Tag: PAT head

  • عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 2 نومبر تک پاکستان آئیں گے یا نہیں؟

    عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 2 نومبر تک پاکستان آئیں گے یا نہیں؟

    لاہور : عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری دو نومبر تک پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ طاہر القادری کی دھرنا پلس میں شمولیت ملین ڈالرز کا سوال بن گئی، پی اےٹی کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے قائد کی دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کے امکانات کو ففٹی ففٹی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جڑواں شہروں کے حالات نے نئے سیاسی منظر نامے کو جنم دے دیا ہے، پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پر ہلہ بولنے کے بعد شیخ رشید کے جلسے پر دھاوے نے عمران خان اور شیخ رشید کے دیرینہ دوست ڈاکٹر طاہر القادری شرکت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کو طاہرالقادری کی آمد کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، انکا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سے رابطے میں ہوں، فی الحال دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کا امکان نہیں۔

    دوسری جانب پی اے ٹی کے رہنما خرام نواز گنڈا پور نے طاہرالقادری کی آمد کے امکانات کو ففٹی ففٹی قرار دے دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : پنڈی اسلام آباد کی سڑکوں پرجمہوریت کو گھسیٹا گیا، ڈاکٹرطاہرالقادری


    اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ واپسی سے متعلق حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کارکنوں کو حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کی ہدایت پہلے ہی کردی ہے۔

    گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکوں پرجمہوریت کو گھسیٹا گیا،عمران خان اور شیخ رشید کا جرم بتایا جائے، ان دونوں رہنماؤں نے کیا جرم کیا کہ ان پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی، جو انہوں نے قبول کرلی تھی جبکہ شیخ رشید نے دعوت قبول کرنے سے متعلق تصدیق کی۔

  • ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

    ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے، لاہور پولیس نے جان کے خطرے کے پیشِ نظر طاہر القادری کو ریلی کی شکل میں گھر جانے سے منع کر دیا ہے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل عام کے خلاف رینجرز کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پھر کسی دھرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں تو طاہرالقادری نےاس بارے میں کچھ نہیں کہا، جبکہ کسی اور لندن پلان اور لندن میں عمران خان سے ملاقات کی خبریں کو بھی غلط ٹہرایا۔

    طاہر القادری نےعزم دھرایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہیں گے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا ،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خطرہ ہے ، طاہرالقادری ایئرپورٹ سے منہاج القرآن تک بلٹ پروف گاڑی میں رہیں۔

  • لندن پلان کامک مکا انتخابی نظام قوم کے سامنے آچکا ہے، طاہرالقادری

    لندن پلان کامک مکا انتخابی نظام قوم کے سامنے آچکا ہے، طاہرالقادری

    نیویارک: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تمام جمہوری برائیوں کی جڑ الیکشن کمیشن ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ”لندن پلان “کامک مکا انتخابی نظام قوم کے سامنے آچکا ہے۔

      اوورسیز پاکستانیز پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئین کے آرٹیکل 213 کے مطابق تشکیل ،عذرداریوں کی سماعت اور 218 کے مطابق انتخابات کا انعقاد پاکستان کے جمہوری مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔

     انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کا 8 جون 2012کا فیصلہ آج بھی عملدرآمد کا منتظر ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2013ءکے انتخابات آئین نہیں صوابدیدی اختیارات کے تحت ہوئے، جنوری 2013 ءکے لانگ مارچ میں ان تمام غیر آئینی اقدامات کی نشاندہی کر دی تھی، سیاسی سٹیک ہولڈر اس وقت میرے آئینی تحفظات پر توجہ دیتے تو آج ملک میں سیاسی، جمہوری بحران نظر نہ آتا۔

     انہوں نے کہا کہ یورپ سمیت بھارت کی مضبوط جمہوریت ان کے آزاد خودمختار الیکشن کمیشن کا تحفہ ہے، پاکستان میں اس وقت بھی الیکشن کمیشن کسی ضابطہ کے تحت کام نہیں کررہا، نہ ہی اس کا کوئی ایک سربراہ ہے۔

  • ڈاکٹر طاہرالقادری بیرون ملک روانہ

    ڈاکٹر طاہرالقادری بیرون ملک روانہ

    لاہور:  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں مستقل قیام کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا بیرون ملک دورہء امریکہ میں عوامی تحریک کی تنظیم کو مظبوط بنانے کے لئے ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں، اُنہوں نے دھرنے کیلئے کسی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے الزام ثابت کرنے والے کیلئے پانچ کروڑ انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔

    بیرون ملک روانگی سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 15 روزہ دورے میں وہ تنظیمِ نو پر توجہ دیں گے، انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت سے تہمت لگانے کی روایت ختم ہونی چاہئے، طاہر القادری نے ڈیل کا ثبوت فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمران خان سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کو دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دینے سے معذرت کرلی ہے، انھوں نے سیاسی جرگے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت نے مطالبات پر مذاکراتی کمیٹی کی بات تسلیم نہیں کی۔

  • طاہرالقادری نے انقلاب وژن دے دیا

    طاہرالقادری نے انقلاب وژن دے دیا

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نےانقلاب کا وژن دے دیا ، انکا کہنا تھا کہ ہرشخص کو روٹی، کپڑا اور روزگار ملے گا، بجلی اور گیس آدھی قیمت پردیں گے، پنجاب کو سات سے نو صوبوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب ویژن سے متعلق بتایا کہ سبسڈی اور بجلی ترجیح ہے، انقلاب کے بعد پاکستان میں مثالی لاء اینڈ آرڈر ہوگا، انقلاب کے بعد کوئی بے گھر نہیں رہے گا ۔

     طاہر القادری نے کہا کہ ہر شخص کو روٹی، کپڑا اور روزگار ملے گا ، 15ہزار سے کم آمدنی والوں سےٹیکس نہیں لیں گے ، کسانوں کو 5سے 10ایکڑ زمین دیں گے کسی کو کافر قرار دیکر گلے کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سونا، پلاٹینیم، یورینیم، تیل کے وسیع ذخائر ہیں، انقلاب کے 2سے 3سال بعد ہر گاؤں میں بجلی ہوگی، بجلی اورگیس آدھی قیمت پر ملے گی، آدھی قیمت حکومت دے گی۔

  • پیپلز پارٹی پنجاب میں دوڑ سے باہر نکل چکی ہے، طاہرالقادری

    پیپلز پارٹی پنجاب میں دوڑ سے باہر نکل چکی ہے، طاہرالقادری

    جھنگ : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں دوڑ سے باہر نکل چکی ہے  ۔

    جھنگ میں ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے والدین اور بھائی کےمزار پر حاضری دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو انچاس پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کسی کو سپورٹ نہیں کر رہے ہیں، پنجاب کی سب سے بڑی جماعت پاکستان عوامی تحریک ہوگی۔

    طاہر القادری نے مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دہشت گردی اور دھونس سے بھری پڑی ہے۔

    طاہر القادری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے نواز شریف کو عوام کے سر پر مسلط کیا۔

  • حکمرانوں کو خون کا بدلہ دینا ہوگا، طاہرالقادری

    حکمرانوں کو خون کا بدلہ دینا ہوگا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو خون کا بدلہ دینا ہوگا، حکومت نےمحاصرہ کررکھا ہے، کوئی گاڑی اندر نہیں آنے دی جارہی۔

    طاہرالقادری  نے کہا کہ حکومت دھوپ سے بچنےکیلئے شامیانے اندر نہیں آنے دے رہی،کہا جارہا ہے کہ مارگلہ روڈ پر جاؤ اپنے شامیانے کے ٹرک چھڑاکرلے آؤ ۔انھوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر طاقت کے استعمال سے انکار کیا اور گولی نہیں چلائی ،اس لئے حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

     ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ دھرنے میں کئی لوگ بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں، پاکستان عوامی تحریک سمیت کئی جماعتیں اور سول سوسائٹی ان کے کھانا لاتی ہے لیکن کنٹینروں کی وجہ سے وہ یہاں تک آنہیں سکتا۔

    پاکستان عوامی تحریک یا تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر حملہ نہیں کیا لیکن شاہ محمود قریشی کےگھر پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حملہ کیا ۔

    طاہر القادری  نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف درندے ہیں، حکمرانوں کو ایک ایک قتل کا بدلہ دینا ہوگا،  خون بہانا ہے تو سب سے پہلےمجھےگولی مارو۔

    ڈاکٹر طاہر اقادری کا کہنا تھا کہ کہ انہیں اطلاع ملی ہیں کہ دھرنے کے شرکا کو ملنے والے سرکاری پانی میں ایسے کیمیائی مادے شامل کئے جائیں گے جس سے وہ مختلف امراض میں مبتلا ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 65 برس سے اس ملک کے عوام نے ظلم برداشت کیا ہے کچھ دنوں میں انقلاب نہیں آتا۔  وہ اپنے لوگوں کے لئے خود گولی کھالیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔