Tag: PAT leader raheeq abbasi

  • پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے ، پاکستان عوامی تحریک

    پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے ، پاکستان عوامی تحریک

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے تجویز دی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلائی جائے جبکہ پراسیکیوشن نظام کوسیاسی اثر سے پاک اور مؤثر بنایا جائے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پولیس میں بھرتی اور تربیت کا نظام فوج کے سپرد کیا جائے، لیپ ٹاپ، آشیانہ اور پیلی ٹیکسی جیسی سیاسی اسکیموں کا بجٹ سکیورٹی مقاصد پر خرچ کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس میں اراکین اسمبلی کی سفارشات پر تقرر و تبادلہ کا سلسلہ فی الفور بند کردیا جائے، پراسیکیوشن کا نظام مؤثر بنانے کیلئے قابل وکلاءاور ریٹائرڈ ججز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

    انکا کہنا تھا کہ فوری بلدیاتی انتخابات کروا کر یونین کونسل کی سطح پر امن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

  • رحمان ملک کی جہانگیرترین اور رحیق عباسی سے ملاقات

    رحمان ملک کی جہانگیرترین اور رحیق عباسی سے ملاقات

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی سے ملاقات کی ہے، جس میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات میں سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ مذاکراتی عمل کا تعطل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    رحمان ملک کی پیشکش پر تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا شکوہ تھا کہ حکومت ایک جانب مذاکرات کرتی ہے تو دوسری جانب کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے، مذاکرات اور گرفتاریاں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مسائل مذاکرات سے ہی حل کئے جاتے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی۔

  • چہلم میں شرکت کرنا سول نافرمانی نہیں، رحیق عباسی

    چہلم میں شرکت کرنا سول نافرمانی نہیں، رحیق عباسی

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے کہا ہے کہ چہلم میں شرکت کرنا سول نافرمانی نہیں، پولیس کی جانب سے بنائے گئے ناکے غیر قانوی اور غیر آئینی ہیں۔

     پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے کہا ہے کہ دس اگست کو پر امن یوم شہدا منایا جائے گا، مرد اور خواتین کو نہ روکا جائے، رحیق عباسی نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی  ہے، پولیس ناکے غیر قانونی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس شریف برادران کی غلام نہیں، کارکن پولیس کی پرواہ نہ کریں،  لاہور آنے والے کارکن  ناکے توڑ کر آگے بڑھیں، رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ یوم شہدامیں شرکت پررکاوٹیں توڑناسول نافرمانی نہیں،لوگوں کو زبردستی گاڑیوں سے اتار کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے چھتیس گھنٹے سے لوگوں کو محصورکیا ہوا ہے اور ہر طرف کنٹینر لگا کر لوگوں کو یوم شہدا میں شرکت سے روکنے کی کوشش ک جارہی ہے۔