Tag: passport Department

  • محکمہ پاسپورٹ کی عوام کے لیے نئی ہدایت جاری

    محکمہ پاسپورٹ کی عوام کے لیے نئی ہدایت جاری

    کراچی : محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کر دی ہیں جس کے تحت پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹس کے اجراء سے متعلق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاسپورٹ کا وقت پر اجراء مشکل ہوگیا ہے۔

    چند شرپسند عناصر مافیا پاسپورٹ کو منفی اور غیر قانونی طور استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے سدباب کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 روز جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا۔ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجراء 2 دفتری ایام میں کیا جائے گا۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ایک جبکہ جمعے کو دوپہر 12بجے تک کھلیں گے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء میں تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں اپنی شکایات درج کرائیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق عوام پاسپورٹ کی شکایت کے لیے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کے نمبر 051111344777 پر بھی شکایت کرسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب : خروج وعودہ کی توسیع کی کیا شرائط ہیں؟

    سعودی عرب : خروج وعودہ کی توسیع کی کیا شرائط ہیں؟

    ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات نے کہا ہے کہ خروج وعودہ کے لیے پاسپورٹ کی مدت کم ازکم 90 دن ہونا ضروری ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان جوازات نے کہا کہ وہ ایگزٹ ری انٹری ویزے جو60، 90 اور120 دن کے لیے جاری کرائے جاتے ہیں، ان کا کاؤنٹ ڈاؤن سفر کے وقت سے کیا جاتا ہے۔

    دنوں کے حساب سے جاری کرائے جانے والے خروج و عودہ ویزہ جس میں سفر کرنے اور واپس آنے کی تاریخ کا تعین کیا جاتا ہے، اس میں ویزے کا کاؤنٹ ڈاؤن اجراء کے بعد سے ہی ہو جاتا ہے۔

    جوازات کا مزید کہنا تھا کہ خروج و عودہ دو ماہ کا لگایا جاتا ہے جس کی فیس200 ریال ہوتی ہے جبکہ ہر اضافی ماہ پر100 ریال فیس مقرر ہے۔

    ملٹی پل خروج وعودہ کی فیس500 ریال ہے جس کی انتہائی حد تین ماہ ہوتی ہے جس کے بعد ہر اضافی ماہ کے لیے200 ریال فیس مقرر ہے تاہم اس کے لیے اقامے کی مدت کا تعین ضروری ہے۔

  • سعودی عرب : محکمہ پاسپورٹ کی غیر ملکیوں کو اہم ہدایت

    سعودی عرب : محکمہ پاسپورٹ کی غیر ملکیوں کو اہم ہدایت

    ریاض : سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر مقیم غیر ملکی کا فائنل ایگزٹ لگ گیا ہو تو آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اجیر کی مملکت سے روانگی کو یقینی بنائے۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پر سوال کیا گیا تھا کہ ’اگر خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) ویزے کے اجراء کے بعد مقیم غیرملکی سعودی عرب سے سفر سے انکار کرے تو ایسی صورت میں آجر کیا کارروائی کر سکتا ہے؟

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’آجر اپنے اجیر کا خروج نہائی جاری کرانے کے بعد اس کے سفر کی پیروی کرے۔ اگر اسے اپنے اجیر کی رہائش کا پتہ نہ معلوم ہو تو ایسی صورت میں ویزہ منسوخ کرا دے اور اس کے خلاف ھروب کی رپورٹ درج کرائے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’آن لائن خروج نہائی ویزہ جاری کرانے کے لیے مقیم غیر ملکی کا پاسپورٹ 60دن یا اس سے زیادہ مدت کے لیے موثر ہونا ضروری ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے فائنل ایگزٹ کی ایک شرط یہ رکھی ہے کہ مقیم غیر ملکی کے ذمے جتنے ٹریفک جرمانے ہوں وہ سب ادا کیے جائیں۔ ماضی میں خروج نہائی ویزے کے اجرا کے بعد ویزے کی منسوخی کے حوالے سے کوئی خلاف ورزی بھی اس کے ریکارڈ پر نہ ہو۔

    محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’اگر مقیم غیر ملکی خروج و عودہ لے کر باہر چلا گیا ہو تو ایسی صورت میں اس کے خروج و عودۃ ویزے کو خروج نہائی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    ’اگر خروج نہائی ویزہ لگنے پر 60 روز کے اندر مقیم غیر ملکی نے سفر نہ کیا تو اس صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ خروج نہائی ویزے کی منسوخی کے لیے موثر اقامہ ہونا ضروری ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی کا خروج نہائی جاری ہوگیا ہو تو اس کے فیملی ممبرز اور اس سے منسلک ان تمام افراد پر بھی لاگو ہوگا جو اس کے ریکارڈ کا حصہ ہیں خواہ وہ مملکت کے اندر یا باہر موجود ہوں۔

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اہم اعلان

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ویزے کی منسوخی کے بعد "مقابل مالی” کی فیس واپس نہیں لی جاسکتی۔

    کورونا وبا کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے تناظر میں تارکین نے فضائی، بری اور بحری سرحدوں کی بندش سے قبل "مقابل مالی” فیس ادا کرکے ویزے جاری کرا ئے تھے تاہم سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ ویزوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرسکے۔
    جرمانے سے بچنے کے لیے بہت سے افراد نے ویزے منسوخ کرادیے۔

    تارکین کا سوال تھا کہ اب جبکہ شاہی فرمان کے تحت اقاموں، خروج و عودہ اور خروج نہائی میں تین ماہ کی مفت توسیع کردی گئی ہے تو کیا انہیں ویزوں کی منسوخی پرویزے کی مد میں ادا کیے جانے والا "مقابل مالی” واپس ملے گا۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ’ ویزے کی منسوخی کے بعد "مقابل مالی” واپس نہیں لیا جاسکتا۔

    محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "مقابل مالی” ادا کرنے اور اس کے بعد ویزا جاری کیے جانے پر اسے منسوخ کرانے کے باوجود مقابل مالی واپس نہیں ہوسکتا۔ یاد رہے کہ "مقابل مالی” کی فیس نیا ویزا جاری کراتے وقت اور اقامے کی تجدید کے وقت جمع کرائی جاتی ہے۔

    "مقابل مالی” کیا ہے؟

    سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو روزگار کی سہولت اور مواقع فراہم کرنے کی غرض سے جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جسے سعودائزیشن کہا جاتا ہے۔

    سعودائزیشن کے مرکزی پروگرام کے تحت دیگر ذیلی منصوبے تیار کیے گئے جن میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جاتی رہیں، سعودائزیشن کا بینادی ہدف مملکت میں غیر ملکی افرادی قوت پر مرحلہ وار انحصار کم کرتے ہوئے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے۔

    سعودائزیشن کمیٹی کی جانب سے جنوری 2018 سے "مقابل مالی” کے عنوان سے منصوبہ شروع کیا گیا جس میں ہرغیر ملکی کارکن کے حساب سے ماہانہ 300 ریال سعودائزیشن فنڈ میں جمع کرایا جاتا ہے۔

    یہ رقم 2019 میں ماہانہ 500 ریال جبکہ یکم جنوری 2020 سے 700 ریال کے حساب سے لی جاتی ہے۔ "مقابل مالی” کا مقصد غیر ملکی کارکنوں کوروزگار مہیا کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا اورلیبر مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ سعودیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اہم اعلان

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے عوام کی سہولت کیلئے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کی محکمے کی طرف کوئی واجب الادا رقم ہو تو وہ اسے تین ایپلی کیشنز میں سے کسی ایک کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ اس کی والدہ کا بیلنس محکمہ پاسپورٹ کے ذمہ ہے۔ والدہ کئی بار بینک کے ذریعے بیلنس واپس لینے کی کوشش کرچکی ہیں مگر ناکام رہیں، مجھے بیلنس واپس لینے کا طریقہ کار بتایا جائے۔

    یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے یہ مسئلہ بہت سارے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وقتا فوقتا پیش آتا رہتا ہے۔ اقامہ بنواتے یا تجدید کے وقت، خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) نکلواتے وقت بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا بیلنس محکمہ پاسپورٹ کی طرف چلا جاتا ہے۔ اسے حاصل کرنے کا جو طریقہ معروف ہے اس میں بعض اوقات محکمہ پاسپورٹ کا سسٹم معاون ثابت نہیں ہوتا-

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا بیلنس ہماری طرف ہو وہ انفارمیشن سروس سے رابطہ کریں،  وزارت خزانہ کے مشترکہ کمیونیکیشن سینٹر کے ماتحت سرکاری ادائیگیوں کے سیکشن سے بیلنس واپس لینے کے لیے مشترکہ نمبر 19990 یا ای میل [email protected]یا ٹوئٹر اکاؤنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے بیلنس طلب کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بعض غیرملکیوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ اقامہ فیس اپنے کسی دوست یا شناسا کے ذریعے جمع کراتے ہیں۔ ایسی صورت میں ان کا بیلنس محکمہ پاسپورٹ کی طرف چلا جاتا ہے۔

    اس کی وصولی میں کبھی کبھار مشکل پیش آجاتی ہے لیکن اگر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے رقم جمع کرائے تو ایسی صورت میں بیلنس آسانی سے واپس آ جاتا ہے۔

    عموما اپنے اکاونٹ سے فیس جمع کرائی گئی رقم واپس مل جاتی ہے لیکن محکمہ پاسپورٹ کے باہر ’سداد‘ کے ذریعے جمع کرائی گئی رقم کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ کے حوالے سے اہم اعلان

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اقامہ کے حوالے سے اہم اعلان

    ریاض : سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اپنے اقامے کی تجدید کیلیے گزشتہ نو ماہ کی فیس پیشگی ادا کرنا ہوگی، اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامے کی تجدید کی کارروائی فیملی کے سربراہ کے اہل و عیال اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر نہیں کی جائے گی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ خاندان سمیت ان کے اقامے میں 3 ماہ کی توسیع شاہی فرمان کی تعمیل میں فیس لیے بغیر کردی گئی تھی تو انہیں آئندہ 9 ماہ کی ہی فیس ادا کرنا ہوگی۔

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ لوگ اس حوالے سے غلط فہمی میں مبتلا ہیں، اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کی مکمل فیس ادا کیے بغیر اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔

    محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکی کارکنان کے اہل خانہ پر واجب الادا فیس کے حصول کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے باقاعدہ چارٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نجی اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین کو اپنے اہل وعیال، والدین، ساس، سسر، ڈرائیور اور ملازمہ کی ماہانہ فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور یہ فیس اقامے کی تجدید کے وقت پورے سال کی پیشگی لے لی جاتی ہے۔

  • کورونا وائرس : سعودی محکمہ پاسپورٹ کی غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    کورونا وائرس : سعودی محکمہ پاسپورٹ کی غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہوں نے خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ یا ایگزٹ ری انٹری لگایا ہوا ہے تو اسے میعاد ختم ہونے سے پہلے منسوخ کرالیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے خروج نہائی یا خروج عودہ (فائنل ایگزٹ اور ایگزٹ ری انٹری) لگایا ہوا ہے تو اسے فوری طور پر منسوخ کرالیا جائے۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج عودہ منسوخ کرانا اس لیے ضروری ہے کہ صحت حکام کی ہدایت پر نئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت سعودی عرب سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

    ترجمان نے خبردار کیا کہ اگرخروج نہائی کی میعاد ختم ہو گئی تو ایسی صورت میں جرمانے کی زد میں آجائیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ تارکین وطن ویزے کے مؤثر ہونے سے متعلق معلومات آئن لائن لے سکتے ہیں، ابشر یا مقیم کے ذریعے کے ویزے منسوخ کرائے جا سکتے ہیں۔