Tag: passenger coach

  • جامشورو : موٹر وے پر ڈاکوؤں کی مسافرکوچ میں لوٹ مار

    جامشورو : موٹر وے پر ڈاکوؤں کی مسافرکوچ میں لوٹ مار

    جامشورو : کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر کوچ کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واردات کیخلاف کوچ ڈرائیور اور مسافروں نے دھرنا دے دیا۔

    سندھ میں امن و امان کی خراب صورتِ حال اور گزشتہ کئی برسوں میں جرائم کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صوبے میں چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، ہائی وے کرائم ، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

    نوری آباد کے قریب موٹر وے پر7ڈاکوؤں نے 30سے زائد مسافروں کو لوٹ لیا، مسافر کوچ کراچی سے سانگھڑ جارہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق 7مسلح ڈاکو مسافر بن کر کراچی سے بس میں سوار ہوئے تھے، نوری آباد کراس کرتے ہی مسلح ڈاکوؤں نے مسافروں کو یرغمال بنالیا۔

    ڈاکوؤں نے لونی کوٹ تک خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں سے لوٹ مار کی، ڈاکو تمام مسافروں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    کوچ ڈرائیور اور مسافروں نے ڈکیتی کیخلاف ایم نائن موٹر وے پر دھرنا دے دیا، مسافروں کے احتجاج کے باعث کراچی سے حیدرآباد آنے والی ٹریفک معطل ہوگئی، قومی شاہراہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

  • نوری آباد کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم

    نوری آباد کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم

    جامشورو: نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے قریب کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی، ٹریفک حادثے میں کوچ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

    حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین کا تعلق پشاور سے ہے، حادثے کے بعد مسافر کوچ اور ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ دونوں ڈرائیور فرار ہوگئے۔

  • مورو : قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، دو افراد جاں بحق

    مورو : قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، دو افراد جاں بحق

    نوشہرو فیروز : سندھ کے اندرونی شہر مورو میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ فیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پر مسافربس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت2مسافرجاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہینچ گئیں اور فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    نوشہرہ فیروزمیں حادثے کا شکار ہوانے والی بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔

  • کوسٹ گارڈ کی کارروائی : بس کے خفیہ خانوں سے105کلو چرس برآمد، تین ملزمان گرفتار

    کوسٹ گارڈ کی کارروائی : بس کے خفیہ خانوں سے105کلو چرس برآمد، تین ملزمان گرفتار

    کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے105کلو چرس برآمد کرلی، مسافر کے قبضے سے بھی تین کلو چرس برآمد ہوئی۔ پی سی جی اہلکاروں نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے 105کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

    مذکورہ چرس مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک اور کارروائی میں مسافر کوچ میں بیٹھے ایک مسافر کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا، برآمد ہونے والی چرس کی مالیت عالمی منڈی میں دو کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔