Tag: pass away

  • ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

    وینس : ہالی ووڈ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ سیریز ’ایمیلی اِن پیرس‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

    "ایمیلی اِن پیرس” کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئیگو بوریلّا کی عمر 47 سال تھی، سیٹ پر شوٹنگ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں گرگئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ جمعرات 21 اگست 2025 کو اُس وقت پیش آیا جب اٹلی کے تاریخی ہوٹل ڈینیئیلی میں سیریز کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔

    طبی عملے نے فوری طور پر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں : ’ایمیلی اِن پیرس‘ میں مہوش حیات کی انٹری، تصاویر وائرل

    ایمیلی اِن پیرس کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھی مگر بوریلّا کی اچانک وفات کے بعد فلم بندی وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ان کی آخری رسومات کی ادائگی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائےگی، یہ سیزن 18 دسمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

    معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

    راولپنڈی : پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئیر اور معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 برس تھی، مرحوم نے اسلام آباد اسٹیشن سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں نشر ہونے والے ڈرامہ دیواریں سے کیا۔

    انہوں نے ٹی وی، فلموں، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں پیش کیے جانے پروگراموں میں اہم کردارادا کیے،
    نثار قادری اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹی ٹیوٹ تھے۔

    نثار قادری کو 2016 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح راولپندی میں ادا کی جائیگی۔

    یاد رہے کہ نثار قادری کے پی ٹی وی سے نشر ہونے والے تقریباً ہر ڈرامے کو و ملک بھر میں مقبولیت ملی تاہم ایک ڈرامہ سیریل ’’ایک حقیقت ایک افسانہ‘‘ میں ان کے تکیہِ کلام "ماچس ہوگی آپ کے پاس؟” کو جیسی آفاقی شہرت ملی وہ کسی دوسرے اداکار کے بولے ہوئے کسی جملے کو اب تک نہیں مل سکی۔

    نثار قادری کے دیگر ڈراموں میں خواہشیں، آتش، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، اضطراب، انگار وادی، نجات، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں۔

  • سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    ریاض : سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن آل سعود بن فیصل گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

    سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی، شاہی بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ و تدفین میں شاہی عہدیداران سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    ایوان شاہی نے اپنے بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعا کی ہے۔

  • معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی خالق حقیقی سے جاملے

    معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی خالق حقیقی سے جاملے

    کراچی : معروف محقق و مصنف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی مختصر علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں عزیز اقارب کے علاوہ شعبہ درس و تدریس سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی، ان کی تدفین کلیانہ قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔

    مولانا خالد خلیل نعمانی نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دینی خدمات انجام دیں۔ان کی عمر تیراسی برس تھی

    آپ کراچی میں حکیم محمد سعید مرحوم کے ساتھ ادارہ ہمدرد میں تصنیفی و تحریری فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب سے آپ کو افریقی ملک یوگینڈا میں تبلیغ و دینی تعلیم و تدریس کیلئے بھی بھیجا گیا تھا۔ آپ نے کینیا میں اسلامک سینٹر کی بنیاد رکھی۔

    اسلامک انسٹی ٹیوٹ میں بطور وائس پرنسپل کے عہدہ پر 1979ء تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سال 1985 میں کینیا کے ساحلی شہر ممباسا میں دینی و فلاحی ادارہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے تقوی اسلامک سینٹر کا آغاز کیا۔

    کینیا میں قیام کے دوران آپ نے شہر کے اطراف 30 سے زائد مساجد تعمیر کروائیں، مولانا خالد خلیل نعمانی مرحوم کو عربی، انگریزی اور سواحلی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔

    مرحوم نے کراچی میں جامعہ رحمانیہ بفرزون میں دو سال درس و تدریس کی، معروف دینی درس گاہ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری سے بھی منسلک رہے۔

  • سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

    سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

    ریاض : سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے، سعودی عرب کی شاہی عدالت نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزادے کی نماز جنازہ بعد نمازعصر مسجد الحرام میں ادا کردی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کردیا گیا ہے۔

    شہزادہ طلال سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھے، وہ سعودی عرب کے شہر عسیر کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے۔

    شہزادہ

    شہزادہ طلال کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال اپنے انسان دوست کاموں اور ملک میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کے لیے جانے جاتے تھے۔

  • پاکستان کا نوجوان فٹبالر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں چل بسا

    پاکستان کا نوجوان فٹبالر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں چل بسا

    کراچی : پاکستان جونیئرفٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیر آفتاب انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے، مرحوم کی عمر 26 سال تھی۔

    آفتاب منیر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی حالات کی خرابی کے باعث مؤثر طریقے سے اپنا علاج نہ کرا سکے، مرحوم کے سوگواران میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔

    دنیا میں پاکستان کو نام روشن کرنے والے 26سالہ سابق فٹبالر کو میوہ شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    مرحوم کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے تھا جبکہ وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

    بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین معصوم بچے سوگوار چھوڑے ہیں

    یاد رہے کہ منیر آفتاب نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی، منیر آفتاب انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔

  • وہ بھارتی کرکٹر جو برطانیہ میں جرابیں چراتا ہوا پایا گیا

    وہ بھارتی کرکٹر جو برطانیہ میں جرابیں چراتا ہوا پایا گیا

    کراچی : دو جوڑی جرابیں چوری کے الزام میں سزا یافتہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر طویل علالت کے بعد جہان فانی کو خیرباد کہہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سابق اوپنر سدھیر نائیک کا مختصر علالت کے بعد ممبئی میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔

    78سالہ آنجہانی کرکٹر گرنے کے سبب سر پر چوٹ آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم وہ کوما میں جانے کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    یاد رہے کہ78سالہ سدھیر نائیک کو 1974ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران لندن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں جرابوں کے دو جوڑے چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    انگلینڈ میں جرابیں چرانے کے مجرم سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر کوما میں ہی چل بسے

    بھارت کے کرکٹ حلقوں میں بے حد قابل احترام شخصیت اور رنجی ٹرافی کے فاتح کپتان سدھیر نائیک نے 71اور1970ء کے سیزن میں ممبئی ٹیم کی قیادت کی، ممبئی نے سنیل گواسکر، اجیت واڈیکر، دلیپ سردیسائی، اشوک مانکڈ جیسے کرکٹرز کے بغیر اس سیزن میں رنجی ٹرافی جیتی تھی تاہم سدھیر نائیک کو 1972ء کا رانجی سیزن میں پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا تھا۔

    آنجہانی کرکٹر نے 1974ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے دوران برمنگھم میں ڈیبیو ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنی واحد نصف سنچری (77 رنز) اسکور کی، 85 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے سدھیر نائیک کو دورہ انگلینڈ کے دوران لندن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں جرابوں کے دو جوڑے چوری کرنے پر سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    Sudhir Naik, former India opener and Zaheer Khan's coach dies, aged 78, Sudhir  Naik, former India opener and Zaheer Khan's coach dies, aged 78

    سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر کا بین الاقوامی کیریئر 1974ء سے آگے نہیں چل سکا اور وہ تین ٹیسٹ میچز تک ہی محدود رہے۔ بعد ازاں بطور کوچ فعال کردار ادا کیا اور ٹیسٹ کرکٹر ظہیر خان کو کرکٹ کھیلنے کے لیے ممبئی لائے۔،

    سدھیر نائیک ممبئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے اور وانکھیڈے اسٹیڈیم کے لیے رضاکارانہ طور پر کیوریٹر خدمات بھی انجام دیں۔

  • ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

    ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

    کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، سابق صدر کاٹی دانش خان نے ایس ایم منیر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

    معروف صنعت کار ایس ایم منیر مرحوم کورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن اینڈ انڈسٹریز کے سرپرست اعلیٰ تھے، ایس ایم منیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ کئی مرتبہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

    اس کے علاوہ ایس ایم منیر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں،صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔

    کراچی کی معروف کاروباری شخصیت کے انتقال پر مختلف سیاسی و تاجر برادری کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • مولانا سید جلال الدین عمری انتقال کرگئے

    مولانا سید جلال الدین عمری انتقال کرگئے

    نئی دہلی  : معروف عالم دین علمی شخصیت کئی کتابوں کے مصنف اور جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    ہندوستان میں مسلمانوں کی حقوق کی تحریکوں میں سرگرم رہے، مولانا جلال الدین عمری جامعہ دارالسلام عمر آباد مدراس یونیورسٹی اور علی گڑھ یونیورسٹی سے بھی سند یافتہ تھے۔

    ذرائع میڈیا کے مطابق مولانا سید جلال الدین عمری نے جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام چلنے والے اسپتال الشفا میں اگزشتہ روزتقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس دنیائے فانی کوچ کیا۔

    یاد رہے کہ مولانا جلال الدین عمری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر بھی رہے، مولانا جلال الدین عمری کی چار درجن مختلف تصانیف تھیں۔

    مولانا سید جلال الدین عمری نے جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام چلنے والے اسپتال الشفا میں آج دیر شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے آخری سانس لی۔

    مولانا سید جلال الدین عمری مسلسل تین میقات جماعت اسلامی ہند کے امیر رہے۔ پہلی بار 2007 میں ان کا بطور امیر جماعت اسلامی ہند انتخاب ہوا، اس سے قبل نائب امیر کے فرائض انجام دیتے رہے۔

    مولانا عمری کی پوری زندگی تحریک اسلامی کی آبیاری میں گزری۔ آپ کا آبائی تعلق تامل ناڈو سے تھا لیکن زندگی کا بڑا حصہ شمالی ہند میں گزارا۔

    طویل عرصہ تک تصنیفی اکیڈمی علی گڑھ میں خدمات انجام دیں۔ آپ نرم گفتگو اور خوش اخلاقی کی بہترین مثال تھے، مولانا سید جلال الدین عمری 50 سے زائد کتابوں کے مصنف و بہترین مقرر تھے۔

    مولانا جلال الدین عمری کا شمار عصر حاضر کے بڑے عالم دین میں ہوتا تھا، فی الوقت جماعت اسلامی ہند کی شرعیہ کونسل کے چیئرمین تھے۔ ان کی تصانیف کے عربی انگریزی ترکی ملیالم تیلگو مراٹھی سمیت کئی زبانوں میں تراجم ہوئے۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض : سعودی عرب کے ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادی می بنت بندر بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا۔

    سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ شہزادی می بنت بندر بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار 31 جولائی 2022 کو انتقال ہوگیا ہے۔

    جاری بیان کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شاہی خاندان کے افراد، علما و مشائخ، زائرین اور مقامی شہریوں کےی بڑی تعداد نے شرکت کی۔