Tag: parvez rasheed

  • پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کررہی ہے،پرویزرشید

    پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کررہی ہے،پرویزرشید

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کر رہی ہے۔ ملک کی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے پر تحفظ پاکستان قانون لاگو ہوگا۔ وزیر اطلاعات کے عمران خان کے خلاف بیانات تیزتر ہوتے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے اس بار عمران خان کو تنِ تنہا پرواز کی کوشش کرنے والے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے زیادہ اہم معاملہ آئی ڈی پیز کا ہے۔

    قومی اسمبلی کے تین سو بیالیس اراکین میں سے پینتالیس ارکان کی جماعت لانگ مارچ کر رہی ہے۔ جو کوئک مارچ میں تبدیل ہو کر ون ڈے ایونٹ بن جائے گا۔ پرویز رشید کے بقول اسلام آباد میں سی ڈی اے کیلئے صفائی کاکام بڑھانے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا حکومت نہ کسی کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے نہ ہی کسی دوسرے کو ایسا کرنے دے گی۔

  • عمران خان کو لاکھوں آئی پی ڈیز کا کوئی احساس نہیں،پرویزرشید

    عمران خان کو لاکھوں آئی پی ڈیز کا کوئی احساس نہیں،پرویزرشید

    لاہور :وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کہتےہیں طاہرالقادری نےخیراتی منصوبوں کے نام پرسیاسی مہم جوئی کی عمران خان بھی یہی کررہے ہیں۔
    حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کے درمیان آج کل لفظوں کی جنگ زوروں پرہے۔دونوں جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سےذرانہیں چوکتیں۔عمران خان تووزیراعظم کو غیرملکی دوروں پرہدف تنقید بناتے ہی رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ حکمراں جماعت کو موقع ملا ہے۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے دورہ برطانیہ کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف دیارغیرمیں سونامی طوفان کیلئے چندہ جمع کررہے ہیں انہیں لاکھوں آئی ڈی پیز کاکچھ احساس ہوتو وہ ان کیلئے جھولی پھیلاتے۔پرویزرشید کاکہناتھا علامہ طاہر القادری نے بھی خیراتی منصوبوں کے نام پر بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں اور سیاسی مہم جوئی کی اب عمران خان بھی یہی کام کررہے ہیں۔