Tag: Passenger arrested

  • کراچی : جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈٖ کردیا۔ ایک افغانی باشندہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی میں ملزم کو جعلی سفری دستاویزات پر دبئی جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ کر آف لوڈ کیا گیا، دوران چیکنگ مسافر کے سفری دستاویزات مشتبہ پائے گئے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نازو اللہ کے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزا لگا ہوا تھا، مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر ایف زیڈ 334 سے دبئی جا رہا تھا۔

    تحقیقات کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر کی اسٹیمپ جعلی نکلی، ریکارڈ کی تصدیق کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر لگایا جانے والا پروٹیکٹر رجسٹریشن نمبر ناظم الدین نامی شہری کو جاری ہوا تھا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 11 ہزار روپے کے عوض ایجنٹ سے پروٹیکٹر لگوائی تھی۔ بعد ازاں مزید کارروائی کیلئے ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری کامیاب کارروائی 

    ایف آئی اے نے دوسری کارروائی میں پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافرآف لوڈ کردیا، ترجمان کے مطابق گل محمد نامی افغان مسافر سعودی عرب جارہا تھا۔

    ملزم نے جعل سازی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا، دوران تحقیقات ملزم اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق معلومات سے مکمل طور پر لاعلم نکلا۔

    اس کے علاوہ ملزم اپنے رہائشی پتے سے متعلق سوال پر بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکا، دوران تلاشی ملزم کے موبائل سے افغان شناختی کارڈ، تذکرہ کی تصاویر برآمد ہوگئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے افغانستان کے مختلف علاقوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے غلط بیانی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزم قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ : بیرون ملک جانے والا جعلساز مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی ایئر پورٹ : بیرون ملک جانے والا جعلساز مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کے افسران نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کامیاب کارروائی کی ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جعلی افغانی پاسپورٹ پر محمد فاروق نامی مسافر نجی ائرلائن کی پرواز سے بیلجیئم جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا۔

    دوران چیکنگ سفری دستاویزات جعلی ہونے پر ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم محمد فاروق کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ مسافر جعلی پاسپورٹ پر ورک ویزہ پر بلجیئم جانا چاہتا تھا۔

    امیگریشن افسران ضیاء اور اعجاز نے مسافر کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد اسے مشکوک قرار دیا۔ امیگریشن گروپ انچارج نے اسناد جعلی قرار دیں۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی چھان بین کے بعد مسافر کے پاسپورٹ اور بلجیئم کا ریزڈینٹ کارڈ بھی جعلی نکلا جس پر مسافر کو آف لوڈ کرکے اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

  • ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

    راولپنڈی : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر کے پیٹ سے690گرام ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

    علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس کوئٹہ کے عملے نے پشین کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر106کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق 93کلو مارفین افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی، منشیات گوادر سے بیرون ملک اسمگل کرنے کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی۔

  • اسلام آباد : مسافر سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : مسافر سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔

    پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9753کے ذریعے اسلام آباد سے ریاض روانہ ہونے والے کوہاٹ کے رہائشی عادل خان نامی مسافر سے1.850 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

    اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ ہیروئن کٹنگ بورڈ کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزم کو اسکیننگ پراسیس کے دوران حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پشاور ایئر پورٹ سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    پشاور ایئر پورٹ سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافر گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے پشاور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد کرلیے، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو حراست میں لیا ہے۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد ہوئے۔

    اے ایس ایف کے مطابق مذکورہ مسافر نجی ایئرلائن کی پروازسے جدہ جارہا تھا، مسافر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔