Tag: passenger Complaints

  • ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آن لائن کچہری کا انعقاد

    ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آن لائن کچہری کا انعقاد

    کراچی : ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو درپیش مسائل سننے کیلئے آن لائن کچہری منعقد کی جائیں گی، متعلقہ حکام نے ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر درپیش مسائل کو آن لائن درج کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے وزارت ہوا بازی کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو آن لائن کچہری منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسافروں کو درپیش مسائل سنیں جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسافروں کو درپیش مسائل دن صبح 11بجے تا دوپہر 1بجے تک سنیں جائیں گے۔

    آن لائن کچہری میں ملک بھر کےایئر پورٹس پر در پیش مسائل کو درج کیا جائے گا۔ اس موقع پرمسافر آن لائن کچہری میں اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ : سٹیزن پورٹل میں مسافروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

    اسلام آباد ایئرپورٹ : سٹیزن پورٹل میں مسافروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ مسائل کا گڑھ بن گیا، وزیراعظم کی قائم کردہ سٹیزن پورٹل میں شکایتوں کی بھرمار ہو گئی، ایئرپورٹ منیجرسے وضاحت طلب کرلی گئی۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کو مختلف مراحل میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وزیراعظم کی قائم کردہ سٹیزن پورٹل میں شکایتوں کی بھرمار ہو گئی۔

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے۔ سٹیزن پورٹل کے لکھے گئے خط کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل نے مسافروں کی شکایت کا نوٹس لے لیا ہے، مذکورہ شکایات پر اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسے وضاحت بھی طلب کرلی گئی۔

    سٹیزن پورٹل ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر14 میں سے12شکایات اسلام آباد ایئرپورٹ کے خلاف موصول ہوئیں، مینوئل کے مطابق شکایات کا جواب اور حل21روز میں بھی نہیں دیا گیا۔

    اٹھارہ روز گزرنے کے باوجود ایئرپورٹ منیجر سمیت متعلقہ عملہ صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا، سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ شہریوں کی شکایات اور اس کے حل کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔