Tag: passes away

  • بھارتی اداکارہ ریتا بہادری چل بسیں

    بھارتی اداکارہ ریتا بہادری چل بسیں

    ممبئی: بالی ووڈ اور ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریتا بہادری طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئیں، وہ کئی عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریتا بہادری کی عمر 62 سال تھی جبکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں، 10 روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اہل خانہ انہیں مقامی اسپتال لائے تھے۔

    ڈاکٹر نے انہیں دس روز تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا اور جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ،بھارتی اداکارہ آخری بار ڈرامے نمکی مکھیا میں ادکاری کرتی نظر آئیں تھیں انہوں نے امرتی دیوی نامی کردار ادا کیا تھا۔

    ششر شرما نے ریتا کے دنیا سے گزر جانے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی، اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ اب بہادری ہمارے درمیان نہیں رہیں، اُن کی آخری رسومات 17 جولائی کو بھارتی ریاست اندھیری میں ادا کی جائیں گی جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شرکت کریں گی‘۔

    ریتا کے دنیا سے گزر جانے پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک اچھی اداکارہ ہم میں نہیں رہیں جن کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوگی، وہ بہترین شخصیت کی مالک تھیں جنہوں نے ہمیشہ ہی والدہ کی طرح سب کے ساتھ برتاؤ رکھا‘۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نے  راجا، جولی، بیٹا، دل ول پیار ویار فلموں اور 30 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، مجموعی طور پر آپ نے شوبز کیریئر میں 70 سے زائد فلم و ڈراموں میں کام کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف شاعر ، ادیب ابن انشاء کے صاحبزادے  رومی انشاء انتقال کر گئے

    معروف شاعر ، ادیب ابن انشاء کے صاحبزادے رومی انشاء انتقال کر گئے

    کراچی : معروف شاعر اور مزاح نگار ابنِ انشاء کے صاحبزادے اور معروف ہدایتکار رومی انشاء انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار ابن انشا کے صاحبزادے اور معروف ہدایت کار و پروڈیوسر رومی انشا کراچی میں انتقال کرگئے، انکا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔

     

    رومی کی اہلیہ صائمہ صدیقی نے بتایا کہ رومی کی طبیعت ناساز تھی، دوپہر 12بجے ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے بعد انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    صائمہ صدیقی کا کہنا تھا کہ رومی کی والدہ شکیلہ بیگم کا انتقال بھی گزشتہ ماہ ہوا تھا، جس نے انھیں بہت متاثر کیا۔

    رومی انشاء نے ایک ٹیلی فلم سے اپنی فلمسازی کا آغاز کیا تھا بعد ازاں وہ ایک ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک ہوگئے تھے، انھوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کیلئے بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کیا، جن میں ’طاہر لاہوتی‘، ’ناجیہ‘، ’منچلے‘، ’رسم دنیا‘، ’مستانہ ماہی‘، ’محبت روٹھ جائے تو‘، ’میں ادھوری‘، ’جدائی‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    رومی انشا کا آخری سیریل”رسم دنیا” تھا، جو اے آر وائی ڈیجیٹل سے آن ایئر ہوا تھا۔

    معروف ہدایت کار کی اچانک موت کی خبر نے شوبز ستاروں سمیت مداحوں کو افسردہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اجمل میاں انتقال کرگئے

    سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اجمل میاں انتقال کرگئے

    کراچی :سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اجمل میاں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس اجمل میاں انتقال کر گئے ہیں، انکی عمر 83 سال تھی ، ان کا انتقال کراچی ڈیفنس میں ہوا، اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال کراچی ڈیفنس میں ہوا،  نمازہ جنازہ بعد نماز عصر جامعم مسجد مصطفیٰ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سمیت ججز اور رجسٹرارسپریم کورٹ نے سابق جسٹس (ر)اجمل میاں کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    واضح رہے کہ جسٹس اجمل میاں نے 1997 سے 1999 تک بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے جبکہ سال دوہزار سات میں سیکرٹری قانون مقرر کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردارکرنے والی اداکارہ نصرت آرا انتقال کرگئیں

    عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردارکرنے والی اداکارہ نصرت آرا انتقال کرگئیں

    لاہور : بچوں کے مشہورڈرامہ سیریل عینک والا جن کے کردار بل بتوڑی سے شہرت پانے والی اداکارہ نصرت آرالاہورمیں انتقال کرگئیں ،چوبیس برس بعد بھی بل بتوڑی کا کردار ذہنوں میں زندہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نصرت آرالاہورمیں انتقال کرگئیں ، انکی عمر 65 سال تھی وہ کافی عرصےسےعلیل تھیں ، نصرت آرا کو آج طبیعت خراب ہونے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

    ادکارہ نصرت آرانےڈرامہ عینک والاجن کےکرداربل بتوڑی سے شہرت پائی مگر زندگی کےآخری سالوں میں کوڑی کوڑی کومحتاج ہوئیں۔

    نصرت آرا پر چند روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا، جس کے بعد ان کے علاج کی ذمہ داری بیت المال نے اٹھالی ہے۔


    مزید پڑھیں :  بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر


    لاہور کی سڑکوں پربےیارومددگار بیٹھی نصرت آرا کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلیں تو حکومت پنجاب نے انہیں علاج کی سہولیات دینےکا وعدہ کیا۔

    خیال رہے کہ عینک والا جن میں اپنے مخصوص جملوں اور اداکاری سے بچوں کو ہنسانے والی نصرت آرا ڈرامے کے اختتام کے بعد شدید غربت کا شکار ہوگئی تھیں۔ روزگار ہی کی تلاش میں وہ 30 سال قبل لاہور منتقل ہوگئی تھیں تاہم وہاں ان کی زندگی سے بد سے بدتر ہوگئی۔

    چند سال قبل نصرت آرا پر ایسا وقت بھی آیا کہ ان کے پاس سر چھپانے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا جس کے بعد مجبوراً انہوں نے کافی عرصہ داتا علی ہجویری کے مزار پر گزارا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک پاکستان کی سرگرم رکن فاطمہ صغریٰ84سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں

    تحریک پاکستان کی سرگرم رکن فاطمہ صغریٰ84سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں

    لاہور : تحریک پاکستان کی نامور خاتون کارکن فاطمہ صغریٰ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں، انکی عمر چوراسی برس تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک پاکستان کے دوران فاطمہ صغریٰ کا کردار ناقابل فراموش ہے، فاطمہ صغریٰ تحریک پاکستان کی اُن نامور کارکنوں میں شامل تھیں، جنہوں نے زمانہ کمسنی ہی میں اس جدوجہد میں بھرپور حصہ لیا اور اپنا ایک مقام پیدا کیا۔

    جب تحریک پاکستان کی جدوجہد اپنے عروج پر تھی، آپ اس وقت دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں، محترمہ فاطمہ صغراء نے انیس سو چھیالیس میں تحریک کے دوران سول سیکرٹریٹ سے برطانیہ کا جھنڈا اُتار کر دوپٹے سے بنا ہوا مسلم لیگ کا پرچم لہرایا تھا۔

    اس کارنامے پر حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں قومی اعزاز لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    فاطمہ صغریٰ کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر لاہور جوہرٹاؤن میں اداکی جائےگی اور تدفین میانی صاحب میں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

    معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

    نئی دہلی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں، انکی عمر 59 برس تھی، رات گئے ریما کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں داخل کروایا گیا تھا ، جہاں وہ چند لمحوں بعد انتقال کرگئیں.

    reema lagoo post 4

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

    بھارت کی فلم نگری ممبئی (بمبئی) میں سنہ 1958 میں پیدا ہونے والی ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تھا، ہندی فلموں میں انہوں نے زیادہ ترمعاون اداکارہ کے کردار ادا کئے اوروہ عموماً ماں کے کردار میں نظر آئیں۔

    reema post 1

    اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے فلم "میں نے پیار کیا، ہم ساتھ ساتھ ہیں، کل ہو نا ہو، کہیں پیار نہ ہو جائے، دیوانے، واستو، کچھ کچھ ہوتا ہے، وجے پتھ‘ ناجائز اور دل والے جیسی مشہور فلموں میں سلمان خان، سنجے دت، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ماں کے کردار ادا کئے۔

    reema post 3

    ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی تھی, وہ "نام کرن‘” ، دو ہنسوں کا جوڑا، دھڑکن، تو تو میں میں، خاندان اور شریمان شریمتی جیسے ٹی وی سیریل میں اداکاری کر چکی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معروف  بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کرگئے

    معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ انتقال کرگئے

    نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار ونودکھنہ انتقال کرگئے ، ونودکھنہ کی عمر70سال تھی،  وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور کینسر  کے مرض میں مبتلا تھے۔

    بھارتی اداکار ونود کھنہ 6 اکتوبر1946 کو پیدا ہوئے، انھوں نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم ’’ من کا میت‘‘ سے کیا، بالی ووڈ پر راج کرنے والے ونود کھنہ نے ایک سو اکتالیس سے زائد فلموں میں کام کیا اور آخری بار 2015 میں شاہ رخ خان کی فلم دل والے میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

    ونود کھنہ بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ واحد اداکار تھے، جو ہیرو کے ساتھ ساتھ سائیڈ ہیرو کا کردار بھی بہ خوبی ادا کرتے اور امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی کئی کامیاب فلمیں ہیں، جیسے امر اکبر انتھونی، قربانی، مقدر کا سکندر، جرم وغیرہ ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

    ونود کھنہ کو اپنی فلم ’ہاتھ کی سفائی‘ کے لیے بہترین معاون اداکار اور لائو ٹائم اچومنٹ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہیں 2007 میں ذی سینی ایوارڈز کی جانب سے بھی لائف ٹائم اچومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا


    سپر اسٹار ونود کھنہ گزشتہ دنوں جسم میں پانی کی شدید کمی کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں آئے ونود کھنہ کی اہل خانہ کے ہمراہ لی گئی تھی۔

    جس کے بعد ونود کھنہ کے انتقال کی افواہ سامنے آئیں تھیں۔

    ونود کھنہ نے فلم انڈسٹری کے علاوہ راج نیتی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے تھے اور پارلیمنٹ کے رکن منتخب بھی ہوئے تھے، جہاں وہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے تھے، اس کے باوجود فلم سے ناطہ نہیں توڑا اور کچھ عرصے قبل تک فلمیں کرتے رہیں اور ولن سے لے کر پروفیسرز تک کے کردار ادا کیے۔

  • کراچی:  1965کی جنگ کے ہیروائیرمارشل (ر)عظیم داؤدپوتا انتقال کر گئے

    کراچی: 1965کی جنگ کے ہیروائیرمارشل (ر)عظیم داؤدپوتا انتقال کر گئے

    کراچی : 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیرمارشل (ر)عظیم داؤدپوتا انتقال کر گئے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک بھارت 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیرمارشل (ر)عظیم داؤدپوتا کراچی میں انتقال کر گئے، عظیم داؤد پوتا کا انتقال مختصر علالت کے بعد ہوا، عمر 84برس تھی، نماز جنازہ بعد نماز ظہر پی اے ایف بیس فیصل پرادا کی جائیگی۔

    azeem1

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 16دسمبر 1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور  1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران سکواڈرن لیڈرعظیم داؤد پوتا نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا، اس جرأت و بہادری پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

    پاک فضائیہ ترجمان نے کہا کہ عظیم داؤد پوتا 1983میں ائیر فورس آف زمبابوے کے غیر مقامی کمانڈر بنے، عظیم داؤد پوتا کو زمبابوے آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا جبکہ اکتوبر 1999سے 24مئی 2000تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔

    عظیم داؤد پوتا جری پائلٹ ،اسکالر، محبِ وطن پاکستانی تھے، ائیر چیف مارشل سہیل امان

    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے قومی ہیرو کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جری پائلٹ ، امتیازی اسکالر، محبِ وطن پاکستانی اور اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص عظیم داؤد پوتا نہ صرف پاک فضائیہ کے ائیر مینوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک مشعلِ راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔

  • معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں

    معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں

    پاکستان کی معروف ایکٹریس اور ماڈل سجل علی اور صبور علی کی والدہ انتقال کرگئیں‘ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف برسرِ پیکار سجل علی کی والدہ کی طبعیت گزشتہ رات انتہائی ناساز ہوئی اور وہ رضائے الہی سے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کے درمیان میزبان صنم بلوچ نے انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا کہ سجل علی اورصبور علی کی والدہ راحت آپا انتقال کرگئیں ہیں‘ تاہم ان کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان فی الحال خاندان کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی بہنیں سجل اورصبور علی دونوں کا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اوراداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کے معصومانہ خدو خال اور پیشہ ورانہ قابلیت کے سبب انہیں پسند کیا جاتا ہے۔

    معروف اداکار سجل علی کی اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

    گزشتہ رات سجل علی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کے دوران لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں اور اپنی والدہ کی صحت کے لیے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی۔

    Please pray for my ammi jaan. Need immense prayers

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on

    سجل علی اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرتے ہوئے

    یاد رہے کہ سجل علی رواں سال کے پہلے مہینے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ گئی تھیں جہاں اپنی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے پناہ سراہا گیا تھا۔

    ALHUMDULILLAH❤️

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) on

  • صحرائے بلبل کو بچھڑے تین برس بیت گئے

    صحرائے بلبل کو بچھڑے تین برس بیت گئے

    کراچی: خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے تین سال بیت گئے آج اُن کی تیسری برسی منائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پیدا ہونے والی اور خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ریشماں نے 12 برس کی کمر عمر میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

    بعد ازاں انہیں فوک سنگر کے طور پر باقاعدہ پہچان ملی، ریشماں نے اپنے کیرئیر ویسے تو بہت سے گانے گائے تاہم اُن کے مشہور ہونے والے گانوں میں ’’چار دنا دا پیار او ربا، اکھیوں کے آس پاس، بانئیں اور لگ دا دل میرا‘‘ شامل ہیں۔

    غریب اور خانہ بدوش گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے گلوکارہ باقاعدہ تعلیم خاصل نہ کرسکیں تاہم وہ بہت کم عمری سے ہی صوفیاء کرام کے مزاروں پر منقبت پڑھتی تھیں۔ ریشماں کو پذیرائی اُس وقت ملی جب انہوں نے معروف صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر ’’ہو لعل میری‘‘ قوالی پیش کی۔ علاوہ ازیں ان کے کئی گانے بھارتی فلموں میں بھی آئے۔

    ریڈیو پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد گلوکارہ کو ٹی وی میں آنے کا موقع ملا یہاں بھی انہوں نے انتھک محنت اور لگن سے پرفارم کر کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ اُن کی پذیرائی اور کلاموں کو دیکھتے ہوئے بھارت کے سابق وزیر اعظم نے ریشماں کو بھارت آنے کی خصوصی دعوت دی تھی۔

    ریشماں کو 1980 میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم رپوٹس آنے پر انہیں گلے کے کینسر کا انکشاف سامنے آیا۔ غربت کے باعث گلوکارہ اپنا مناسب علاج نہ کرواسکیں تاہم سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دورِ حکومت میں انہیں بھرپور امداد فراہم کی۔

    طویل علالت کے بعد گلوکارہ 3 نومبر 2013 کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی، اُن کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز اور ’’بلبل صحرا‘‘ کا خطاب عطاء کیا۔