Tag: Pat Cummins

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کے لئے بری خبر

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کے لئے بری خبر

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی خدشات ظاہر کئے ہیں اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق بھی کردی ہے۔

    اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق کمنز نے ابھی تک بولنگ شروع نہیں کی ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

    اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت کی جارہی ہے۔

    آسٹریلوی ہیڈ کوچ کے مطابق آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔

    دوسری جانب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اسکواڈ میں اسپنر ورون چکرورتی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

    بھارتی ٹیم کے نوجوان اسپنر ورون چکرورتی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی میچوں کی سیریز میں 9.8 کی ایوریج سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    6 فروری سے شروع ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے قبل ورون نے ناگپور میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

    بی سی سی آئی نے ورون چکرورتی کو اسکواڈ میں کرکٹ ماہرین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے رائے دینے پر بعد شامل کیا ہے۔

    ایشون کا کہنا تھا کہ سب ورون کی شاندار کارکردگی کی بات کررہے ہیں میرے خیال میں اسے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم میں پہل ہی چار اسپنرز واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا اور اکشر پٹیل شامل ہیں۔

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنا ابتدائی اسکواڈ جمع کروادیا ہے جبکہ فائنل اسکواڈ جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

    افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

  • پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 جیتنے پر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی دیا گیا۔

    سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ نے یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے حوالے کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آ آسٹریلیا کے پاس ایک اور ورلڈ کپ جیتنے کا شاندار موقع ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز  نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

    آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ایونٹ کے 44 ویں میچ میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے زیر کردیا۔

    بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 اسکور کیے تھے جس میں کپتان نجم الحسن کے 41 اور توحید ہری دوئے کے 40 رنز شامل تھے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ایک اوور میں دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے محمود اللہ، مہدی حسن اور توحید ہری دوئے کو آؤٹ کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

    واضح رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

  • ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کپتان انجری کا شکار ہو گئے

    ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کپتان انجری کا شکار ہو گئے

    ایشز سیریز کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر آ گئی ہے، کپتان پیٹ کمنز اوول کرکٹ گراؤنڈ کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں کلائی کی انجری میں مبتلا ہو گئے۔

    ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے، تاہم اس دوران کپتان پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ وہ انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے۔

    پیٹ کمنز کا انجری سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کے پہلے روز کلائی کے بل گر گئے تھے، انھوں نے کہا ’’میں اگلے چند روز میں اس کا مکمل معائنہ کراؤں گا پھر دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کرنا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرانے کے بعد صحیح صورت حال واضح ہو جائے گی۔

    ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے میدان مار لیا

    انجری کے بعد بھی کمنز نے اپنی کلائی پر پٹی باندھ کر کھیل میں حصہ لیا، انھوں نے بولنگ بھی کی تاہم بیٹنگ کے دوران انھیں زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایشز کے اختتام کے بعد کمنز کو اب کم از کم تین ہفتے یا اس سے بھی زیادہ وقت کے لیے آرام درکار ہوگا، جب کہ اگست کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی اور اس کے لیے ٹیم کا اعلان الگے ہفتے متوقع ہے۔

  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کا شکار ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔

  • آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی

    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز ون ڈے ٹیم کے 27 ویں کپتان ہیں، وہ اگلے سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے ایرون فنچ کی قیادت میں کھیل کر بہت کچھ سیکھا ہے، ان کی کمی کو پورا کرنا بہت مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے گزشتہ ماہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • ہم سیریز جیتنے کے لئے پر اعتماد ہیں ،کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

    ہم سیریز جیتنے کے لئے پر اعتماد ہیں ،کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

    لاہور: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ہم اب زیادہ چانسز ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے،کراچی میں ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا مگر فائدہ نہ اٹھا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پیٹ کمنز نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے اسکواڈ کے ساتھ ہی لاہور ٹیسٹ میں اتریں گے، کئی آپشنز پر غور کیا مگر ہم سمجھتے ہیں کہ یہی الیون بہتر ہے۔

    پیٹ کمنز نے کہا کہ پچ پرگراس نہیں ، ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہو گا، یہ بڑا میچ ہےاور فاسٹ بولرز کیلئے موسم بہت گرم ہے، ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، ہمیں فیلڈنگ میں کم سے کم غلطیاں کرنا ہوگی۔

    آسٹریلوی کپتان نے اعتراف کیا کہ کراچی میں ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا مگرفائدہ نہ اٹھا سکے کوشش ہوگی کہ لاہور میں عمدہ کارکردگی دکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے دوران زیادہ میچز ہوئے ہیں اس لئے پچز ایسی ہیں، بابر اعظم کراچی میں غیر معمولی اننگز کھیلے ہم نے ان کے لئے پلانز بنائے اب انہی پلانز پر کام کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر نے اچھی لمبی اننگز کھیلی، پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلی اور ڈیڈ پچز کا بھی عمل دخل ہے۔

  • پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، کپتان آسٹریلوی ٹیم

    پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، کپتان آسٹریلوی ٹیم

    راولپنڈی: تاریخی دورے پر پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچ کر اچھا لگ رہا ہے، سکیورٹی صورتحال بہترین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد پر ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، یہاں کے سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں، پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔

    پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنےکا تجربہ ہمیشہ شانداررہا، امید ہےسیریز سےقبل اچھی پریکٹس کرلیں گے، ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آمد پر ‘خوش آمدید

    بائیو سیکیور ببل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، دورہ بھارت میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے تو اسکی عادت ہے، اسی لئے کھلاڑیوں نے سامان میں پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے۔

    واضح رہے کہ آج آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچی تھی، 35رکنی آسٹریلوی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، ٹیم کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کےسی ای اونک ہوکلی بھی ساتھ تھے۔

  • "بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف

    "بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز بھی بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کے معترف ہوگئے اور قومی کرکٹ ٹیم کے قائد کو مشکل ترین بلے باز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر براجمان آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جن کو بولنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے، ان میں بابر اعظم بھی شامل ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بولنگ کرائی۔

    پیٹ کمنز نے ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی، لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔

    کینگروز فاسٹ بولر نے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔