Tag: passenger arrest

  • جعلی اور ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

    جعلی اور ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی اور  ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر کو گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت مزمل حسین اور محمد طیب شہزاد کے نام سے ہوئی، ملزم حسین نامی مسافر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے عراق سے پاکستان پہنچا مسافر کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا مسافر کے پاسپورٹ سے متعدد صفحات غائب تھے مسافر سال 2020 سے عراق میں بغرض ملازمت مقیم تھا۔

    جبکہ محمد طیب شہزاد نامی مسافر فلائٹ نمبر QR630 کے ذریعے ساوٴتھ افریقہ سے پاکستان پہنچا مسافر کے پاسپورٹ پر لگا ساوٴتھ افریقی ویزہ مشکوک پایا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے علی چیمہ نامی ایجنٹ سے 50 ہزار رینڈ کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا مسافروں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔

  • اسلام آباد : منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

    اسلام آباد : منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : پاکستان سے بھاری مقدار میں منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، ملزم نے انتہائی چالاکی اور مہارت سے منشیات کو چھپایا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حضرت بلال نامی مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے بحرین جارہا تھا۔

    اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے524گرام ہیروئن برآمد ہوئی،

    برآمد کی جانے والی ہیروئن ٹرالی بیگ کے اندر شیمپو کی بوتل میں 65 کیپسولز کی صورت میں مہارت سے چھپا کر رکھی گئی تھی۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم حضرت بلال کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے گوادر کے کھلے سمندر میں غیر ملکی شراب پکڑی تھی، برآمد شدہ شراب کی قیمت 7 کروڑ روپے تھی۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ لسبیلہ ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4 ہزار 600 غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ کارروائی میں پانچ اسمگلرز بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

     

  • جہاز میں دہشت گرد کا لفظ کیوں استعمال کیا ؟ عملے نے مسافر کو گرفتار کرادیا

    جہاز میں دہشت گرد کا لفظ کیوں استعمال کیا ؟ عملے نے مسافر کو گرفتار کرادیا

    کولکتہ : جہاز میں سوار مسافر کو مذاق میں دہشت گرد کا لفظ استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلکتہ سے ممبئی جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے ساتھ ہی اتار لیا گیا، جس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ جیٹ ایئرویز کے جہاز میں موجود بیس سالہ یوگویدنت پودار نامی مسافر نے اپنے چہرے پر نقاب ڈال کر موبائل فون سے سیلفی لی۔

    نوجوان نے  اسے اس کیپشن کے ساتھ لکھا کہ ’’فلائٹ میں دہشت گرد ‘‘ میں خواتین کے دل تباہ کرتا ہوں ‘‘ یہ تصویر وہ اسنیپ چیٹ پر اپنے ایک دوست کو بھیجنے ہی  والا تھا کہ یہ کام کرتے ہوئے اس کے پاس بیٹھے دوسرے مسافر نے دیکھ لیا ۔

    مسافر نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس کی اطلاع فوری طور پر جیٹ ایئرویز کے عملے کو جا کردی، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کیلئے اڑان بھر رہا تھا، اس لیے کپتان کو واپس رن وے پر آنا پڑا تاکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جاسکے۔

    اس حوالے سے ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یوگویدنت پودار کو گرفتار کرنے کہ وجہ یہ ہے کہ اسے طیارے میں ایسی زبان استمعال کرتے ہوئے پایا گیا جسے سکیورٹی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

    دوسری جانب بیس سالہ یوگویدنت پودار کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے محض مذاق میں یہ بات لکھی۔

    واضح رہے کہ کولکتہ سے ممبئی جانے والے اس طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں اس تمام صورتحال کے پپیش نظر فلائٹ میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ, لندن جانے والا مسافر گرفتار، 7کلو ہیروہین برآمد

    بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ, لندن جانے والا مسافر گرفتار، 7کلو ہیروہین برآمد

    اسلام آباد: اے این ایف حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے لندن جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے اس کے سامان سے چار کروڑ مالیت کی سات کلو ہیروہین برآمد کر لی ہے۔

    انٹی نارکوٹکس فورس ترجمان کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار ہونے والا مسافر چوہدری مشتاق منشیات کی یہ مقدار اپنے سامان میں لندن لے جارہا تھا، اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بین الاقوامی منشیات اسمگلروں کے گروہ کا رکن ہے جبکہ اس کے برطانیہ اور پاکستان میں رابطوں سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔