Tag: PAT

  • حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ وہ غریبوں کے لئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

    حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے مدد کی بجائے صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں, ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف فوٹو سیشن کے لئے اس علاقے کا رخ کیا اورکسی کی داد رسی نہ کی، متاثرین کو جعلی چیک دیئے ،تصویریں بنوائیں اور چلتے بنے۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی چیک دینے والوں پر چار سو بیس کا مقدمہ ہونا چاہئیے۔  اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت سخی سلطان باہو کے دربارپرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی،ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

  • غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لائیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لائیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    فیصل آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناہےجس سیاسی جماعت میں جاگیرداروں کاپیسہ لگتا ہےان کا منشور بک جاتا ہے،عوامی تحریک غریبوں کی جنگ غریبوں کےپیسوں سےلڑےگی۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگومیں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وڈیرے اور جاگیردار پیسےکےبل بوتےپر سیاسی جماعتوں پراثرانداز ہوتےہیں،لیکن عوامی تحریک غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لےکر آئےگی۔

    اس سے پہلےفیصل آبادمیں ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں پی اے ٹی کاتنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری تئیس نومبر کو بھکر، تیس نومبرکوسرگودھا اور سات دسمبر کو میانوالی میں جلسہ کریں گے۔ اجلاس میں سردار آصف احمد علی اور رحیق عباسی بھی شریک تھے۔

  • عوام سپورٹ،نوٹ اور ووٹ دیں انقلاب دوں گا،طاہرالقادری

    عوام سپورٹ،نوٹ اور ووٹ دیں انقلاب دوں گا،طاہرالقادری

    فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک نے فیصل آباد میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا، علامہ طاہر القادری  کا کہنا ہے کہ عوام سپورٹ ،نوٹ اور ووٹ دیں، انقلاب دہلیز تک پہنچا دوں گا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ تین چیزیں دینے کا وعدہ کریں انقلاب دہلیز پر پہنچادوں گا، جلد پورے پاکستان میں دھرنوں کا اعلان کروں گا۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کسی بھی روز ملک بھرمیں دھرنے کا اعلان کردوں گا، 60روزہ دھرنے سے حکومت تو نہ گئی بڑا انقلاب برپا ہوگا انتخاب کا وقت قریب ہے، ووٹ سے ظلم کا نظام بدل دیں گے ۔

    انھوں نے کہا کہ غریبوں کے نوٹوں نے لوٹوں اور لٹیروں کا مقابلہ کرنا ہے۔

    علامہ طاہرالقادری نے ملک میں متعدد صوبے بنانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ جہاں ضروت ہوگی صوبہ بنے گا، علامہ طاہر القادری نے مزید کہا کہ فیصل آباد پنجاب کا دل ہے، فیصل آباد کا فیصلہ پورے پنجاب کا فیصلہ ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء خون رائیگاں نہیں جائے گا، لاکھوں کا مجمع ملک میں تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔

    فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ایسی جمہوریت پر لعنت ہے،جہاں غریبوں کا استحصال کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ساٹھ دن کے دھرنے نے سب کچھ بدل دیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔

    فیصل آباد کا جلسہ لوگوں کی حاضری کے حوالے ایک کامیاب جلسہ تھا مگر عوامی تحریک کا اصل امتحان اُنیس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا جہاں مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • عوامی تحریک آج فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

    عوامی تحریک آج فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

    فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک آج فیصل آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،انقلاب کا قافلہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں فیصل آباد پہنچنے والا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کا سیاسی پنڈال آج دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں سجے گا، جلسے کے شرکاء کے لئے پچاس ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جلسہ کو انقلاب ان فیصل آباد کا نام دے دیا ۔

    جلسہ میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ عوامی تحریک کے پندرہ سو کارکنان پنڈال کے اندر سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

    داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں ۔ جلسے سے ڈاکٹر طاہر القادری ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب بھی کریں گے۔

  • فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا، طاہرالقادری

    فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں دھرنا چھوڑ کرکہیں نہ جاکر کارکنوں نے نئی تاریخ رقم کی ، دنیا میں ہمارے کاکنوں کی قربانیوں کی مثال کوئی جماعت نہیں دے سکتی ، فیصل آباد دھرنے میں شرکت کے بعد اسلام آباد دھرنے میں واپس آئینگے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب کا قافلہ جس شہر میں جائے گا جلسہ عام کریں گے، کرپٹ سسٹم کو ختم کردیں گے، جلسوں سے قبل کارکنوں کو متعلقہ اضلاع میں کام کرنے بھیج رہا ہوں، پی اے ٹی کے کارکن یا تو جیل میں ہیں یا دھرنے میں، ڈی چوک اور سپریم کورٹ کے قریب سے خیمے لپیٹ دیے جائیں، عصر سے پہلے کارکنان پی ٹی وی چوک کے قریب منتقل ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے میں موجود افراد میرے پیچھے یہیں رہیں گے، لاہور جلسے کیلئے بھی اسلام آباد دھرنے سے ہی جاؤں گا میرا کنٹینر کھڑا ہے تو یہاں کوئی گلو بٹ نہیں آسکتا، مجھے گرفتار کرنا ہے تو  شوق پورا کرلیں، انقلاب کا نیا مرحلہ شروع ہو رہا ہے،دھرنا برقراررہےگا۔

  • ہمارےدو نعرے ہیں، گونوازگواورگونظام گو، طاہرالقادری

    ہمارےدو نعرے ہیں، گونوازگواورگونظام گو، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہر القادری نے کہا کہ ہمارا انقلاب ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے، ان کا کہنا تھا پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کا اگلا پڑاوفیصل آباد ہوگا ۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے ادارے خسارے میں چل رہے ہیں اس حکومت کا پورا نظام کرپٹ ہے، حکمران میرٹ پر سرکاری نوکریاں نہیں دیتے اور لاکھوں کی تنخواہ پر سفارشی لوگوں کو بٹھا دیتے ہیں جس پر عوام کو سوال پوچھنے کا پورا حق ہے کہ سرکاری ملازمت کا میرٹ کیا ہے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور انجینئرز کو بھی لاکھوں میں تنخواہ نہیں دی جاتی۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ستونوں میں سے کرپشن بھی ایک ستون بن چکا ہے جسے سب نے تسلیم کرلیا ہے جبکہ کرپشن اب پاکستانی سیاسی کلچر کا بھی حصہ بن چکی ہے لیکن ہمیں اس ملک سے کرپشن کی جڑوں کو کاٹنا ہے جس کے لیے سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء کو نیا نعرہ بھی دے دیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارےدوگوہیں، گونوازگو اورگونظام گو۔

  • قصابوں نے بھی لگا دیئے گو نواز گو کے نعرے

    قصابوں نے بھی لگا دیئے گو نواز گو کے نعرے

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور میں قائم کی گئی اجتماعی قربان گاہ میں قصابوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کے ذمہ دار ان کہتے ہیں کہ اجتماعی قربانیوں سے نچلے طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا۔

    پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لاہور سمیت ملک بھر میں اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ اس عزم کے ساتھ جاری ہے کہ اس مرتبہ قربا نی کا گوشت صرف سیلاب زدگان اور ضرب عضب کے متاثرین سمیت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔

    عوامی تحریک کے قائدین نے بتایا کہ ادارے نے اس مرتبہ اجتماعی قربانیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے کوئی اپیل نہیں کی بلکہ تمام جانوروں کا انتظام خود سے کیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک اجتماعی قربانیوں کے باعث کم وسائل کے افراد بھی نہ صرف اس مذہبی فریضے میں حصہ لے سکتے ہیں بلکہ منہاج القرآن جیسے اداروں کے باعث مستحقین کو بھی عید کی خوشیوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔

  • طاہرالقادری اور عمران خان کل شہراہ دستور پرعید منائیں گے

    طاہرالقادری اور عمران خان کل شہراہ دستور پرعید منائیں گے

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری اور عمران خان شاہراہ دستور پر عید کی نماز ادا کریں گے، عید کی نماز صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔

    شاہراہ دستور ڈی چوک پر انقلاب کے متوالے اور نئے پاکستان کے خواہ عید الضحٰی کی نماز ایک ساتھ شاہراہ دستور پرادا کریں گے، جس کی امامت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے، تحریک کے انصاف کے سربراہ عمران خان ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں عید کی نماز ادا کریں گے، عیدکی نماز سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب بھی کریں گے۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ منہاج القران اور عوامی تحریک کے تحت قربانی کے گوشت کا ایک حصہ، سیلاب زدگان کو، ایک حصہ آئی ڈی پیز کو اور تیسرا حصہ دھرنے والوں کے لئے ہوگا اور دھرنے کے شرکا کو عید کے تینوں روز کھانے میں گوشت ملے گا۔

    ان کہنا تھا کہ عوام کے لئے شاہراہ دستور پر عید منانا انوکھی بات ہو گی تاہم یہاں کل تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ مل کر عید منائیں گے اور میں عید کی نماز کی امامت کراؤں گاجبکہ نماز نو بجے ادا کی جائے گی، بعض پولیس والوں نے عید کی نماز میں شمولیت کی اجازت مانگی ہے جس پر ان کو کہا ہے کہ وہ نماز ادا کر سکتے ہیں مگر ہمیں کارکنوں پر گولیاں چلانے والوں کے چہرے ابھی تک بھی یاد ہیں ان کو معاف نہیں کریں گے۔

    طاہر القادری نے اعلان کیا کہ دھرنے کے شرکاء میں عید کے موقع پر خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے، بچوں میں کپڑے جبکہ عورتوں اور لڑکیوں کے لئے مہندی اور چوڑیوں کی تقسیم کا انتظام کیا جا رہا ہے، تمام افراد میں جوتے بھی تقسیم تاہم اگر ان کو جوتے کا سائز پورا نہ آئے تو شکایت نہ کریں۔

  • قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک کہتے ہیں مفاہمت کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئےسب کو مل کرآگے بڑھنا ہے، سیاسی بیان بازی کوسنجیدہ نہیں لیناچاہئے۔

    علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کو عید کی مبارکباد دی ہے جبکہ دھرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیل سے ابھی آگاہ نہیں کر سکتا، عید کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گا اور اس ضمن میں سیاسی جرگہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا جبکہ ہم جہانگیر ترین سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

    رحمان ملک کا کہناتھا کہ معاملات کے حل میں مفاہمت ضروری ہے، سیاسی بحران کے حل میں آصف زرداری کا کردار اہم ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت 5 سال پورا کرے، نواز شریف نے کہا ہے دھاندلی ہوئی تو مستعفی ہوں گے۔

  • عوامی تحریک نے بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالانوٹس کو واپس لے لیا

    عوامی تحریک نے بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالانوٹس کو واپس لے لیا

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائے جانے والے لیگل نوٹس کو واپس لے لیا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر لیگل نوٹس عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔

    اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے قائد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر لاکھوں کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

    بلاول بھٹو پندرہ روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ جس کے بعد اشتیاق چوہدری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر لیگل نوٹس واپس لے لیا۔