اُوچ شریف: کراچی سے راولپنڈی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ میں دوخواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اورچالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس کراچی سے راولپنڈی کے سفر پر رواں دواں تھی کہ اوُچ شریف کے قریب بھلیکے والا پل کے مقام پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر پل سے نیچے جا گری، جس کےنتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ چالیس زخمی ہوئے۔
جنہیں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمیوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کی وجہ سے بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔