Tag: pasni

  • پسنی میں سونامی الرٹ سائرن سسٹم نصب

    پسنی میں سونامی الرٹ سائرن سسٹم نصب

    گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں سونامی الرٹ سائرن سسٹم نصب کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پسنی، گوادر میں سونامی الرٹ سائرن سسٹم نصب کیا گیا ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ سونامی آنے سے 12 سے 15 منٹ قبل یہ سائرن بجے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سائرن سسٹم ڈیڑھ کلو میٹر کی حدود تک لوگوں کو سونامی سے خبردار کرے گا۔

    پسنی میں جاپان کے تعاون سے 4 ہزار اسکوائر فٹ پر سونامی شیلٹر ہوم بھی تعمیر کیا جائے گا، سونامی شیلٹر ہوم کا ایک حصہ خواتین اور دوسرا مردوں کے لیے مختص ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ملک کے مختلف ساحلی مقامات پر سونامی کی اطلاع فراہم کرنے والا سائرن سسٹم نصب کیا گیا ہے، اس جدید سسٹم پہ ساڑھے 3 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، کراچی میں ریڑھی گوٹھ اور کیماڑی میں سائرن سسٹم نصب کیے گئے، جب کہ بلوچستان میں پسنی، اورماڑہ اور گوادر میں 3 سونامی سائرن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

  • پسنی کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کوحادثہ، 3 افراد جاں بحق

    پسنی کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کوحادثہ، 3 افراد جاں بحق

    گوادر: صوبہ بلوچستان میں پسنی کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پسنی کوسٹل ہائی وے پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، افسوس ناک واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز، خاتون اوربچہ شامل ہے، زخمیوں میں 5 خواتین اور4 بچے شامل ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ فیملی پشکان سے کراچی جا رہی تھی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔

  • کراچی آنے والے ٹرک سے 3 ارب 11 کروڑ کی منشیات برآمد

    کراچی آنے والے ٹرک سے 3 ارب 11 کروڑ کی منشیات برآمد

    کراچی: کوسٹ گارڈ نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ارب 11 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملی کہ بلوچستان سے کراچی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے بدوک چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو اپنے قبضے میں کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بہت بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کا وزن 2600 کلو گرام ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پکڑی گئی 2600 کلو گرام اس منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 3 ارب 11 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

    کوسٹ گارڈ نے گرفتار دو ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ڈھائی میٹر لمبی نایاب نسل کی گٹار فش پکڑی گئی

    ڈھائی میٹر لمبی نایاب نسل کی گٹار فش پکڑی گئی

    گوادر : بلوچستان میں پسنی کے ساحل پر نایاب نسل کی مچھلی پکڑی گئی۔ مچھلی شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنسی تھی۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی مچھلی کوبچا کر دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔

    پسنی کے ساحل سے پکڑی جانے والی ڈھائی میٹر لمبی مچھلی کوگٹار فش کہاجاتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مچھلی مقامی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جس کے بعد نایاب مچھلی کوریسکیو کیا گیا۔

    پسنی کےساحل سے پکڑی گئی مچھلی دنیا کی نایاب قسم کی مچھلی ہے جو سمندر میں بہت کم پائی جاتی ہے۔

    گٹار فش عام طور پر سمندر کی تہہ میں گارے اور ریت کے اندر رہنے کی عادی ہیں اور سمندری کیڑے مکوڑے کھاکر گزاراکرتی ہیں ۔

    یہ پانی کی تینوں اقسام نمکین ،تازے اور کھارے پانی میں رہ سکتی ہیں ۔یہ عام طور پر سمندر میں 30میٹر پانی کے نیچے رہتی ہیں اور ماہی گیروں کا شکار بننے سے اکثراوقات محفوظ رہتی ہیں ۔


    Rare Fish Discovered From Pasni Beach by arynews

  • پسنی: گرانی میں گولیوں سے چھلنی 3لاشیں ملیں

    پسنی: گرانی میں گولیوں سے چھلنی 3لاشیں ملیں

    پسنی: بلوچستان کے شہر پسنی سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جن کی شناخت ماجد،مراد بخش، جمیل اور رحیم بخش کے ناموں سے ہوئی۔

     پولیس کے مطابق بلوچستان کے شہر پسنی سے گولیوں سے چھلنی تین لاشیں برآمد ہوئی، لاشیں پسنی کے علاقے گرانی سے ملیں ، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے سابق چیئرمین رفیع اللہ کو قتل کردیا، پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔

  • پسنی: ایف سی سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

    پسنی: ایف سی سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

    پسنی: بلوچستان کے علاقے پسنی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کی گی آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد پسنی ریڈار حملے میں ملوث تھے، گرفتاری کے بعد ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہو ئے کالعدم تنظم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ گاٹی خان چوک کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار افراد سے تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔