Tag: passed away

  • پاکستان میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    پاکستان میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں واقع سعودی سفارت خانے میں متعین قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی ایمبیسی کے قونصل جنرل عبداللہ عبدالدئم کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے قونصل جنرل کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبدالدئم کو دل کا دروہ پڑا۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ اور سعودی قونصل جنرل کی ملاقات


    واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے سولہ لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ کے ویزے جاری کئے گئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ چھ سے نو ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جا رہے ہیں۔


    سعودی حکام نے ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیئے، عمرہ زائرین کی مشکلات کم ہونے کا امکان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی شہزادہ سعد بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    سعودی شہزادہ سعد بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شہزادہ سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شہزادہ سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے۔

    ان کا انتقال پیر کی رات کو ہوا، عرب میڈیا کے مطابق ان کی نماز جنازہ عصر کے بعد مکہ المکرمۃ میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے سعد بن فیصل بن عبدالعزیز کے انتقال پر حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    سعودی عرب کے وزیراعظم  شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز السعود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • آزاد کشمیر کے سابق وزیرِاعظم سردار عبدالقیوم انتقال کر گئے

    آزاد کشمیر کے سابق وزیرِاعظم سردار عبدالقیوم انتقال کر گئے

    آزاد کشمیر : آزاد کشمیر کے سابق صدر، وزیرِاعظم اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، اُنہیں بھارتی فوج کے خلاف پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل تھا۔

    سردار عبدالقیوم آل جموں و کشمیر کانفرنس کے سپریم لیڈر اور کشمیر کی تحریک آزادی کے بانیوں میں سے تھے، 22سال کی عمر میں مقبوضہ وادی میں ڈوگراہ راج کے خلاف عَلمِ بغاوت بلند کیا۔

    تحریکِ آزادی میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز بھی سردار صاحب کے حصے میں آیا، جس کی وجہ سے انھیں مجاہد اول کا خطاب دیا گیا۔

    سردار عبدالقیوم خان ایک زیرک سیاستدان اور محب وطن شخصیت تھے، چار مرتبہ آزاد کشمیر کے صدر بھی منتخب ہوئے اور دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑتے رہے۔ سردار عبدالقیوم کی نمازجنازہ سہہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کل ضلع باغ میں اُن کے آبائی علاقے غازی آباد میں کی جائے گی۔