Tag: PAT

  • طاہرالقادری نے تین شہروں کے شرکاء کو دھرنےسے واپس جانے کی اجازت دیدی

    طاہرالقادری نے تین شہروں کے شرکاء کو دھرنےسے واپس جانے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے محرم الحرام کے بعد کراچی میں مزارِقائد پرعظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے اوراسی سلسلے میں لاہور، فیصل آباد اور کراچی کے شرکاء کوان کے شہروں کی جانب لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز زاہد مشوانی کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے انقلاب مارچ دھرنے میں خطاب کے دوران عید کے موقع پراوراس کے بعد بھی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیالیکن اس کے ساتھ ہی حکومت پرمزید دباؤ بڑھانے کے لئے لاہور، فیصل آباد اورکراچی میں جلسے کرنے کااعلان بھی کیا۔

    اسی سلسلے میں فیصل آباد، لاہوراورکراچی سے آئے ہوئے شرکاء اور تنظیمی منتظمین کو واپس جاکرجلسوں کے لئے کارنرمیٹنگزکرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تین دن تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کراچی میں جلسے کے لئے محرم الحرام کے بعد کا وقت مقرر کیا ہے اورانہوں نے تنظیمی عہدیداروں کو تاکید کی ہے کہ کراچی کا جلسہ انتہائی عظیم و الشان ہونا چاہئے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری منہ پرمائیک لگنے سےزخمی

    ڈاکٹرطاہرالقادری منہ پرمائیک لگنے سےزخمی

    اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری وفاقی دارالحکومت میں جاری انقلاب مارچ دھرنے میں منعقد کی گئی نمازِجمعہ کے دوران حادثاتی طورپرمائیک سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نمازِجمعہ کےخطبے کے دوران اچانک مائیک کو تیزی سے اوپر اٹھانے میں اپنے ہی ہاتھوں منہ پرچوٹ کھابیٹھےاورزخمی ہوگئےاورمنہ سے خون بہنے لگا۔

    انقلاب مارچ میں موجود ڈاکٹروں نے انہیں فوری طورپرطبی امداد فراہم کی اوران کے مطابق زخم کی نوعیت انتہائی معمولی ہے۔

  • طاہرالقادری کا پی اے ٹی کو سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    طاہرالقادری کا پی اے ٹی کو سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    اسلام آباد : ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک انتخابی سیاست میں حصہ لے گی، ایوانوں میں بیٹھ کر ایوان کا وقار بحال کریں گے۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ ہونے والے تمام انتخابات میں حصہ لے گی اورعوام کو صاف ستھرے نمائندے مہیا کرکے پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی تاکہ پارلیمنٹ کو مکمل طور پرعوام کی نمائندہ بنا کرعوامی فیصلے کئے جائیں۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مزید ان چوروں اورلٹیروں کوملک کو لوٹنے کا موقع نہیں دیں گے، ہم موجودہ نظام سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں آئیں گے اوراس نظام کو بدلیں گے،ہم پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال کریں گے، انقلابی تحریک کا آغاز 12 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسے سے ہوگا، 19 اکتوبر کو لاہور میں بھی جلسہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور بھی ان ظالموں سے ٹکرائے گا ، ٹکٹوں کا فیصلہ بھی عوام کریں گے اورعوامی تحریک کوملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنائیں گے۔

  • طاہرالقادری کادھرنا ملک گیراحتجاج میں تبدیل کرنیکااعلان

    طاہرالقادری کادھرنا ملک گیراحتجاج میں تبدیل کرنیکااعلان

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری نے عید الاضحیٰ کے بعد انقلابی دھرنے کو ملک گیراحتجاج میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اب اس دھرنے کو ملک گیرتحریک بنانا ہوگا، انقلابی دھرنے کوگھرگھر پہنچانا ہوگا، دھرنے کو گلی گلی شہرشہر میں پہنچانا ہوگا، مظلوم آواز بلند کرنے کےلئے انقلاب مارچ کے دھرنے میں آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو معلوم ہے کہ حکمران انہیں کچھ نہیں کہیں گے، ملک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے اوردہشتگردی کی انتہا ہوگئی ہے، کوئی چوری پولیس کے سپورٹ کے بغیرنہیں ہوسکتی ہے، جس ملک سے عدل وانصاف اٹھ جائے اس ملک کا باقی رہ جانا ممکن نہیں ہوتا۔

    طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ عید الاضحیٰ کے بعد لوگوں کا سمندر لے کرشہرشہرجاؤں گا، دھرنا ملک گیراحتجاج میں تبدیل ہوگا، ن لیگ کے ایم پی اے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے تو وہاں گونوازگوکے نعرے لگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہاں ہے جمہوریت جوغریبوں کوعلاج مہیا کرے، کیا جمہوری حکومت نےعوام کوتعلیم دی؟ جی ڈی پی میں تعلیم کا حصہ کسی نے بڑھایا ہے؟ جونظام عوام کو تحفظ نہیں دے سکتا اس پرقوم کیوں اعتماد کرے، جی ڈی پی میں کم ازکم 10 سے 12 فیصد تعلیم پرخرچ ہونا چاہئے، تعلیمی ایمرجنسی لگا کرتعلیم پر 20 فیصد حصہ بڑھانا چاہیئے، جمہوریت کا فرض ہے لوگوں کو انصاف ملے ،ہمیں ایسا نظام چاہیئے جہاں ظلم نہ ہو ۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران طاہرالقادری نے کسانوں کے ساتھ اظہار ہکجہتی بھی کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک تھا جیسے تباہ کردیا گیا، آج پنجاب کا کسان سڑکوں پرآگیا ہے، ایک ایکڑ میں کسان کو ساڑھے 22 ہزار کا نقصان ہوتا ہے، انقلاب مارچ میں کسانوں نے کپاس کو بھی آگ لگا دی۔

  • خونی انقلاب میں آخری رکاوٹ میں ہوں، طاہرالقادری

    خونی انقلاب میں آخری رکاوٹ میں ہوں، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہمارے صبرکاپیمانہ لبریز ہورہاہے،حکومت امتحان نہ لےجب یہ دھرنا تحریک میں تبدیل ہوگا تو شہر شہر انقلاب ہوگا۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہناتھاکہ دھرنے نے قوم کے بچے بچے کو شعور دیا ہے اسکول کے کلاس روم میں گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں،دھرنے کے باعث قوم اپنے آئین کی حقوق سے روشناش ہوئی، اس  وقت لاہور چیمبر آف کامرس  میں گو نواز گو کے نعرے بلند ہورہے ہیں، میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان کل پورے پنجاب کو بلاک کردیں گے، اپنے حقوق کے لئے کل ہاری اور کسان بھی نکلیں گے، دھرنوں نےعام آدمی کوآرٹیکل62اور63کاشعوردیا

    انہوں دھرنے کے شرکاء سے کہا کہ آپ نے حقیقی انقلاب کی تاسیس رکھ دی ہے ، آپ جب بھی جائیں گےآپ کا سر فخر سے بلند ہوگا،انقلاب مارچ کا عظیم تاریخی نتیجہ یہ ہے کہ آج کابینہ میں بجلی کے اضافی بلوں پر بات ہورہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب انقلاب اپنے آْخری لمحہ میں ہوگا۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ ہمارے صبرکاپیمانہ لبریز ہورہاہے،حکومت امتحان نہ لے، گھر بیٹھے کارکنوں کوپولیس تنگ کررہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ماڈل جیسی مثال نہیں ملتی ہے، اگر قوم 2013 کے انتخابات میں لبیک کہہ دیتی تو آج یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب یہ دھرنا تحریک میں تبدیل ہوگا تو شہر شہر انقلاب ہوگا تب دنیا دیکھے گی انقلاب کیا ہوتا ہے، جب اعلان کروں گا دھرنا گلی گلی ہوگا، خونی انقلاب میں آخری رکاوٹ میں ہوں، وہ وقت آنے سے پہلے حکمران مستعفی ہوجائیں ۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مجھے گنبد خضرا کی کی قسم میں اپنی جنگ نہیں لڑھ رہا ہوں میں کڑوڑوں پاکستانیوں کی جنگ لڑھ رہا ہوں، ہم غریبوں کی حق کی جنگ لڑھ رہے ہیں،قوم کو وہ نظام دینا ہے جو ملک کو بدل دے ۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری نے کنٹینرپرکرکٹ کا میدان سجالیا

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کنٹینرپرکرکٹ کا میدان سجالیا

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلابی مارچ کے دوران کنٹینر پر ہی کرکٹ کا میدان سجا لیا اورچھکا لگا کرہی دم لیا۔

            ڈاکٹرطاہرالقادری نےانقلابی دھرنے کے دوران کنٹینر پرکرکٹ پچ بنا ڈالی، قادری کنٹینر سے باہر نکلے تو موڈ کچھ زیادہ ہی خوشگوار تھا، ڈاکٹر صاحب نے بیٹ پکڑا تو شرکاء میں سے ایک نے باؤلنگ کرائی۔

     آخرکار ڈاکٹرطاہرالقادری نے خود ہی باؤلنگ اوربیٹنگ کا فیصلہ کیا، الٹے ہاتھ سے بال پکڑ کر اچھالی لیکن اندازہ غلط ثابت ہوا اور شارٹ نہ لگا سکے، ایک بار تو قادری صاحب ے چھکا لگانے کا پکا ارادہ کرلیا اور گیند کو ہوا میں پھینکا اورگھما کر چھکا مار دیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے خود ہی باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کرکے ثابت کردیا کہ چاہے کچھ بھی ہو سیاست میں بھی سارے پتے اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

  • عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    اسلام آباد:اپوزیشن جرگے نے عمران خان اور طاہراُلقادری سے اپیل کی ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو گھر جاکر عید کرنے کا موقع دیں۔

    جرگے کے سربراہ اور امیر جماعتِ اسلامی سراج اُلحق کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔

    اپوزیشن جرگے کے رکن رحمان ملک نے کا کہنا ہے کہ حکومت ، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی اپنے آپ میں لچک دکھائیں، جرگے کوشیش سب کے سامنے ہے اور اُمید ہے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

      رحمان ملک نے کہا کہ کیا ہم اپنے پاکستان کے لیے مفاہمت نہیں کر سکتے ؟ قوم کی خواہش ہے عید سے پہلے مسئلہ حل ہو جائے ، ہم جو کوششیں کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • ملک میں مرغ پالنےاوربیچنےکےکاروباربھی حکمرانوں کےہیں، طاہرالقادری

    ملک میں مرغ پالنےاوربیچنےکےکاروباربھی حکمرانوں کےہیں، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے پوری قوم کے ہاتھ میں کشکول تھمادیا ہے۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد رنگ لارہی ہے ایک فقیر آواز لگا رہا تھا کہ اللہ کے نام پر دو ، گو نواز گو ۔ جس پر عوام نے اس پر پیسوں کی بارش کردی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کرپشن کا عالم یہ ہے کہ صوبہ پنجاب نہیں پورا ملک تباہ ہو رہا ہے، 2007میں فوجی آمریت کا دور تھا،جب پنجاب سرفہرست تھا، اس وقت بھی شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے، جس صوبے کی آمدنی سب سے زیادہ ہوتی تھی آج اس کی آمدنی کم کیسے ہوئی ۔ آج یہ صوبہ 452ارب روپے کا مقروض ہوگیا ہے ۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ جو لوگ کشکول توڑنے کی بات کرتے تھے انہوں نے چھوٹوں بڑوں سب کے ہاتھ مین کشکول تھمادیا ہے، موجودہ حکومت پر 94 فیصد بیرونی قرضہ ہے ،ملکی دولے کرپشن اور عیاشی پر خرچ ہورہی ہے،وفاق اور صوبے قرضوں پر چل رہے ہیں ، حکمران جمہوریت کا مطلب سمجھائیں، آئین کا مطلب سمجھائیں۔،

    انہوں نے کہا کہ میری جنگ ایسی جمہوریت کے لئے ہے کہ جہاں ایک چھوٹا شخص بڑے شخص کا محاسبہ کر سکے ، غریب امیر سے سوال پوچھ سکے، ہر شہری کا حق ہے کہ بڑے بڑے طاقتور سے سوال پوچھ سکے، یہاں غلامی ہے جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہم اس غلامی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں آج تک اپنے لئے کچھ نہیں بنایا سب منہاج کے نام کردیا ہے، ن لیگ میری برطانیہ میں کوئی جائیداد ثابت نہ کرسکی ۔

    طاہرالقادری نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں مرغی اور اس کے انڈوں کے قیمت یہ حکمران خود طے کرتے ہیں، حکمران جان بوجھ کر ریٹ اوپر کرتے ہیں، جب اپنا سارا مال بیچ دیتے ہی تب ریٹ سستہ کردیتے ہیں۔ان حکمرانوں نے پولٹی فارم ، سولر انرجی ، دودھ  کا کاروبار، اسٹیل کا کاروبار سب اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کردی گئی کیونکہ وہاں بھی کرپشن عروج پر ہے، نیپرا میں بے۔اے پاس کو کرپشن کرنے کے لئے نیپرا کا ممبرٹیرف لگا دیا گیا، نیپرا کا ریگولر چیئرمین آج تک نہیں لگایا گیا ۔ اس بے۔اے پاس کو ہی نگراں چیئرمین لگادیا گیا ہے ۔

    طاہر القادری نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کے دوران بتایا کہ لاہور میں ان کے بیٹے کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو گئی ہے اور وہ دادا بن گئے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    نیو یارک : اقوام متحدہ کی عمارت کےباہرہزاروں کی تعدادمیں لوگ وزیراعظم نوازشریف کی آمد سے قبل پہنچ گئے اور’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے ہم آواز ہوکر لگائے۔تفصیالت کے مطابق گو نواز گو کے نعروں نے امریکا میں بھی نوازشریف کا پیچھانہ چھوڑا۔

    عین اس وقت جب وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کےکارکنوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر میاں نواز شریف کے استعفے اور پاکستان میں صاف شفاف انتخابات  کے انعقاد کے لئے مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل ہی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ہاتھوں میں نوازشریف مخالف نعرے لکھے گئے پلے کارڈز اٹھائے ان کے ’’استقبال‘‘ کےلئے پہنچ گئے۔

    سیکڑوں افراد کا مجمع اوران سب کا ایک ہی نعرہ تھا ’’ گو نواز گو‘‘، اس کے جواب میں کچھ لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آواز اٹھائی لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی اور ہزاروں کے مقابلے میں چند لوگوں کی آوازیں کہیں دب سی گئیں۔

  • پاکستانی قوم وکٹ گرنےکےانتظارمیں ہے، طاہرالقادری

    پاکستانی قوم وکٹ گرنےکےانتظارمیں ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت دھاندلی کے معاملےپربات ہی نہیں کرناچاہتی، حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں میڈک ہے ۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے پیچھے آئی ایس آئی اور ایم آئی 6  کے الزام کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں، ہم قانون اور دلیل کی بات کرتے ہیں،  الزام لگانے والے بتائیں طیارے کا رخ کس نے تبدیل کرویا، سانحہ ماڈل ٹاون کس کا پلان تھا حکمران جواب دیں کیا کارکنان کی گرفتاری کا پلان آئی ایس آئی نے بنایا تھا، میرے جہاز کا رُخ موڑنے کا حکم کیا ایم آئی 6  نے دیا تھا ، ان ممالک کے سفیروں کیوں طلب نہیں کرتے ۔الزام لگانا آسان ہے کٹھرے میں کھڑا ہونا مشکل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو اس ملک میں غلام بنا دیا گیا ہے، انقلاب کے زریعے پاکستان کے آئین کو آزادی دلانا چاہیتے ہیں ۔

    طاہرالقادری ہے کہا کہ ن لیگ کے پاس قومی خزانہ لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے، حکومت میری کوئی بات دلیل سے رد نہیں کرسکتی ہے، الزام لگانا آسان ہے کٹھرے میں کھڑا ہونا مشکل ہے، غربت خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سیلاب متائژرین کی بحالی کی مدد کر رہے ہیں ۔ہماری جماعت فلسطین کے مسلمانوں کی بھی مدد کر رہی ہے، آئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگا کے دھرنے میں شامل ہوگئے ہیں، کھیل کے میدان بھی گونواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں ۔