Tag: parwez Musharaf

  • نواز لیگ کو شیرمیں نے بنایا، آصف علی زرداری کا دعویٰ

    نواز لیگ کو شیرمیں نے بنایا، آصف علی زرداری کا دعویٰ

    لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب صدربنا تو کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوں، نواز لیگ کو شیر میں نے بنایا، میں نکل پڑاہوں، پنجاب کے گاؤں گاؤں جاؤں گا۔ اب پنجا ب میں آر اوز کے الیکشن نہیں ہونے دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، دوران گفتگو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا نواز لیگ پر اپنے مخصوص انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز مشرف گیا تو یہ شیر بنے تھے،ان کو شیرمیں نے بنایا تھا۔

    جب میں صدرپاکستان بنا تھا تو اس وقت کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں لیکن میں پرویزمشرف کو گھربھیجنے کیلئے صدر بنا تھا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ اب میں نکل پڑا ہوں، پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوں گا، جیالوں کے جذبے سے ن لیگ کوچت کردوں گا، پنجاب کے گاؤں گاؤں جاؤں گا، جیالوں کے ساتھ کھانا بھی کھاؤں گا کیونکہ کارکن میری طاقت اورمیں کارکنوں کی طاقت ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جوانی اور میراتجربہ پیپلزپارٹی کی جیت کا دروازہ کھول دے گا۔

    علاوہ ازیں آصف زرداری نے لاہورمیں اپنا قیام مختصرکردیا ہے، وہ کل لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے یکم اپریل تک لاہور میں قیام کرنا تھا جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر مختصر کردیا گیا۔

  • سعید الزماں صدیقی نے حلف نہ لینے پرحقائق سے پردہ اٹھا دیا تھا

    سعید الزماں صدیقی نے حلف نہ لینے پرحقائق سے پردہ اٹھا دیا تھا

    کراچی : سندھ کے سابق گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مرحوم اور سابق صدر ریٹائرڈ پرویز مشرف کے درمیان پی سی او کے تحت حلف لینے کے حوالے سے جو مکالمہ ہوا تھا، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے اُس وقت اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے اہم ترین رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

    سعید الزماں صدیقی اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے میری پہلی ملاقات چودہ اکتوبر سال انیس سو نناوے کو ہوئی تھی، میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے جن حالات مین بھی اقتدار سنبھالا ہے، کیا آپ دستور کی پابندی کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں جہاں تک ممکن ہوا میں دستور کی پابندی کروں گا۔

    پچیس جنوری کو میں وزیراعظم ہاؤس گیا تو جنرل صاحب نے کہا کہ ہم پی سی او کے تحت ججز کے حلف لینا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان کو یاد دلایا کہ آپ نے تو یہ وعدہ کیا تھا کہ عدالتیں اسی طرح دستور کے مطابق کام کرتی رہیں گی، تو پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہمیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ججز سے پی سی او کے تحت حلف لینا ضروری ہے۔

    جس پر میں ان کو صاف منع کردیا کہ میں پی سی او کے تحت حلف نہیں لوں گا، اسی روز رات نو بجے کے بعد تین جنرلز میری رہائش گاہ پرمجھ سے ملنے آئے،انہوں کہا کہ آپ کا حلف لینے سے انکار کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا جارہا ہے۔

    کچھ ماہ بعد ایک اور جنرل میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے کیا فیصلہ کیا، میں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر آج بھی قائم ہوں جو ججز حلف لینا چاہتے ہیں آپ ان سے بے شک لے لیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کا یہ پیغام ہے کہ آپ آج گیارہ بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

  • پرویز مشرف کا علاج ملک میں ممکن نہیں، احمد رضا قصوری

    پرویز مشرف کا علاج ملک میں ممکن نہیں، احمد رضا قصوری

    کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے،وہ بسترسےبھی نہیں اٹھ سکتے،ان کا ملک میں علاج ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احمد رضاقصوری نےپرویز مشرف کی صحت پرتشویش کا اظہارکردیا۔ کہتےہیں سابق صدر بسترسےبھی نہیں اٹھ سکتے.

    ان کا کہنا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہےجوویٹ لفٹرز اورپیرا گلائیڈرز کو ہی ہوتی ہے۔ ان کا علاج ملک میں ممکن نہیں۔

    احمد رضا قصوری نے بوکھلاہٹ میں بےنظیرقتل کیس میں مشرف کی جگہ بھٹو کا نام لے دیا۔ غلطی کا خیال آیا تو گڑبڑا کرتصحیح کی۔

    قصوری نے کہا کہ احتساب کا پہلا جھونکا پنجاب میں داخل ہو چکا ہے ابھی تو گینڈے نے شیر کی دم پر پاؤں رکھا ہے کہ چیخیں نکل گئیں۔

  • عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی

    عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی

    اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نےسابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔

    سیشن جج نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔ پرویزمشرف کےوکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ پیر کو کیس کی سماعت روکنے کے حوالے سے اپنے دلائل دینگے۔

  • حکومت پرویز مشرف کے نقش قدم پر

    حکومت پرویز مشرف کے نقش قدم پر

    اسلام آباد : وقت بڑا ظالم ہے۔جب دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑنے کا حکومت نے فیصلہ کیا تو اُسے اپنے سب سے بڑے مخالف پرویز مشرف کے نقش قدم پرہی آنا پڑا۔

    دہشت گردی سےنمٹنےکیلئےاجلاس پر اجلاس اور تجاویزکی لمبی لائن لگ گئی لیکن پوچھنےوالے پوچھ رہےہیں کہ اس میں نیا کیا ہے؟ کالعدم اور انتہا پسند تنظیموں سمیت مدارس کی مانیٹرنگ اور اصلاحات پر مشرف دور میں کام شروع ہوا۔

    جس کی گونج آج کل ہر روز ہی سنائی دے رہی ہے۔دہشت گردوں کو فنڈنگ روکنےکیلئے اقدامات بھی نئےنہیں ہیں ۔یہ تو نائن الیون کےبعد ہی شروع ہوگئےتھے۔

    منگل کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک اجلاس طلب کیا،جس میں اسٹیٹ بینک،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن،نیکٹا اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کا ایجنڈا بھی یہ ہی تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ناممکن کس طرح بنایا جائے۔لیکن سوال پھر اپنی جگہ کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنےکیلئے اقدامات کرنےکی اتھارٹی تو نائن الیون کےبعد ہی مل گئی تھی اوردونوں اداروں میں اس کیلئےخصوصی سیل بھی بنادیئےگئےتھے۔

    سوال یہ بھی ہےکہ ان اقدامات پر پہلےہی مؤثرعمل درآمد کیوں نہ ہوا؟ کیسےدوہزار آٹھ سےدوہزار چودہ تک دہشت گرد سینکڑوں بم دھماکے کرنےمیں کامیاب ہوئے۔کون سےعناصر تھےجو ماضی کی تجاویزکو پس پشت رکھتےرہے؟