کیلیفورنیا : ایئرپورٹ پر پہنچنے والے طیارے کے مسافر نے باہر نکلتے ہوئے دروازہ بند کردیا، جس کے باعث پائلٹ کے پسینے چھوٹ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو دیکھ کر صارفین لوٹ پوٹ ہوگئے اور سب نے اپنے اپنے انداز سے خوب مزیدار کمنٹس کیے۔
یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقی منظر ہے جو اس وقت آپ کی نظروں کے سامنے ہے، گزشتہ روز رن وے پر اترنے والے جہاز کا آخری مسافر اترا مسافر نے یہ سوچ کر کے اب تو اندر کوئی نہیں اس نے جہاز کا دروازہ بند کر دیا۔
مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پائلٹ کو علم ہوا کہ دروازہ بند ہوچکا ہے تو اس کے پسینے چھوٹ گئے کیونکہ جہاز کا دروازہ آٹو میٹک طریقے سے لاک ہوگیا تھا اور اندر جانے کا بھی کوئی راستہ نہیں تھا۔
No joke… yesterday last passenger got off plane with no one else on board, he shut the door. Door locked. Pilot having to crawl through cockpit window to open door so we can board. @SouthwestAir pic.twitter.com/oujjcPY67j
— Matt Rexroad ✌🏼🇺🇸 (@MattRexroad) May 25, 2023
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس تصویر میں کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو ایئرپورٹ کا منظر ہے جہاں ایک مسافر کی غلطی کی وجہ سے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے طیارے کے کور ممبرز اور پائلٹ پسینے سے شرابور ہوگئے۔
درحقیقت امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز میں عملے کے ارکان اور پائلٹ کی حالت اس وقت خراب ہوگئی جب ایک مسافر نے غلطی سے طیارے کا دروازہ بند کردیا جس کی وجہ سے وہ اندر سے بند ہوگیا۔
پائلٹ کو کاک پٹ کی کھڑکی سے چڑھ کر اندر داخل ہونا پڑا۔ کھڑکی سے چڑھ کر ہوائی جہاز کے اندر داخل ہوا، بتایا جا رہا ہے کہ بند دروازے کو صرف پائلٹ ہی کھول سکتے ہیں جو خود اس وقت جہاز میں سوار نہیں ہوسکتے تھے۔