Tag: pass away

  • سعودی شہزادے کا انتقال

    سعودی شہزادے کا انتقال

    ریاض : سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی انتقال کرگئے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ سنیچر کو نمازعصرکے بعد مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ سال سعودی شاہی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ماہ اپریل میں سعودی عرب کے شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمان آل سعود خالق حقیقی سے جاملے تھے، شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز کی تدفین ریاض کے قبرستان میں کی گئی تھی۔

  • سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے

    سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد طبی مسائل کا شکار تھے۔

    ان کے ترجمان نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں۔

    سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ ان کی میت کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    رحمان ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا شمار بے نظیر بھٹو کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    سینیٹر رحمان ملک 12 دسمبر 1951ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے تھا۔
    رحمان ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں بطور ڈائریکٹر کیا تھا۔ بے نظیر بھٹو جلا وطن ہوئیں تو رحمان ملک بھی جلا وطن ہو گئے اور ان کے ساتھ ہی واپس آئے۔

    2008 کے انتخابات ہوئے تو انھیں وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ تعینات کیا گیا۔ بعد ازاں وہ سینیٹر منتخب ہوکر وزیر داخلہ بن گئے۔ وزارت داخلہ سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی رہے۔

    پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت میں وہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات کی صورت میں پل کا کردار بھی ادا کرتے رہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رحمان ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان کے کردار کو سراہا جاتا رہا ہے۔

    کراچی یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی جبکہ حکومت نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا تھا۔

    رحمان ملک کو میڈیا میں رہنے کا فن آتا تھا، اپنے دور حکومت میں وہ دن میں متعدد مرتبہ میڈیا سے مخاطب ہوتے تھے۔ رحمان ملک نے کئی کتابیں بھی لکھی تھیں جن میں مودی وار ڈاکٹرائن، داعش اور ٹاپ 100 انویسٹی گیشنز شامل ہیں۔

  • پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا، سابق اولمپیئن چل بسے

    پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا، سابق اولمپیئن چل بسے

    لاہور : پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا، سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی اولمپیئن گلریز اختر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ گلریز اختر نے 1968میکسیکواولمپکس فائنل میں گول کرکے پاکستان کوفتح دلائی تھی ۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ کی جانب سے مرحوم کے لوحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے تابناک ماضی کےہیرو 1968 میکسیکو اولمپکس گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی اولمپین گلریز اختر 78 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

    سال1968 میکسیکو اولمپکس فائینل میں لیفٹ ہاف کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے اولمپین گلریز اختر 1970 بینکاک ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی تھے۔

    راولپنڈی میں پیدا ہونے والے قومی کھیل کے شاندار کھلاڑی نے آج لاہور میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔اولمپین گلریز اختر مرحوم موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب محترمہ چاند پروین کے شوہر تھے۔

    اولمپین گلریز اختر مرحوم کے انتقال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم گلریز اختر اولمپین نے اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا اور ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ انکے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سوگوار ہے۔

  • شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی خالق حقیقی سے جاملے

    شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی خالق حقیقی سے جاملے

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے،

    تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل کے سابق چیئرمین عثمان فاروقی رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے اس بات کی تصدیق پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کردی ہے۔

    مرحوم محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

  • سابق رکن قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے

    سابق رکن قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے

    اوکاڑہ : پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ ایک بجے دوپہر ان کے آبائی گاؤں مصطفیٰ آباد اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق سید گلزار سبطین کو رات گئےدل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    مرحوم سید گلزار سبطین نے سال2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، وہ آخری وقت تک پارٹی سے منسلک اور وفادار رہے۔

    صوبائی وزراء صمصام بخاری ،اعجاز عالم آگسٹین ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے گلزار سبطین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

  • سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

    سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

    ٹیکساس : ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال شدید بیمار رہنے کے بعد آج امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں انتقال کرگئے، طلعت اقبال کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مرحوم اہلِ خانہ نے اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

    اداکار طلعت اقبال عرصۂ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے، وہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج اور مصنوعی تنفص پر تھے۔

    کچھ روز قبل طلعت اقبال کو جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر جانے کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے۔ ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعے اداکار طلعت اقبال کی جان بچانے کی کوششیں جاری تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بے ہوشی کے دوران ہی انتقال کرگئے۔

    طلعت اقبال نے 1968 میں شوبز میں کام شروع کیا تھا، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی، انہوں نے اپنے وقت کی تمام اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    بیٹی کے انتقال کا صدمہ، طلعت اقبال کی طبیعت شدید ناساز

    مرحوم طلعت اقبال کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ڈیلس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

  • حریت رہنما سید علی گیلانی سپرد خاک، علاقے میں کرفیو

    حریت رہنما سید علی گیلانی سپرد خاک، علاقے میں کرفیو

    سری نگر : تحریک آزادی کشمیر کے بانی اور مرکزی حریت رہنما سید علی گیلانی کو سخت سکیورٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر سخت کرفیو نافذ کردیا گیا تھا ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کو سخت سکیورٹی میں آج صبح سپردخاک کیا گیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کو حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا، بھارتی فورسز نے حیدر پورہ قبرستان کو بھی سیل کر دیا ہے۔

    تدفین سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے پورے مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    سید علی گیلانی کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک روز چھٹی اور3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں آج  غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

    May be an image of 1 person

    خیال رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جموں و کشمیر پر قابص بھارتی فورسز کی جانب سے ان کی تدفین کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور وادی میں کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے وہ علالت کے ‏باوجود عرصہ دراز سے گھر میں نظر بند تھے۔

    عزم وہمت کا پیکر سید علی گیلانی 26 کشمیری سیاسی و سماجی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز حریت کانفرنس کے طویل عرصے سے چیئرمین رہے۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن رہے اور بعدازاں اپنی جماعت’ تحریک حریت’ کی بنیاد ڈالی۔

  • ماضی کے مایہ ناز کرکٹر عبدالرحمن ڈائر انتقال کرگئے

    ماضی کے مایہ ناز کرکٹر عبدالرحمن ڈائر انتقال کرگئے

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر انتقال کرگئے،ان کی عمر85سال تھی، مرحوم ملک کے معروف صنعت کار اور کرکٹ کے سرپرست تصور کیے جاتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کا شمار کرکٹ کے سرپرستوں میں کیا جاتا تھا۔ مرحوم ملک کے معروف صنعت کار بھی تھے۔

    ان کے گھر میں بنی وکٹ پر اپنے دور کے عظیم بیٹسمین و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد سمیت دیگر معروف کرکٹرز پریکٹس کیا کرتے تھے۔ 1936کو احمد آباد، گجرات (بھارت) میں پیدا ہونے والے عبدالرحمن ڈائر کے والد رمضان ڈائر اور بیٹا ہمایوں ڈائر بھی کرکٹر تھے۔، عبدالرحمن ڈائر نے 1955 س1970 کے دوران 18 کلاس میچز کھیلے ۔

  • سعودی عرب : شاہی مشیر شیخ ناصرالشثری انتقال کرگئے

    سعودی عرب : شاہی مشیر شیخ ناصرالشثری انتقال کرگئے

    ریاض : سعودی عرب میں ایوان شاہی کے مشیر شیخ ناصر بن عبدالعزیز الشثری جمعرات کی شب مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ الشثری کی نماز جنازہ گزشتہ روز جمعہ عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت ایوان شاہی کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

    شیخ ناصر الشثری "بادشاہوں کے مشیر” کے لقب سے جانے جاتے تھے۔ وہ شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے دور سے ایوان شاہی میں مشیر کے طور پرمقرر ہوئے۔

    بعد ازاں شیخ ناصر الشثری نے شاہ فہد بن عبدالعزیز اور شاہ عبداللہ بن عبدالعریز اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ الشتری کی ایام علالت میں ان کی عیادت بھی کی تھی۔

    مرحوم کے اہل خانہ کی اطلاع کے مطابق شیخ الشثری کو بوقت عصر کے بعد نماز جنازہ ریاض کے "العود” قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • لاہور: شاعرہ کرن وقار کورونا وائرس کے باعث چل بسیں

    لاہور: شاعرہ کرن وقار کورونا وائرس کے باعث چل بسیں

    لاہور : پنجابی ادب کی معروف شاعرہ واديب کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی عمر 34برس تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ و اديب کرن وقار کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔

    کرن وقار نے صرف 34برس کی عمر پائی جبکہ ان کی ایک شیرخوار صاحبزادی بھی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن وقار کچھ دن سے لاہور کے اسپتال ميں زيرعلاج تھيں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اس سے قبل کرن وقار کی والدہ اور بھائی  بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔