Tag: passenger van

  • مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کوٹ ادو: سنانواں میں تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں گھس گئی جس کے نتجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوٹ ادو اور سنانواں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لیکن زخمی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ایک اور افسوسناک واقعہ کروڑ لعل عیسن میں 90 موڑکے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نوشہروفیروز: مسافر وین کا سلندڑ پھٹ گیا

    نوشہروفیروز: مسافر وین کا سلندڑ پھٹ گیا

    نوشہرو فیروز: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مورو کے پیٹرول پمپ پر اس وقت پیش آیا، جب وین پیٹرول ڈلوانے کے لئے لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا ، سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور ایک رکشہ جل گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور مسافر وین اور رکشے پر لگی آگ پر قابو پایا، آگ کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پیٹرول پمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑیوں کو یہاں سے نکالنے کے بعد پیٹرول پمپ کھول دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: سہراب گوٹھ میں رکشہ میں نصب سلنڈرپھٹ گیا

    واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس سلنڈر کے ناقص استعمال کے نتیجے میں آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    گذشتہ سال اگست میں گوجرانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے نو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوئے تھے۔