Tag: passes away

  • رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے معروف پروڈیوسر انتقال کر گئے

    رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے معروف پروڈیوسر انتقال کر گئے

     بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور اہم شخصیت کو کھو دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ‘راجہ کی آئے گی بارات’ میں اداکارہ رانی مکھرجی کو لانچ کرنے والے تجربہ کار پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 8 اپریل 2025 کو فلم پروڈیوسر سلیم اختر نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    معروف فلم پروڈیوسر سلیم اختر جنہوں نے اداکارہ رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا، ان کی عمر 82 برس تھی، سلیم اختر کو پھول، انگارے اور قیامت جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا تھا۔

    سلیم اختر نے کئی قابل ذکر فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں پھول اور انگارے (1993)، قیامت (1983)، لوہا (1987) اور بتوارہ (1989) شامل ہیں۔

    رانی مکھرجی جو آج فلم انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہے، نے 1997 میں سلیم اختر کی پروڈیوس کردہ فلم راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اس کے علاوہ 2005 میں انہوں نے تمنا بھاٹیہ کو  بھی متعارف کرایا۔

  • متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

    متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

    تجربہ کار بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی، ہیلینا لیوک امریکا میں چل بسیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہیلینا لیوک کی موت کی تصدیق مشہور ڈانسر و اداکار کاپانا آئیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔

    ہیلینا لیوک کا انتقال 3 نومبر 2024 کو امریکا میں ہوا، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلینا کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور انہیں بروقت طبی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

    ہیلینا نے مرنے سے قبل آخری پوسٹ 3 نومبر کو 9 بج کر 20 منٹ پر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’عجیب محسوس کر رہی ہوں، ملے جُلے سے جذبات ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، بدحواسی طاری ہے‘۔

    واضح رہے کہ ہیلینا لیوک اور متھن چکرورتی کی شادی صرف چار ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی، ہیلینا کبھی بھی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہیں متھن سے شادی کرنے پر افسوس تھا۔

    ہیلینا امریکن نژاد بھارتی اداکارہ تھیں جو 1980 کی دہائی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں، انہوں نے 1985 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم مرد میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہی فلم انکی وجۂ شہرت بھی بنی جس میں انہوں نے برطانیہ کی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جب ہیلینا کی متھن کے ساتھ شادی ختم ہوئی تو وہ امریکہ چلی گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر ہوا بازی کے ادارے میں کام کیا، فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بھی ان کی شادی کی طرح مختصر رہا تھا۔

  • معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

    معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ ماجدہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    معروف اداکار اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

    معروف اداکارنے اپنی والدہ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی والدہ علیل تھیں۔

    انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میری پیاری والدہ اس جہاں کو چھوڑ کر بہتر جہاں میں چلی گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aijaz aslam (@aijazzaslamofficial)

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ والدہ کی مہربانی، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، جیسے ان کے جانے کا غم ہمارے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

    ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

  • سعودی عرب کا قومی پرچم بنانے والے خطاط کا انتقال

    سعودی عرب کا قومی پرچم بنانے والے خطاط کا انتقال

    ریاض : سعودی عرب کا پرچم ڈیزائن کرنے والے معروف خطاط صالح المنصوف86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، اتفاق سے ان کی وفات بھی سعودی عرب کے قومی پرچم کے دن ہی ہوئی۔

    صالح المنصوف کو 50 سال قبل سعودی عرب کے پرچم پر کلمہ طیّبہ لکھنے اور تلوارکے انداز کو اپڈیٹ کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ پہلے سعودی خطاط تھے جنہوں نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں سعودی عرب کے پرچم پرسفید رنگ کا استعمال کرتے ہوئے تلوار کھینچی تھی۔

    مرحوم خطاط صالح المنصوف نے ہی سبزرنگ کے پرچم پر اس تلوار کے اوپر سفید رنگ میں کلمہ طیّبہ رقم کیا تھا ان دنوں جدید ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے آلات عام طور پر دستیاب نہیں تھے۔

    اس کے علاوہ وہ ان پہلے خطاطوں میں بھی شامل تھے جن کی کتابت جامعہ امام محمد بن سعود کے لاتعداد گریجویٹس کی اسناد اور سرٹیفکیٹس کی زینت بنی تھی اور وہ ایک عرصہ تک یہ تعلیمی اسناد تحریر کرتے رہے تھے۔

    مرحوم المنصوف کو بلدیہ الریاض نے سرکاری تقریبات اورپروگراموں میں استعمال کے لیے خطاطی پینل کی تیاری پر بھی مامور کر رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب نے 11 مارچ 1937 کی یاد میں سالانہ قومی پرچم کا دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 11 مارچ 1937کو مملکت کی نمائندگی کے طور پرموجودہ پرچم کی منظوری دی تھی۔

    اس دن کو منانے کا فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کردہ شاہی حکم نامے کے تحت کیا گیا تھا۔

  • سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

    سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

    سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، نماز جنازہ کل بعد نماز عصر جامع مسجد ریاض میں ہوگی۔

    سعودی ایوان شاہی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعودی شہزادی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیزانتقال کرگئیں ہیں۔

    ترجمان ایوان شاہی کے مطابق شہزادی نورہ گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اورایگزیکٹو چیئرپرسن کے ساتھ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق شہزادی نورہ سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا کرتی تھیں اور اپریل 2018 میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بارفیشن ویک کا انعقاد کیا تھا، سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا گیا تھا۔

    شہزادی نورہ کوعربی کےعلاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پرعبور حاصل تھا۔

    ترجمان سعودی ایوان شاہی نے بتایا کہ شہزادی کی نمازجنازہ کل عصرکےبعدجامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔

  • بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری چل بسے

    بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری چل بسے

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور موسیقار بپی لہری69 برس کی عمر میں چل بسے۔ انہوں نے آج ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔

    بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام اپریش لہری اور والدہ کا نام بنساری لہری تھا۔ ان کے انتقال سے فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بپی لہری نے صرف تین سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کردیا تھا، جس کے بعد ان کے والد نے انہیں مزید تربیت دی۔ بالی ووڈ کو راک اور ڈسکو موسیقی سے متعارف کروانے والے بپی لہری نے اپنی دھنوں پر نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

    مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری نے کئی چھوٹی و بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ بپی لہری نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی یادگار نغموں کا تحفہ دے کر اپنی پہچان بنائی۔

    انہوں نے چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر، اور شرابی جیسی کئی فلموں میں مقبول گانے پیش کئے۔ انہوں نے 2020 میں ریلیز ہوئی فلم باغی 3 میں آخری بار گانا گایا تھا۔

    17سال کی عمر سے ہی بپی لہری موسیقار بننا چاہتے تھے اور ایس ڈی برمن ان کے لیے مشعل راہ تھے جبکہ اپنی نوعمری میں ہی وہ ایس ڈی برمن کے گانے سنتے اور ریاض کیا کرتے تھے۔

    جس دور میں لوگ رومانوی موسیقی سنتے تھے، اس وقت بپی نے بالی ووڈ میں ‘ڈسکو ڈانس’ متعارف کرایا تھا۔ بنگالی فلم دادو (1972) اور بالی ووڈ فلم ننھا شکاری (1973) میں بپی لہری نے پہلی بار موسیقی دی تھی۔

    انہوں نے متعدد فلموں میں کام کرتے ہوئے بلندیوں کو چھو لیا اور بالی ووڈ میں ایک بڑے فنکار کے طور پر اپنا مقام بنایا۔ آج ان کے انتقال سے ان کے چاہنے والوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے

    محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے

    راولپنڈی: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 سال تھی اور طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبد القدیر خان کچھ ہفتے پہلے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، وہ پہلے الشفا اسپتال اس کے بعد ملٹری اسپتال میں زیر علاج رہے۔

    ڈاکٹر قدیر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی تھیں اور کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ گھر منتقل ہوگئے تھے۔ گزشتہ رات ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان یکم اپریل 1936 میں بھوپال میں پیدا ہوئے تھے، سنہ 1952 میں وہ خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی آگئے۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سنہ 1976 میں ایٹمی پروگرام پر کام شروع کیا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت کی بدولت 28 مئی 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربہ کیا۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان میں قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

  • لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

    لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

    ممبئی : بھارت کے سینئر فلمی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ( محمد یوسف) انتقال کرگئے، ان کی عمر 98 سال تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار ممبئی کے  پی ڈی ہندوجہ اسپتال میں زیرعلاج تھے، دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    بھارت کے عظیم فنکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے علاج پر مامور ڈاکٹر جلیل پارکر نے اس کی تصدیق کردی ہے اس علاوہ دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کے انتقال کی خبر جاری کی۔

    اداکار دلیپ کمار گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں علاج جاری تھا۔ کچھ دنقبل ان کے شفایاب ہونے کے بعد انہیں گھر لے جایا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی اور انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ کئی دن تک وہ آئی سی یو میں داخل رہے۔

    دلیپ کمار کو پچھلے ایک مہینے میں دو بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 5 جولائی کو دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ان کی صحت سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔

    دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلیپ صاحب کی صحت بہتر ہو رہی ہے، وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں، انہیں اپنی دعاؤں سے نوازیں لیکن ان صحت سے متعلق اس معلومات کے دو دن بعد ہی دلیپ کمار الوداع کہہ کر اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

    دلیپ کمار1922میں پشاور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک طویل عرصے تک راج کیا۔

    دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، نیادور اور دیگر شاہکار فلمیں شامل ہیں، لیجنڈ اداکار دلیپ کماربالی ووڈ میں شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور تھے۔

  • معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل خالقِ حقیقی سے جا ملیں

    معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل خالقِ حقیقی سے جا ملیں

    کراچی: معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل خالقِ حقیقی سے جا ملیں، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا، ان کی نمازجنازہ جامعہ مسجد کلفٹن میں اداکی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اسکرین رائٹر، شاعرہ اور پروڈیوسراسمانبیل انتقال کرگئیں ، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کی ان کی نمازجنازہ جامعہ مسجد کلفٹن میں اداکی جائے گی۔

    اسما نبیل نے کئی مقبول ڈرامے لکھے، انھوں نے شوبز میں ڈرامہ نگاری کے علاوہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی جبکہ انہیں شاعری سے بھی شغف تھا ، ان کے مشہور ڈراموں میں خدا میرا بھی ہے، خانی، باندی اور دیگر شامل ہیں۔ ش

    وبز شخصیات نے اسما نبیل کی موت کو شوبز انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے، اداکار واسع چوہدری، فہد مصطفی، اعجاز اسلم سمیت دیگر افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز معروف اداکار انور اقبال طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے ، وہ گردوں کی تکلیف میں ایک عرصے سے مبتلا تھے۔

    چند دن قبل سوشل میڈیا پر اداکار انور اقبال کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں، اس تصویر پر انھوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر لی گئی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث انتقال کرگئے، عثمان بزدار نے حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر حامد رضا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حامدرضاکوروناکے باعث پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے اور کورونا کے باعث ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    حامد رضا پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول کے بڑے بھائی تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروٹوکول افسر حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا۔

    عثمان بزادار نے کہا حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے، مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

    خیال رہے حکومتی پابندیاں اور سختی کے باوجود بے احتیاطی کے باعث میں ملک کورونا وائرس کے پھیلاومیں تیزی آگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس نےمزید 98 مریضوں کی جان لے لی جبکہ 4900 سے زائد نئے کیس سامنے آئے۔