Tag: parwez rasheed

  • ایم کیوایم غدار نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے،پرویزرشید

    ایم کیوایم غدار نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے،پرویزرشید

    کراچی : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ غدار نہیں بلکہ ایک سیا سی جماعت ہے ،حکومت جس کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے,۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اگر ہم متحدہ قومی موومنٹ کو غدار سمجھتے تو ان کے اراکین اسمبلی کو مناکر نہیں لاتے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سخت الفاظ جان بوجھ کر استعمال کئے تاکہ انہیں بھی اپنی غلطی کا احساس ہو سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

  • پنجاب میں انتخابات سندھ اور کے پی کے کی نسبت پرامن رہے، پرویز رشید

    پنجاب میں انتخابات سندھ اور کے پی کے کی نسبت پرامن رہے، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے 2013 کے الیکشن کی شفافیت ثابت ہو گئی۔

    پنجاب میں انتخابات سندھ اور خیبر پختونخواہ کی نسبت پرامن رہے۔ ایوان اقبال لاہور میں نفاذ اردو کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا کہ 2013 کے انتخابات شفاف ترین تھے، پنجاب میں خیبر پختونخواہ اور سندھ کی نسبت بلدیاتی انتخابات زیادہ شفاف اور پرامن ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں چودھری شیر علی اور رانا ثناءاللہ کے درمیان ووٹ کی پرچی نے فیصلہ کر دیا، جسے پارٹی قیادت نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔

    انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کے غیر مؤثر ہونے کے تاثر کو قطعی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو منتخب ہو کر آئے ہیں وہ اپنا اختیار حاصل کر لیں گے۔

    پنجاب کے عوام نے شہباز شریف کے لاکھوں ہاتھ منتخب کئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے سیاست میں کبھی فنکاری نہیں دکھائی، ان کی جڑیں اس شہر کی بنیادوں میں ہیں، جس کیلئے خون دیا گیا۔

  • پرویز رشید عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیں، محمدعلی سیف

    پرویز رشید عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیں، محمدعلی سیف

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کی بے خبری کایہ عالم ہے کہ وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ قائدتحریک الطاف حسین پربرطانیہ میں قتل کامقدمہ ہے۔

    جبکہ حقیقت تویہ ہے کہ قائدتحریک پر قتل کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔ بے خبری اس انتہاء پر نہایت ادب کے ساتھ پرویزرشیدصاحب کویہی مشورہ دوں گا کہ وہ وزیراطلاعات کے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دے دیں۔

    سینٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ پرویزرشید صاحب کوچاہیے کہ وہ پہلے اپنے گھرکی خبرلیں اور اپنے رفیق کار اوروفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے دوروزقبل” آج ٹی وی“ کودیئے گئے حالیہ انٹرویوکاجائزہ لیں جس میں خواجہ آصف نے فوج کے جرنیلوں اورآئی ایس آئی کے سابق سربراہوں پر حکومت کے خلاف سازش کرنے اورقومی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    سینٹربیرسٹرسیف نے کہاکہ پرویزرشید صاحب کوچاہیے کہ وہ خواجہ آصف سے کہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے سربراہوں پر الزامات لگانے پر قوم سے معافی مانگیں۔

  • ایم کیوایم کومبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سےمعلومات تک رسائی مانگی ہے، پرویز رشید

    ایم کیوایم کومبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سےمعلومات تک رسائی مانگی ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے ایم کیوایم کومبینہ فنڈنگ پر برطانیہ سےمعلومات تک رسائی مانگ لی ہے۔

    پاکستان میں قتل وغارت کے نشانات کسی دوسرے ملک کے شہری تک ملتے ہیں تو اس ملک کو تعاون کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید نے کہا کہ طارق میر اور محمد انور کے بیانات نے ایم کیو ایم کے چہرے پر دھبہ لگا دیا، اب یہ داغ دھونا ایم کیو ایم کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس شواہد ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان شواہد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت برطانیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب شواہد ہمارے پاس آئیں گے تو یقیناً ان کا مطالعہ کرنے کے بعد قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر لگے دھبے کو دھونا ایم کیو ایم کی بھی ذمہ داری ہے۔