Tag: passanger bus

  • موچکو : بس سے کروڑوں مالیت اسمگلنگ کا سامان برآمد، ڈرائیور فرار

    موچکو : بس سے کروڑوں مالیت اسمگلنگ کا سامان برآمد، ڈرائیور فرار

    کراچی : موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کی اور ایک مسافر بس سے بھاری مالیت کا اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے سخت احکامات کے بعد ملک بھر میں اسمگلنک کے سدباب کیلئے مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

    انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

    موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر بس سے اسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا ہے، بس ڈرائیور اور اسمگلر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے گاڑیوں کے اسپئرپارٹس اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ بس کے اندر سے بھارتی نسوار، ایرانی چائے، بادام، کھلونے، چاکلیٹ اور بھاری تعداد میں قیمتی کپڑا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق 2کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے بس ضبط کرلی گئی ہے پیچھا کرنے پر ڈرائیور بس چھوڑ کر اسمگلر کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم اسمگلرز کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ھے۔

  • سپر ہائی وے پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری،2افراد جاں بحق

    سپر ہائی وے پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری،2افراد جاں بحق

    کراچی:کراچی سپر ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا  اور مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے کے  دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    سپرہائی وے پرغوثیہ چڑھائی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ کوچ کراچی سے اندرون سندھ جارہی تھی، جس میں دس سے بارہ افراد سوار تھے ۔