں ،مذاکرات شروع کردیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ خان صاحب نے منقطع کیاتھاحکومت نے نہیں ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جب مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوا ،اس وقت عمران خان کنٹینرپرتھے،کنٹینرپر واپس آجائیں ،جو مذاکرات عمران خان نے منقطع کئے وہیں سے شروع ہوجائیں گے۔

    پرویز رشید کاکہنا تھا کہ جوڈیشنل کمیشن بن جائے گا، کمیشن کو بھی یقین دہانی ہونی چاہیئے کہ ان کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا،وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات کا سلسلہ بھی بحال ہوجائے گا۔

  • عمران خان نےمحض ایک لاکھ روپےٹیکس جمع کرایا، پرویزرشید

    عمران خان نےمحض ایک لاکھ روپےٹیکس جمع کرایا، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہناہےکہ عمران خان شیشے کےمحل میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، دھرنے سے ملک کی معیشت کو پہنچنےوالےنقصان کی تلافی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیس نومبرکےجلسےسےدودن پہلےحکومتی ارکان نےعمران خان کےخلاف تندوتیز بیانات کا سلسلہ تیز کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ تحریک انصاف کےسربراہ نے گزشتہ سال محض ایک لاکھ روپےٹیکس جمع کرایا ۔

    ۔پرویزرشید نےکہاکہ وہ نجی نوعیت کےمعاملات زیربحث نہیں لانا چاہتےتھے،عمران خان کی الزام تراشیوں کےباعث عوام کو آگاہ کرناپڑا۔ وفاقی وزیراطلاعات نےپریس کانفرنس میں عمران خان کے محلات ،زرعی اراضی اور ان میں کام کرنےوالے افراد کی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائیں۔

  • عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،پرویز رشید

    عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے سے پہلے اپنا فیصلہ نہ سنائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں،

    انکا کہنا تھاکہ لگتا ہے عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ریکارڈکی جانچ پڑتال خواب میں کی ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ تک عدالت کے علاوہ کسی کو رسائی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا قوم کو ثبوتوں کےنام پر ایک دفعہ پھربیوقوف بنایا جارہا ہے۔ عمران خان نے آج تک عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

  • نجی طیارے کا غلط استعمال،پرویزرشید کا الزام غلط قرار

    نجی طیارے کا غلط استعمال،پرویزرشید کا الزام غلط قرار

    اسلام آباد: عالمی آڈٹ فرم کے پی ایم جی کی رپورٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے تحریک انصاف کے سیکر یٹری جنرل جہانگیر خان ترین پرنجی طیارے کے غلط استعمال اور بے ضابطگیوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق پرویز رشید کی جانب سے الزامات عائد کئے جانے کے بعد کے پی ایم جی نے رپورٹ جہانگیر ترین کی درخواست پر تیار کی ہے ۔رپورٹ جہانگیر ترین کے جہاز کے نجی استعمال کے آڈٹ کے حوالے سے ہے ۔

    اے آ ر وائی نیوز کو موصول ہونے والی کے پی ایم جی کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین کی جانب سے جے ڈی ڈبلیو کمپنی کے زیر استعمال جہاز کے حوالے سے کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی اور کمپنی کے تمام کھاتہ جات اور طیارے کی لاگ بگ کا ریکارڈ تسلی بخش ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے طیارے کے نجی استعمال کی مد میں کمپنی کو 4کروڑ79لاکھ سے زائد کی ادائیگی کی ہے اور اس مد میں جہانگیر ترین کے ذمے کمپنی کے کوئی واجبات نہیں ہیں۔

    کمپنی کی گذشتہ سالانہ آڈٹ رپورٹوں میں جہاز کے اخراجا ت کی تمام تر تفصیلات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کمپنی میں جہانگیر ترین اور اہل خانہ کے شیئرز 60 فیصد سے زائد ہیں۔

  • میرے بس میں ہو تو  پی ٹی آئی ارکان کے استعفے فوری قبول کروں، پرویزرشید

    میرے بس میں ہو تو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے فوری قبول کروں، پرویزرشید

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ اگر ان کے بس میں ہو تو وہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے فوری قبول کر لیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ دھرنےکی ناکامی کاالزام دوسروں کونہ دیاجائےتواچھاہے، سب جانتےہیں یوٹرن کاماہرسیاستدان کون ہے۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ میرےبس میں ہوتو پی ٹی آئی کےاستعفےفوری قبول کرلوں،عمران خان اب یہ کہیں گےکہ نوازشریف نےعوام کوخریدلیا،عمران خان جھوٹ بولتے وقت ڈرتے بھی نہیں۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جن کو پارٹی ٹکٹ دیا آج ان کو بکاؤ مال سمجھ رہی ہے ۔ اپنے اراکینِ اسمبلی کے بارے میں یہ رائے ان کے شکی مزاج ہونے کا ثبوت ہے ۔

  • عمران خان کی چودہ ماہ میں کیا کارکردگی ہے؟ پرویزرشید

    عمران خان کی چودہ ماہ میں کیا کارکردگی ہے؟ پرویزرشید

    میانوالی :وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ چودہ ماہ میں انہوں نے کیا کارکردگی دکھائی ہے۔وفاقی وزیرِپرویزرشید نے میانوالی کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کوسچ بتادیں انہوں نے استعفیٰ دیا ہے یا نہیں۔

    اپنی مرضی کا جلسہ کر لینا اورجومرضی کہہ دینا مداریوں کا کام ہے،انہوں نے کپتان سے سوال کیا کہ وہ بتادیں چودہ ماہ میں انہوں نے خیبرپختونخواہ میں کیا کاکردگی دکھائی ہے۔

    پرویزرشیدنے بھارتی اشتعال انگیزی کے متعلق کہا کہ وطنِ عزیزکی عزت پرآنچ نہیں آنےدیں گے بھارتی جارحیت کا بین الاقوامی محاذ پربھی مقابلہ کرینگے۔

  • عمران عدالتوں میں جاکرالزامات ثابت کریں، پرویزرشید

    عمران عدالتوں میں جاکرالزامات ثابت کریں، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں جاکر اپنے الزامات ثابت کریں۔

    وزیراطلاعات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے پیھچے لندن میں تیار کی جانے والی سازش سے آگاہ تھے، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی مسئلے کو سیاسی طریقوں سے حل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے عدالت میں ان کا نقاب اتاریں گے،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں میں جاکر اپنے الزامات ثابت کریں ،صحافی برادری پرعمران خان کا الزام ثابت ہوگیا تو وہ سزا بھگتنے کو تیاررہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے یہ لانگ مارچ کرنے کی وجہ دھاندلی کو قراردیاحالانکہ آزاد لوگوں نے انتخاب کو شفاف ثابت کیا، عمران خان نے اسی دوران الزام عائد کیا کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، وہ ادارہ بھی ان کے خلاف عدالت میں ہے، اب عمران خان اپنا الزام ثابت کریں۔

  • عمران خان کوعوام نے11مئی کومسترد کردیا، پرویزرشید

    عمران خان کوعوام نے11مئی کومسترد کردیا، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کو عوام نے گیارہ مئی کو مسترد کردیا تھا، عمران خان مؤقف بدلنے کے بادشاہ ہیں ،ہر ماہ نیا مطالبہ کرتے ہیں۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہیں، اسے ہی جمہوریت کہتے ہیں، لیکن عمران خان ہر مہینے نیا ہدف اور نیا موقف اپناتے ہیں، عمران خان کے منہ سے جمہوریت دشمن طالبان کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا،عمران کو غم ہے کہ انکی مخالفت کے باوجود حکومت دہشت گردی ختم کررہی ہے۔

    عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتشار مارچ میں اتنی ہی کامیابی ملے گی جتنا انکا اٹھارہ سال کا ریکارڈ ہے، اگر مینڈیٹ جعلی تھا تو عمران خان نے کے پی کے میں حکومت کیوں لی؟ مینڈیٹ جعلی تھاتوعمران خان نےحلف کیوں اٹھایا؟

  • لانگ مارچ پرامن نہ ہوا توذمہ دارعمران خان ہوں گے،پرویزرشید

    لانگ مارچ پرامن نہ ہوا توذمہ دارعمران خان ہوں گے،پرویزرشید

    اسلام آبااد : وزیر اطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہےکہ یوم آزادی پر کوئی تخریب کاری ہوئی تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، احتجاج کرنےوالے امن کی ضمانت دیں۔ وزیراطلاعات پرویزرشید نے تحریک انصاف مین بغاوت کا عندیہ دے دیا کہتے ہیں اگر عمران خان نےارکان سے استعفے طلب کئے توان کی جماعت میں بغاوت ہوجائے گی ،

    پرویز رشید نے کہا کہ جلسے جلوس کرنے والے امن کی ضمانت دیں، وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ تخریب کی سیاست کرنے والوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی کو دنیا نے تسلیم کرلیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان قانونی ،جمہوری اور آئینی طریقے سے حاصل ہوا۔اورہم اس کی بھرپور حفاظت کریں گے۔

  • عمران خان نفرت پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں،پرویزرشید

    عمران خان نفرت پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں،پرویزرشید

    اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان صوبوں اوروفاق میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کی سیاست جھوٹ اورنفرت پرمبنی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اورنفرت پر مبنی ہے۔وہ صوبوں اوروفاق میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور دوسرے صوبوں میں آئی ڈی پیز کے جانے پر کوئی پابندی نہیں ۔ وفاقی وزیرنے سوال کیا، کیا عمران خان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ بنوں میں دہشت گردوں کو للکار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں یہ ظرف بھی نہیں کہ وہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لیے دعا کر یں۔