Tag: passenger bus

  • کراچی : مسافر بس نے دو سالہ ننھی بچی کو کچل ڈالا

    کراچی : مسافر بس نے دو سالہ ننھی بچی کو کچل ڈالا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں خونی مسافر بس نے بچی کو کچل دیا، دو سالہ ایمان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن10نمبر کے قریب مسافر بس کے نیچے آکر کچلی جانے والی 2 سال کی ایمان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اورنگی ٹاؤن منگل بازار کی پرہجوم سڑک پر پیش آیا، دو سالہ بچی قریبی مکان کی رہائشی تھی، کھیلتے ہوئی گھر سے باہر سڑک پر آگئی۔

    پولیس کے مطابق 2سال کی بچی سڑک سے گزرنے والی منی بس کے نیچے آگئی، بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے، مذکورہ بس تحویل میں لے کر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں تین تلوار کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کرلیا۔

    ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی کا رائیڈر مرتضٰی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔

    شارع فیصل کارساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ماں شدید زخمی جب کہ اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ قیوم آباد جام صادق پل پر بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

  • سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سپر ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کراچی سے لاڑکانہ مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع اور  8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو بسوں میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 60 سالہ نامعلوم شخص اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں علی خان، بالاج، عرفان علی، خالد، رخسانہ بچی اور فریدہ شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوئی بارش کے باعث روڈ پر پھسلن تھی جو حادثے کا سبب بنی۔

  • ناتھا خان پُل پر مسافر بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

    کراچی: شارع فیصل پر واقع ناتھا خان پُل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر سے آنے والی مسافر بس شارع فیصل کے قریب ناتھا خال پُل پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا۔

    BUS-Post

    عینی شاہدین کے مطابق بس میں گجائش سے زائد مسافر سوار تھے اور ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتار سے چلا رہا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امداد کا عمل شروع کردیا جب کہ بس الٹنے کے بعد ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔

    بس حادثے کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ٹریفک جام میں بُری طرح پھنس گئے ہیں تاہم ٹریفک پولیس روانی کو بحال کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

  • جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور:ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری

    جام پور: ڈیرہ غازی خان سے محمد پور جانیوالی بس کھائی میں جا گری، جس سے چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

    تیز رفتاری نے کئی افراد کو گھائل کردیا، جب جام پور میں اڈہ طلائی والا کے قریب ڈیرہ غازی خان سے محمد پور دیوان جانے والی مسافر بس ٹرالر کو کراس کرتے ہوے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

  • تیزرفتاربس الٹ گئی، خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

    تیزرفتاربس الٹ گئی، خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

    جھنگ: بھکر روڈ پر مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ملکانہ موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی اور خاتون مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو اداروں نے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔