Tag: passport

  • پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار

    پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار

    (26 جولائی 2025): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل گجرات نے منڈی بہاالدین میں پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس پر ایجنٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ادارے کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد شریف، کلیم اللہ، راجہ زبیر، راجہ عامر، علی احمد، ندیم عباس اور حماد علی شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں، برتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم، نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس، موبائل فونز اور 2 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔

    اس سے قبل اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مافیا سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 1500 سے زائد پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ ملزمان میں رضا، مدثر شاہ، ندیم شاہ، کبریا، حسنین شاہ شامل تھے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ثمر عباس اور عمیر احمد نامی شخص بھی شامل ہیں، ملزمان سے 1532 پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ جعلی ایرانی اسٹیمپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ ملزمان سے جعلی عراقی ایمبیسی اسٹیمپ، دیگر ممالک کی جعلی اسٹیمپ کے علاوہ دستاوایزت برآمد ہوئیں۔

    ملزمان شہریوں کو زیارت ویزے پر ایران اور عراق بھجواتے تھے، مذکورہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ اور فورس لیبر میں ملوث ہیں۔

  • محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرلیا ہے، نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا ہے۔

    محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے، یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24گھنٹے کام کرے گا۔

    افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔

    دوسری جانب شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا، شہریوں نے کہا کہ اچھی سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کیلئے بائیومیٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل بھی سُنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو خواتین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں، بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ڈی جی مصطفیٰ جمال قاضی اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاسپورٹ سے متعلق خبریں

  • پاسپورٹ کی ڈیلیوری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    پاسپورٹ کی ڈیلیوری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    اسلام آباد: شہریوں کی آسانی کیلیے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں

    مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کیلیے کیا گیا، ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

    اس سے قبل پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کروانے والوں کیلیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    کراچی میں نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی، اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    شہر میں متبادل پاسپورٹ سینٹرز کا قیام مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کیلیے کیا گیا۔ گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی، اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    شہر میں متبادل پاسپورٹ سینٹرز کا قیام مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس پرنٹ ہوئے، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں 

    فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد پاسپورٹس کا بیگ لاگ ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس پرنٹنگ ہوئے، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔

    ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں 

    ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہوگیا اور یوں فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز نمٹا دیے گئے۔

    ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ اسلام آباد میں 14 ہزار 673 اور کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجرا ہوا، لاہور گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848 اور رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 کیسز نمٹائے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ شادمان سے 11 ہزار 490، کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹائے گئے۔

    13 اگست میں حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا اور کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹس کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔

    رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی تھی جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔

    پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں، پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

    مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاسپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ التواء کا شکار ہے، جس کے باعث شہری کئی ماہ گرزنے کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔

    تاہم اب وزیر داخلہ محسن نقویٰ نے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں کم ازکم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا، عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اس اقدام سے کسی بھی وقت پاسپورٹ خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

    دوسری جانب پاکستان میں ان دنوں وقت پر پاسپورٹ ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جس کی شکایات لوگ سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔ پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک دونوں کیٹیگری میں سامنے آ رہی ہیں۔

    پاسپورٹس فیس میں اضافہ

    پاسپورٹ آفس نے گزشتہ مارچ میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے فیس میں غیر معمولی اضافہ کیا تھا جس کے بعد 36 پیجز والے پانچ سالہ مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس تین ہزار سے بڑھ کر 4500 روپے کر دی گئی تھی، 36 پیجز والے ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر 7500 روپے کی گئی ہے۔

    اسی طرح 10 سالہ مدت کے 36 بیجز والے پاسپورٹ کی نارمل فیس 6700 جب کہ ارجنٹ کی فیس 11 ہزار دو سو روپے کردی گئی ہے۔ اس میں ایک ہزار روپے سروس چارجز کے شامل ہوتے ہیں۔

    حکومت نے ہنگامی وجوہات کے سبب سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ارجنٹ کے علاوہ ایک اور کیٹیگری فاسٹ ٹریک کو متعارف کرایا ہے جس کی فیس سب سے زیادہ ہے۔

  • دبئی جانے والے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    دبئی جانے والے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    اے ایس ایف نے آج پیر کو کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے پینتالیس پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔

    محمد عدنان فلائی دبئی کی پرواز سے کراچی سے دبئی جا رہا تھا، جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پاسپورٹ برآمد کیے۔

    غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر ایران براستہ دبئی لے جا رہا تھا۔

    مسافر کو برآمد شدہ پاسپورٹس سمیت ایف آئی اے امیگریشن نے مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

  • عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

    عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب عازمین حج شدید پریشانی کا شکار تھے، اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، اب پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہو جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت دہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی، سات دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور عارضی پاسپورٹ جاری ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ فراہمی ممکن بنائی گئی تھی، بر وقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ حکام نے عازمین حج کو فوری پاسپورٹ فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

  • نئی سہولت، 30 شہروں میں نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ بھی بنیں گے، نوٹیفکیشن جاری

    نئی سہولت، 30 شہروں میں نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ بھی بنیں گے، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: محکمہ امیگریشن و پاسپورٹ عوام کی سہولت کے لیے 30 نادرا دفاتر میں اپنا کاؤنٹر بنا کر وہاں سے پاسپورٹ کا اجرا کرے گا، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے کئی شہروں کی طرح کراچی نادرا آفس میں بھی اب پاسپورٹ بنیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا کے 30 شہروں کے دفاتر میں پاسپورٹ بنائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا میں پاسپورٹ بنائے جائیں گے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاسپورٹ کا ایک کاؤنٹر بھی نادرا کے دفتر میں ہی موجود ہوگا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں اور کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بن سکے گا، اسی طرح ملتان کے 6، سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز پر بھی پاسپورٹ بنائے جا سکیں گے۔

    دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرے گا، نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے وصول کرے گا۔

    مزید برآں ڈی جی پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔