Tag: passenger train

  • جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمی

    جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمی

    برلین(28 جولائی 2025): جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    جرمن حکام کا کہنا ہے کہ  ٹرین میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے، ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

    جرمن حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اسٹرٹگارٹ کے قریب پیش آیا، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم حادثے سے قبل متعلقہ علاقے میں علاقے میں طوفان آیا تھا، جائے حادثہ پر درخت بھی گرے ہوئے ہیں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔

  • مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 2 ملازمین گرفتار

    مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 2 ملازمین گرفتار

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کر لیا۔

    اے این ایف ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع تھی کہ ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے، جس پر راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر کارروائی کی گئی، تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمد ہوئی، جس پر گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، واقعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، اے این ایف کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان راولپنڈی کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • مسافر ٹرین میں خوفناک بیل کی موجودگی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    مسافر ٹرین میں خوفناک بیل کی موجودگی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    ٹرین میں سفر کے دوران بیل کو دیکھ کر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بیل نے ٹرین کے عملے کی دوڑیں لگوادیں۔

    ہم اکثر جانوروں کی ایک شہر سے دوسرے شہروں میں منتقلی کے حوالے سے خبریں اور ویڈیوز کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں لیکن اس کا ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بیل کو ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جھاڑکھنڈ سے بہار جانے والی ٹرین کے مسافر خوفناک جانور کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔

    واقعے کے مطابق جب ایک مسافر ٹرین اسٹیشن سے نکلنے کے لیے تیار ہوئی تو تقریباً 10-12 نامعلوم افراد ٹرین میں ایک بیل کے ساتھ سوار ہوئے اور ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ اسے صاحب گنج اسٹیشن پر چھوڑ دیں۔

    اس سے پہلے کہ مسافر اس صورت حال کو سمجھ پاتے، جو لوگ بیل کو لے کر آئے تھے اسے ایک ڈبے میں باندھ کر واپس چلے گئے۔

    بہت سے مسافر بیل سے اتنے خوفزدہ تھے کہ وہ بھاگ کر دوسری بوگی کی طرف چلے گئے، وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فون میں اس عجیب و غریب منظر قید کرلیا۔

    گھوڑے کا ٹرین میں سفر تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مغربی بنگال میں بھی ایک گھوڑے کو مسافروں سے کھچا کھچ بھری لوکل ٹرین میں سواری کرتے دیکھا گیا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھوڑے کے مالک کو حراست منیں لے لیا تھا۔

  • ایران میں‌ خوفناک ٹرین حادثہ، تصاویر نے دل دہلا دئیے

    ایران میں‌ خوفناک ٹرین حادثہ، تصاویر نے دل دہلا دئیے

    تہران: ایران میں مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، دلخراش واقعے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ مشرقی ایران میں رونما ہوا، جہاں دارالحکومت تہران سے یزد جانے والے مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم سترہ مسافر ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم، بس جل کر مکمل تباہ

    ایرانی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ صحرائی شہر تباس سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، یہ علاقہ وسطی شہر کو یزد سے ملاتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور تین ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے لئے جائے حادثے کی جانب روانہ کردئیے گئے ہیں تاہم بتایا جارہا ہے کہ موسمی حالات کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات ہیں۔Image

    ادھر ریلوے اہلکار نے ایرانی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ٹرین پٹری سے اترنے سے قبل ایک کھدائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرائی تھی۔Imageیاد رہے کہ ایران میں دو ہزار چار میں بدترین ٹرین حادثہ رونما ہوا تھا جب پٹرول، کھاد، سلفر اور کپاس سے لدی ایک ٹرین نیشابور کے قریب گر کر تباہ ہو گئی، جس میں تقریباً 320 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوئے تھے، اس واقعے میں پانچ دیہات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔