Tag: Passengers

  • ماسک نہ پہننے والے جوڑے کے ساتھ طیارے کے مسافروں نے کیا کیا؟

    ماسک نہ پہننے والے جوڑے کے ساتھ طیارے کے مسافروں نے کیا کیا؟

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران کچھ چیزیں ہماری زندگی کا اہم حصہ بن گئی ہیں جن میں سے ایک ماسک پہننا بھی ہے، تاہم اب بھی کچھ افراد ماسک نہ پہننے پر بضد رہتے ہیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

    ایسے افراد کی وجہ سے ان کے ارد گرد کے لوگ بھی پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور ان کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو ایک طیارے کی ہے جہاں فلائٹ کا عملہ ایک جوڑے سے ماسک پہننے کی درخواست کر رہا ہے، تاہم مرد و عورت دونوں ہی ماسک پہننے سے انکاری ہیں۔

    اس موقع پر خاتون چیختی چلاتی بھی ہیں جبکہ مرد بھی عملے سے بحث کرتا دکھائی دیتا ہے، لیکن عملہ ماسک پہننے کا اصرار جاری رکھتا ہے۔

    بالآخر جوڑا اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور باہر جانے کے لیے اپنا سامان نکالتا دکھائی دیتا ہے۔

    اس موقع پر طیارے میں بیٹھے دیگر افراد خوشی سے تالیاں بجاتے ہیں اور عملے کو سراہتے ہیں، جوڑے کے نیچے اتر جانے کے بعد ایک فلائٹ اٹینڈنٹ مسرور ہو کر رقص بھی کرتی ہے جس پر طیارہ دوبارہ تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔

    اس ویڈیو کو پہلے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیا گیا بعد ازاں یوٹیوب پر بھی شیئر کردیا گیا جہاں اسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔ صارفین نے فلائٹ کریو کی ذمہ داری اور فرض شناسی کی بے حد تعریف کی۔

  • کورونا ایس او پیز : بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    کورونا ایس او پیز : بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع کردی گئی ، سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نئے نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹیگری سی کے ممالک کی تعداد 8 رکھی گئی ہے، جن میں برطانیہ، جنوبی افریقہ،آئرلینڈ، برازیل، پرتگال، نیدر لینڈ، بوٹسوانا ،زیمبیا شامل ہیں۔

    کیٹیگری سی کے ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہیں جبکہ سی کیٹیگری مسافروں کے لیے کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ اور سی اے اے کا این سی او سی لازم قرار دیا ہے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق کیٹیگری اے میں آسٹریلیا چائینہ سعودی عرب قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل ہیں ،کیٹیگری بی ممالک سے آنے والوں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔

  • سول ایوی ایشن کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے  بڑا اقدام

    سول ایوی ایشن کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سی کیٹگری ممالک سے آئے مسافروں کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اقدام کرتے ہوئے سی کیٹگری ممالک سےآئےمسافروں کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کردیا۔

    ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کوکورونا ٹیسٹ میں سہولت میسر ہوگی ، سی کیٹگری والےممالک سےروزانہ 1ہزار سے زائد مسافر اسلام آباد آرہے ہیں ، ٹوکن سسٹم سےپہلےمسافروں کواے ٹولاؤنج میں ٹیسٹ کیلئے بھیجا جاتا تھا۔

    سی اےاے کا کہنا ہے کہ مینول طریقے سے تاخیر اوردیگر مسائل کاسامناکرناپڑتا تھا ، سی کیٹگری ممالک میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، پرتگال ،ہالینڈ شامل ہیں۔

    یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جو 28 فروری تک نافذ العمل رہے گا، سی اے اے نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست بھی جاری کر دی، کرونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    کٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا، سعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں، کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہوگا۔

    کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو 72 گھنٹے پرانا کرونا ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے، کٹیگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کٹیگری اے اور سی میں موجود نہیں۔

    کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل، آئرلینڈ، پرتگال شامل ہیں، کٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی اجازت سے مشروط کی گئی ہے، کٹیگری بی، سی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ دورانیہ 96 سے 72 گھنٹے کر دیا گیا تھا۔

  • کویتی حکومت کی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کو اہم ہدایات

    کویتی حکومت کی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کو اہم ہدایات

    کویتی سول ایوی ایشن نے کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کے ساتھ آنے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسافروں کے علاوہ  کسی کوایئرپورٹ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کویتی اخبار ’الرائی ‘ کے مطابق سول ایوی ایشن نے وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کورونا بچاؤ کی تدابیر کے تحت ہوائی اڈے پر سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کےلیے غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے مسافر کو لینے اور رخصت کرنے کےلیے آنے والوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    پابندی کا فیصلہ ایئر پورٹ کی عمارت میں ہونے والے ازدحام کو ختم کرنا ہے جو غیرضروری افراد کی وجہ سے ہوتا ہے جس کے سبب کورونا بچاو کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے۔

    ایئر پر غیر معمولی ازدحام کو ختم کرنے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے حکام کی جانب سے ہوائی اڈے پر مسافروں کے علاوہ دوسروں کے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔

  • بیرون ملک جانے والےمسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار

    بیرون ملک جانے والےمسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار

    کراچی : سول ایوی ایشن ڈویژن نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دیتے ہوئے ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئےمزید مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق اہم اقدامات کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے بغیر پلاسٹک ریپنگ کےسفری بیگ لےجانےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں ، ریپنگ مشین کیلئے ٹینڈر جاری کردیے ہیں، ریپنگ سےبیگوں میں سےچوری کےواقعات کی روک تھام ہوگی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ ایئرپورٹس پرمشینیں نصب ہوں گی ، مشینوں کوایئرپورٹس پرایک ماہ کے اندر نصب کیا جائےگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے مسافروں کوسامان کی ریپنگ پرعملدرآمدآئندہ ماہ سےشروع ہوگا، بغیر ریپنگ کے مسافروں کاسامان جہاز میں منتقل نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں : مسافروں کی تین تین جگہ تلاشی، سول ایوی ایشن نے نئے احکامات جاری کردیئے

    یاد رہے چند روز قبل ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی کی شکایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کو ایک ہی کاوئنٹر پر تلاشی کی ہدایت جاری کردی تھی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے جوائنٹ بیگجز سرچ کاوئنٹر پر سختی سے عمل درآمد کریں اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی تینوں محکمے ایک ہی جگہ پر یقینی بنائیں۔

  • ایمرٹس نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کمی کا اعلان کردیا

    ایمرٹس نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کمی کا اعلان کردیا

    ابوظبی : اماراتی فضائی کمپنی ایمرٹس نے مسافروں کے سامان کے وزن میں کمی کا اعلان کردیا تاہم مسافروں کی سہولت کیلئے انہیں مختلف کٹیگری میں تقسیم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمرٹس نے اعلامیہ جاری ہے جس کے تحت اکنامی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کے سامان کے وزن میں 5 کلو کمی کی جائے گی۔

    فضائی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سامان میں کٹوتی کا اطلاق 4 فروری سے ہوگا تاہم بزنس اور فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کے سامان میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمرٹس نے اکنامی کلاس کا ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے چار کٹیگریز بنائی ہیں جس کے مطابق پہلی ’اسپیشل کٹیگری‘ ہے جس کے مسافر کو 15 کلو سامان جببکہ دوسری کٹیگری ’سیور‘ میں مسافروں کو 25 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    فضائی کمپنی کے مطابق تیسری اور چوتھی کٹیگری ’فیلکس اور فیلکس پلس‘ ہے جس کے مسافر اپنے ساتھ 30 اور 35 کلو سامان باآسانی لےجاسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امارات ایئرلائنزکی پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی

    خیال رہے کہ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کا مرمتی کام 16 اپریل سے شروع ہوگا، دبئی کے ہوائی اڈے کے رن کا کام 30 مئی تک جاری رہے گا، مرمتی کام کی وجہ سے امارات ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے چند پروازیں متاثر ہوں گی۔

    ترجمان امارات ایئرلائنز کے مطابق پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں کمی ہوگی، مسافر پروازوں کی روانگی کا شیڈول ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

  • دبئی: مسافروں کی رقم چُرانے کے الزام میں فضائی میزبان گرفتار

    دبئی: مسافروں کی رقم چُرانے کے الزام میں فضائی میزبان گرفتار

    ابو ظہبی : پولیس نے دوران پرواز  بزنس کلاس میں سفر کرنے والے اماراتی بھائیوں کے18 ہزار درہم سے زائد کی رقم چوری ہونے کے الزام میں مصری فضائی میزبان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے جہاز کے عملے میں ایک فضائی میزبان کو بزنس کلاس میں سفر کرنے والے تین اماراتی بھائیوں کے سامان سے بھارتی رقم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے میں پیش کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تینوں اماراتی بھائی رواں برس جون میں تھائی لینڈ سے واپس متحدہ عرب امارات جارہے تھے کہ دوران پرواز اپنے بیمار والد کی تیمار داری کے لیے اپنی جگہ سے اٹھے تھے اور واپس آئے تو 18500 درہم کی خطیر رقم چوری ہوچکی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ تینوں اماراتی بھائیوں نے بٹوے میں سے رقم چوری ہونے کی اطلاع عملے کے سپر وائزر اور پولیس کو دی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات کے دوران جہاز میں میزبانی کرنے والے 37 سالہ مصری شخص کو والٹ سے ملنے والے انگلیوں کے نشانوں سے مماثلت کے بعد چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز دبئی کورٹ میں سماعت کے دوران فضائی میزبان نے رقم چوری کرنے کے الزامات کی تردید کی تھی۔

  • ایشیا کپ : پی آئی اے اپنے مسافروں کو کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹ فراہم کرے گی

    ایشیا کپ : پی آئی اے اپنے مسافروں کو کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹ فراہم کرے گی

    کراچی : پی آئی اے اپنے مسافروں کو کرکٹ سے ہر لمحہ اپ ڈیٹ رکھے گی، لانگ روٹ پر جانے والی تمام پروازوں میں بوئنگ777 طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا جنون زمین سے آسمان تک جا پہنچا، اب فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافر کرکٹ سے ہر لمحہ اپ ڈیٹ رہیں گے۔

    اس حوالے سے قومی ایئرلائن ایشیاء کپ میں پاک بھارت سنسی خیز میچ میں مسافروں کو ہرلمحہ اپ ڈیٹ رکھے گی، پی آئی اے اندرون و بیرونی ملک جانیوالی پروازوں میں کرکٹ کے شائقین کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھے گی۔

    لانگ روٹ پر جانے والی تمام پروازوں میں بوئنگ777طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، دوران پرواز کپتان اپنے مسافروں کو ہر پندرہ منٹ بعد سیٹلائٹ کمیونکیشن اور اے سی اے آر ایس سسٹم کے تحت کرکٹ کی اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔

    کرکٹ کے شائقین مسافر کینیڈا، لندن، یورپ اور خلیجی ممالک جانے والی پروازوں میں مسافروں کو میچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا جائے گا، لانگ روٹ کے مسافر فضاوٴں میں بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک پروازوں میں ریڈیو فریکوئنسی کے ذریعے بھی میچ سے متعلق مسافر اپ ڈیٹ رہیں گے۔

  • خلیجی ریاستوں کا قطر بائیکاٹ، دوحہ ایئر پورٹ پر مسافروں کی تعداد میں‌ کمی

    خلیجی ریاستوں کا قطر بائیکاٹ، دوحہ ایئر پورٹ پر مسافروں کی تعداد میں‌ کمی

    دوحہ : سعودی عرب کی قیادت میں تین عرب ریاستوں کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد غیر ملکی مسافروں نے قطر کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔ جس کے باعث دوحہ ایئرپورٹ پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اور دہشت گردوں کی حمایت کے الزامات کے باعث خلیجی ملک قطر کو پڑوسی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی و اقتصادی بائیکاٹ کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی مسافروں نے قطر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی رپورٹ مطابق دنیا بھر سے قطر آنے والے مسافروں کی تعداد میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث قطر کے دارالحکومت دوحہ کا حمد بین الااقوامی ایئرپورٹ ویران ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں کے بائیکاٹ کرنے سے پہلے 1 کروڑ 90 لاکھ مسافروں نے قطر کا رخ کیا، تاہم بائیکاٹ کے بعد 25 لاکھ افراد نے قطر کے سفر کو ترک کیا ہے۔

    خیال رہے کہ دوحہ کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ قطر کی سرکاری فضائی کمپنی کا ہیڈ کواٹر بھی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات، مصر، سعودی عرب اور بحرین نے سنہ 2017 جون میں سعودی عرب میں اسلامی ممالک کی کانفرنس منعقد ہونے کے بعد قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کرکے سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ کرنے کے بعد قطری فضائی کمپنیوں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔ جس کے نتیجے میں قطر کو سیاحت کے شعبے میں بھی کافی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب قطری فضائی کمپنی کی دو اہم مارکیٹیں تھیں، جو سفارتی تعلقات خراب ہونے کی بنیاد پر بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دبئی: دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر کا آغاز

    دبئی: دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر کا آغاز

    دبئی: متحدہ عرب امارات  میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ، یہ ایئر پورٹ ماحول دوست ہونے کے ساتھ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ المخطوم انٹرنیشنل کی تعمیر شروع ہوگئی، اس ایئرپورٹ کا ہر ٹرمینل دبئی کے ماس ٹرانزٹ سسٹم سے براہ راست منسلک ہوگا، جہاں ٹیکسی یا بس اسٹینڈ سے ہی چیک ان کیا جاسکے گا۔

    جدید ترین ائیرپورٹ کی تعمیر پر 82 بلین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی جبکہ سالانہ  100 کروڑ تیس لاکھ مسافر اس ہوائی اڈے سے سفر کرسکیں گے، تعمیر کے بعد پہلے مرحلے میں 200 جہازوں کی آمد و رفت ہوسکے گی۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں پاسپورٹ کی جگہ اسمارٹ فون کا استعمال

    بورڈنگ اور سامان کے چیک ان کے لئے یہاں جدید ترین خود کار نظام نصب کیا جائے گا جبکہ ماہرین ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے یہاں  کاربن ڈائی آکسائڈ جزب کرنے کانظام بھی لگائیں گے۔

    ائیرپورٹ کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن بھی موجود ہوگا جبکہ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بہترین انتظار گاہ اور انہیں فری انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔