Tag: PAT worker

  • پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے موجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اپنی ایک انکوائری رپورٹ میں دوہزار تیرہ کے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف کیا تو جیسے دھاندلی کے الزامات کو سند مل گئی، اس رپورٹ کو اگر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی اخلاقی فتح قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    الیکشن کیمشن کی اس رپورٹ کو بنیادبناکر پی اے ٹی نےموجودہ اسمبلیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے الیکشن کیمشن کی اس رپورٹ کے بعد اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پاکستان عوامی تحریک نے سپریم کورٹ جانے کے لیے قانونی مشاورت شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزی ثبوت تیار کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا جائے گا۔

  • پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں کی ملاقات میں دھرنوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

    عوامی تحریک اورق لیگ کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت،مشاہد حسین سید اور وسیم سجاد غیرملکی سفیر وں سے ملے ۔ جب کہ عوامی تحریک کی جانب خرم نواز گنڈا پور اور رحیق عباسی نے سفارت کاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں کینڈا، آسٹریلیا،اٹلی،بوسنیا،جنوبی کوریا ،کیوبا،ازبکستان ،ارجنٹینا اور مصر کے سفیر شامل تھے ۔

  • پی اے ٹی کارکنوں پرفائرنگ، وفاق کےخلاف نوٹس جاری

    پی اے ٹی کارکنوں پرفائرنگ، وفاق کےخلاف نوٹس جاری

    لاہور: سسیشن جج نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر بلا اشتعال فائرنگ اورکلنگ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اوروفاق کے خلاف نوٹس جاری کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے وکیل راجا ظہور الحسن اور ملک وقاص سیشن جج راجا جواد کی عدالت میں پیش ہوئے، پاکستان عوامی تحریک کے وکیل راجا ظہور الحسن کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی اور تین قتل ہوئے تھے۔

    جس پر عدالت نے بائیس اے کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    عدالت نے وفاق اورتھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او کو عدالت میں تحریری جواب دو دن میں داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے، جس کے بعد کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

  • موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    اسلام آباد:  پنجاب میں جاری موسلاھار بارشیں بھی عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء کے عزم و حوصلے کو کم نہ کرسکی، شرکاء کا کہنا ہےکہ  واپسی کا اب کوئی راستہ نہیں۔

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، موسلادھار بارش کے باوجود بھی دھرنے کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائے گے،  وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے بچنے کے لئے شرکاء خیموں میں پناہ لئے ہوئےہیں تو کوئی پلاسٹک کے بیگز کی مدد سے دن رات گزار رہا ہے۔ رنگ برنگی چھتریاں بھی شرکاء کی موسم سے بچنے کے لئے مدد کررہی ہیں ۔

    خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ پریشانیاں کتنی ہی ہوں انقلاب لائے بغیر واپس نہیں جائے گیں، بےشمار تکالیف کے باوجود پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان اپنے مقصد کو حاصل کئے بغیر واپس جاتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

  • پی اے ٹی کےکارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا لان خالی کردیا

    پی اے ٹی کےکارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا لان خالی کردیا

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا لان خالی کردیا، قیادت کا حکم مانتے ہوئے اپنے خیمے ڈی چوک پر منتقل کرلئے ہیں۔

    کارکنان صبح ہوتے ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بنجاروں کی طرح اپنا سامان اٹھائے روانہ ہوگئے لیکن دھرنے میں شریک یہ کارکنوں نے چند قدم پیچھے ڈی چوک پر اپنے خیمے آباد کرلئے ہیں کیونکہ دھرنا ابھی جاری ہے۔

    گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کارکنان کو پارلیمنٹ کا لان خالی کرنے کی ہدایت کی تھی، اسمبلی کے اجلاس میں بھی متفقہ طور پرلان خالی کرانے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

    پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے باغیچے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان موجود نہیں ہیں اور اب پارلیمنٹ سے لے کے مارگلہ روڈ تک پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان کے خیمے موجود ہیں۔

  • گوجرانوالہ : عوامی تحریک کے 71 کارکنان اشتہاری قرار

    گوجرانوالہ : عوامی تحریک کے 71 کارکنان اشتہاری قرار

    گوجرانوالہ:دہشت گردی کی عدالت نے یوم شہدا کے موقع پر سادکھوکی میں پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے عوامی تحریک کے 71کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امتیاز نے یوم شہدا کے موقع پر سادھوکی کے مقام پر ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے عوامی تحریک کے 71اہلکاروں کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    فاضل جج نے 23اگست کو طاہرالقادری سمیت 72کارکنوں کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو 5ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ 71کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف عوامی تحریک کے 148اور پی ٹی آئی کے 58کارکنوں ابھی تک جیل میں نظر بند ہیں، سیاسی اہلکاروں کے عزیزواقارب کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی بلکل اجازت نہیں دی جا رہی۔

    انھوں نے الزام عاید کیا کہ سزائے موت کے قیدیوں سے ملنا آسان ہے جبکہ سیاسی اہلکاروں سے ملنا بہت مشکل ہے۔

  • لاہور:عوامی تحریک کے 72کارکنوں کی ضمانت منظور

    لاہور:عوامی تحریک کے 72کارکنوں کی ضمانت منظور

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے عوامی تحریک کےگرفتار 72 کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نےا پنی کارکردگی دکھانے کے لئے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ اور دہشت پھیلانے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس حوالے سے پولیس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت و شواہد موجود نہیں، لہذا عدالت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے ۔

    سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی، جس پر انھیں گرفتار کیا گیا، لہذا عدالت ضمانت مسترد کرے ۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 72 کارکنوں کو ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے پولیس نے چودہ اگست کو لانگ مارچ کے موقع پر عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • لاہور:پاکستان عوامی تحریک کےکارکنوں کی بازیابی کیلئے بیلف مقرر

    لاہور کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بازیابی کے لئے بیلف مقرر کر دیا ہے، گوجرہ پولیس نے درجنوں کارکنوں پردہشت گردی کا پرچہ کاٹ دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کوحبس بے جا میں رکھنے کے خلاف لاہورکی عدالت میں درخواست دائر کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام کارکنوں کو بازیاب کرانے کیلئے بیلف مقرر کر دیا۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ماڈل ٹاؤن میں کنٹینرز لگا کر محبوس کر دیا گیا ہے، کسی بھی شخص کو باہر جانے دیا جا رہا ہے نہ ان سے ملنے دیا جا رہا ہے، شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    اُدھر قائد آباد شہرمیں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں سمیت پانچ سو نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، اسی طرح گوجرہ میں پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے چالیس سے زائد کارکنوں کیخلاف بھی دہشتگردی کا پرچہ کاٹا گیا گزشتہ روز پولیس نے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے تھے اس دوران کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی تھی۔

  • پاکستان عوامی تحریک نے یرغمال بنائے پولیس اہلکاروں کو چھوڑدیا

    پاکستان عوامی تحریک نے یرغمال بنائے پولیس اہلکاروں کو چھوڑدیا

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے پولیس اہلکاروں کو بحفاظت رہا کرتے ہوئے اپنے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ تمام پولیس والے ہمارے بھائی ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک نے یرغمال بنائے پولیس اہلکاروں کو بحفاظت چھوڑدیا، پی اے ٹی کے رہنما خرام نواز گنڈا پور نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا مقصد عوام میں پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرنا تھی کہ عوامی تحریک اہلکاروں پر تشدد کررہی۔

    خرم نواز گنڈا پور نےکہا کہ ادارہ منہاج القرآن لائے گئے تمام پولیس اہلکار ہمارے بھائی ہیں، حراست میں لئے گئے پولیس اہلکاروں نے بھی گنڈاپور کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ان کو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا، پولیس اہلکار پاکستان عوامی تحریک نے پولیس اہلکاروں کو بحفاظت رہا کرتے ہوئے اپنے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • یوم شہدا میں شرکت کیلئے جانے والے قافلوں پر کریک ڈاؤن

    یوم شہدا میں شرکت کیلئے جانے والے قافلوں پر کریک ڈاؤن

    پنجاب: مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہدا میں شرکت کے لئے آنے والے قافلوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے ، کئی مقامات پر ]پولیس کا کارکنوں پر تشدد، گرفتار کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو یوم شہدا میں شرکت کے لیے لاہور آنے سے روکنے کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، گجرانوالہ میں کامونکی ٹول پلازہ پر عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم سے تین کارکن زخمی ہو گئے۔

    گجرانوالہ میں ہی سادھوکی کے قریب چیک پوسٹ پر پولیس نے عوامی تحریک کے قافلے کو روک لیا اور کارکنوں پر تشدد کیا ، جس کے نتیجے میں تین کارکن زخمی ہو گئے، بہاولنگر میں پولیس نے عوامی تحریک کے پندرہ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے عوامی تحریک کے بائیس کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ شور کوٹ کے قریب عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جھنگ میں پولیس سے جھڑپوں میں عوامی تحریک کے تین کارکنان زخمی ہوئے جبکہ بیس سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری طرف فیصل آباد میں کنٹینر لگانے کے بعد موٹر وے پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، فیصل آباد کے انٹر چینج پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔