Tag: passed

  • پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

    پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے ارکان کی موجیں لگ گئیں، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسملبی کے اراکن کو اب ایک لاکھ پچیانوے ہزار تنخواہ ملے گی، تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور ہوا۔

    اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ اسی ہزار روپے کر دی گئی، ہاؤس رینٹ کی مد میں پچاس ہزار روپے ملیں گے، وزیر اعلٰی سوا چار لاکھ روپے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

    چھ مرتبہ وزیر اعلٰی پنجاب رہنے والے کو لاہور میں سرکاری رہائش دی جائے گی، لاہور میں اپنی چھت نہ ہونے پر سابق وزرائے اعلٰی کو گھر بھی دیا جائے گا۔

    یاد رہے جنوری میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پرائیویٹ بل اسمبلی میں جمع کرایا گیا تھا ، جس میں بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت 6 مراعات میں اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

    بل میں بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

    پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ اورمراعات 83ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز

    علاوہ ازیں اس بل میں ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ، ہاؤس رینٹ 29 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔

  • توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    اسلام آباد : پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی  قرار داد منظور  کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے متنازع مقابلوں کے خلاف آج سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔

    قرارداد میں موقف اختیار کیا گیاکہ مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر قائد ایوان شبلی فراز کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    ایوان بالا میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلِ وسلم) سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے، قرار داد میں کہا گیا ہے۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے، معاملے پر ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے، توہین آمیز خاکوں کا معاملہ یورپی یونین، امریکا سے بھی اٹھایا جائے۔

    توہین خاکوں خلاف پیش کی گئی مذمتی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کسی مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتی، توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر وزارت مذہبی امور علماء سے رابطے کرے۔

    اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قرارداد میں پیش کرنا چاہتا تھا، شبلی فراز نے پیش کردی اچھی بات ہے، جب کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کےمعاملےکواقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے۔

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ اجلاس قرار داد پیش کرنے کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔


    مزید پڑھیں : توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


  • امریکا میں دفاعی بجٹ منظور، پاکستان کی فوجی امداد میں بڑی کٹوتی

    امریکا میں دفاعی بجٹ منظور، پاکستان کی فوجی امداد میں بڑی کٹوتی

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے اربوں ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، جبکہ پاکستان کی فوجی امداد میں بڑی کٹوتی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے 716 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کرکے 15 کروڑ ڈالر کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو امداد بارڈر سیکیورٹی کی بہتری کے لیے دی جائے گی، دفاعی بجٹ ایوان نمائندگان پہلے ہی منظور کرچکا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کے لیے امداد کی مد میں 75 کروڑ سے 1 ارب ڈالر مختص کیے جاتے تھے، تاہم اب امریکا کی جانب سے امداد کی مد میں بڑی کٹوتی کی گئی ہے۔

    امریکی سینیٹ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ نامی ایک بل بھی دس کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کیا، بِل میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے۔

    امریکا کی جانب سے مذکورہ امداد پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے دی جائے گی۔


    امریکا نے پاکستان کی25کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک لی ، ترجمان وائٹ ہاؤس


    خیال رہے کہ گزشتہ سال امریکانے اپنے دفاعی بجٹ میں پاکستان کے لیے’’ کولیشن سپورٹ فنڈ‘‘ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے، مذکورہ بالا بل میں امریکی امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ امریکا نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک بھی لی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب: موبائل کے ذریعے جاسوسی کرنا اب میاں بیوی کو مہنگا پڑ سکتا ہے

    سعودی عرب: موبائل کے ذریعے جاسوسی کرنا اب میاں بیوی کو مہنگا پڑ سکتا ہے

    ریاض: سعودی عرب میں منظور ہونے والے ایک نئے سائبر کرائم قانون کے مطابق میاں  بیوی کو موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے کی جاسوسی کرنے پر ایک سال قید جبکہ 500 ریال کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں میاں بیوی میں سے کسی بھی فرد پر موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کا الزام ثابت ہوا تو ایک سال کی سزا اور پانچ سو ریال جرمانہ ہوگا جبکہ  سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ دونوں پر بھی ہوسکتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاسوسی کی نیت سے میاں بیوی کا ایک دوسرے کا موبائل فون چیک کرنا اب جرم تصور جائے گا، میاں بیوی میں سے کسی نے بھی جانچ پرتال کی غرض سے موبائل فون کی پرائیویسی میں مداخلت کی کوشش کی تو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    چینی ہیکرز ’واٹس ایپ‘ پر بھارتیوں کی جاسوسی کرنے لگے؟

    مشیر قانون عبد العزیر باتل نے منظور ہونے والے قانون سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گھریلوں سطح پر جاسوسی کا رجحان بڑھ رہا ہے تاہم مذکورہ قانون ہمیں اس قسم کے واقعات کے روک تھام میں مدد فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر میاں یا بیوی سے لی گئی جرمانے کی مدد میں رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی جبکہ جاسوسی صرف موبائل فون تک ہی محدود نہیں بلکہ کمپیوٹرز اور کیمروں کی مدد سے کی جانے والی جاسوسی پر بھی مذکورہ قانون کا اطلاق ہوگا۔

    ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

    مشیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کا ایک اہم فائدہ یہ ہوگا کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے موبائل فون کو بغیر اجازت استعمال نہیں کر سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔