Tag: PAT

  • پی اے ٹی ورکرزکےقتل کاالزام، وزیراعظم سمیت11افرادپرمقدمہ

    پی اے ٹی ورکرزکےقتل کاالزام، وزیراعظم سمیت11افرادپرمقدمہ

    اسلام آباد: وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دی گئی درخواست پردرج کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں دفعہ دوسوچھ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پاکستان عوامی تحریک کے تین کارکنان کےقتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مذکورہ مقدمہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دی گئی درخواست پردرج کیا گیا اورمقدمہ میں انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ مقامی عدالت کے حکم پر درج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیرِاعظم محمد نوازشریف ودیگرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گذشتہ روزپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ریڈ زون میں پولیس شیلنگ سے جاں بحق کارکنوں کے قتل کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی تھی۔

    پاکستان عوامی تحریک نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاتھا کہ اسلام آباد میں تیس اوراکتیس اگست کی درمیانی شب پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو تشدد کانشانہ بنایا، شیلنگ اورفائرنگ سے تین کارکن جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئےتھے جس کی ذمے داری وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ حکام پرعائد ہوتی ہے۔

  • انقلاب اس سرزمین کا مقدر بن چکا ہے، طاہرالقادری

    انقلاب اس سرزمین کا مقدر بن چکا ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کروڑوں افراد کا سوچنے کا نظریہ بدل رہا ہے، قوم میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف بولنے کا حوصلہ آگیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی ڈے ک واک میں سرکاری اسکول کے بچوں نے ’گونوازگو‘ کے نعرے لگائے، یہ حوصلہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی وجہ سے عام ہورہا ہے، اب حکمرانوں کو سوتے میں بھی یہی آوازیں آئیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اس سرزمین کا مقدر بن چکا ہے حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی گھرجائیں گے، گو نواز گو اب اس قوم کا ترانہ بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اختیارات اور وسائل پر پنجے گاڑکر بیٹھے ہیں اوراپنے خاندان والوں کے علاوہ کسی کو اس اختیار تک رسائی نہیں دیتے جبکہ انقلاب کے بعد اقتدارواختیاراس ملک کے چھوٹے چھوٹے قصبوں تک پہنچےگا۔

    انہوں نے نیوزی لینڈ، کروشیااورجاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کی جانے والی اصلاحات کا تذکرہ کیا کہ کس طرح مقامی حکومتوں کاجال بچھا کرترقی کا سفرکیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے حکومتی ڈھانچے کو بدلا جائے، پارلیمنٹ نے 65 سالوں میں اقتدار کی نچلی سطح پرمنتقل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اسی لئے ہم انقلاب کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئے صوبے اور یونین کونسلیں ملک کی فوری ضرورت ہے اور انقلاب کے بعد دیہی علاقوں میں پانچ سو افراد پرمشتمل ایک یونٹ ہوگا، دس یونٹ مل کرایک رورل کونسل بنائیں گے، دس رورل کونسل مل کر رورل تحصیل کونسل بنائیں گے یعنی ہر پچاس ہزار افراد کے لئے ایک منتخب حکومت ہوگی جس کے ہردو سال بعد الیکشن ہونگے۔

    شہری علاقوں میں ہزارافراد کا یونٹ ہوگا اور دس یونٹ مل کر وارڈ بنائیں گے اور دس وارڈ مل کر ایک اربن کونسل بنائیں گے یعنی ہر ایک لاکھ افراد کی اپنی حکومت ہوگی اور عوام کے مسائل کا حل محلوں میں ہوگا اور اسکے بھی ہر دو سال بعد الیکشن ہونگے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہوائی باتیں نہیں بلکہ فرانس اور برطانیہ میں یہ خاکہ اعداد کے فرق سے کامیاب ہوچکا ہے، چھوٹے مسائل کے حل کے لئے علاقوں کی سطح پر انصاف کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں پانچ سے سات افراد کی جیوری ہوگی جو پڑھے لکھے اور نیک نام لوگوں پر مشتمل ہوگی یعنی معمولی نوعیت کے مسائل عدالت جائے بغیرحل ہوجائیں گے۔

    انہوں نے ترکی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی آبادی ساڑھے ساٹھ کروڑ افراد پر مشتمل ہے اور وہاں اکیاسی صوبے ہیں تو ہمارے ہاں سارے وسائل چار لوگوں کے ہاتھ میں کیوں ہیں؟۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں اور میری سوچ میں یہی فرق ہے، حکمران وہاں سے ٹھیکیدارلاتے ہیں جبکہ میں وہاں کا نظام لانا چاہتا ہوں۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ دنیا کہ حکمران عوام کے معیار کے مطابق زندگی گزارتے ہیں یہاں عوام بھوکے مر رہے ہیں اور حکمران مغل بادشاہوں کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔

  • عوام صرف’گونوازگو‘سنناچاہتی ہے،طاہرالقادری

    عوام صرف’گونوازگو‘سنناچاہتی ہے،طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ہی کارکنوں سے ملاقات کرکے واپس آگئے ہیں، پارلیمنٹ کا جنازہ معصوم بچوں نے اپنے کاندھے پراٹھایا ہے ۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو تو سب کچھ ملتا رہا ہے کیونکہ اس نظام میں مراعات یافتہ طبقے کے لئے سارے وسائل موجود ہیں، اس نظام کے تحت غریب کو کوحق نہیں کہ وہ زندہ رہیں، زندگی ہی ان کا سب سے بڑا جرم ہے، پارلیمنٹ گونگی اور بہری ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کوبے نقاب کررہی ہے، ملک میں ہرطرف ’’گو نواز گو ‘‘کی مہم شروع ہوگئی ہے،  نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے، مچھر سونے نہ دیں، مکھیاں تنگ کریں، بجلی اور گیس نہ آئے یا پھرعلاج کی سہولت دستیاب نہ ہوتوبولوگونوازگو، مکھیاں تنگ کریں توبولوگونوازگو، مچھرسونے نہ دیں تو لوگ گو نواز گوکا نعرہ لگائیں۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، پارلیمنٹ گونگی اور بہری ہوچکی ہے، نوے کی دہائی میں دس ارب سے زائد کی رقم لوٹی گئی، کسی بزنس پر پاکستان میں حکمرانوں کا ذاتی پیسہ نہیں لگا، سب کرپشن کا پیسہ ہے، ہرکوئی اپنا پیسہ ملک سے نکال کر باہرلے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قوم اوربنکوں کے پیسے سے بزنس کرتے ہیں، جس کو حکمران جمہوریت کا نام دیتے ہیں وہ کرپشن ہے، حکمرانوں کا اقتدار کاروبار کیلئے ہے، اقتدار کی کرسی حکمرانوں نے لوٹ مار کے لئے رکھی ہوئی ہے، جمہوریت لوٹ مار بن گئی ہے، حکمران اس نظام کی پیداوار ہیں اور اسی کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

  • طاہرالقادری کاکرپشن کرنےوالوں کےہاتھ توڑنےکااعلان

    طاہرالقادری کاکرپشن کرنےوالوں کےہاتھ توڑنےکااعلان

    اسلام آباد:  ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہے ۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے یوم جمہوریت کے موقع پرخصوصی خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا وجود انتخابات سے پہلے کا ہے، جمہوریت صرف انتخابات نہیں اور بہت کچھ ہے، جمہوریت کا مقصد غریب اور امیر میں فرق ختم کرنا ہے، جمہوریت کا نام جعلی ووٹ لے کراسمبلی میں پہنچنا نہیں ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بنیاد عدل وانصاف پر مبنی ہوتی ہے،جمہویت کا نام اقتدار کا نچلی سطح تک پہنچنا ہے،حقیقی جمہوریت کے لئے نظام کو بدلنا ہوگا، ناانصافی کو ختم کرنا ہوگا،معاشرے میں انسانی حقوق کی فراہمی جمہوریت ہے

    طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کے بعد ہر بے گھر کو گھر دیں گے،عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق گھر کی دہلیز پر مہیا کئے جائیں گے، بے روز گاروں کو پیسے دیئے جائیں گے، ضرورت مندوں کو25 سال کی آسان قسط پر قرضے دیں گے ۔

    علامہ طاہرالقادری نےکہاہےکہ وہ عوامی مفادکی خاطرکرنسی نوٹوں پرگونوازگولکھنےکی مہم سےدستبراردارہوتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انقلاب کے بعد کرپشن کرنے والوں کے ہاتھ توڑے جائیں گے، میٹرک تک ہر جگہ تعلیم مفت کی جائے گی، معاشرے میں حقوق کی مساوی تقسیم کی جائے گی، تحریک طالبان کا جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے، انقلابی پالیسی سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔

  • عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء عمر ریاض عباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو پولیس نے ایف 8 کچہری جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا۔

    پی اے ٹی کے رہنماء رحیق عباسی نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،۔

    حکومتی اقدامات سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے پچیس ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔،

  • ایساکرنسی نوٹ جس پرکوئی تحریر ہوبینک وصول نہ کریں،اسٹیٹ بینک

    ایساکرنسی نوٹ جس پرکوئی تحریر ہوبینک وصول نہ کریں،اسٹیٹ بینک

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے نعروں کی تحریرپرمشتمل کرنسی نوٹوں کی قدرصفرقرار دے دی ہے،ایسےنوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

    اسٹیٹ بینک نےاعلامیہ میں شہریوں اور بینکوں کو آگاہ کیاہے کہ جس کرنسی نوٹ پرنعرے،بیان یا پیغامات تحریر ہوں گےایسے نوٹوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے،اوران کی قدرصفرہو جاتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جن نوٹوں پرنعرے،بیان یا پیغامات تحریرہو ں گے ان کرنسی نوٹوں کو بینک وصول نہیں کریں گے اور نہ ہی ایسے نوٹوں کا لین دین ہو گااورایسے نوٹ رکھنے والا شخص مالی نقصان سےدوچارہوگا۔

  • نوازشریف نےانقلاب مارچ رکوانےکیلئےآئی بی کو پونے3ارب دیے، طاہرالقادری

    نوازشریف نےانقلاب مارچ رکوانےکیلئےآئی بی کو پونے3ارب دیے، طاہرالقادری

    اسلام آباد:  ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آئی بی کو انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پونے تین ارب روپے دیئے۔

    اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی بربرریت ہے کہ غریب زندہ نہیں رہ سکتا ،بد قسمتی کی انتہا ہے کہ ملک میں آئینی تحفظ حاصل نہیں ہے، 11 ستسمبر کو فیصل آباد سے لڑکی کو اغواء کیا گیا، ن لیگ کے ایم این اے بیٹوں نے متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد سے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،انہوں نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروانے نہیں دیا، ھمکی دے کر ایف آئی آر واپس لے لی گئی ، لڑکی سے زیادتی کی ایف آئی آر میرے پاس ہے، ن لیگ کے درندوں کے نام کے بجائے ایف آئی آر میں نامعلوم لکھا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے غریب غیر محفوظ ہیں ، ملک میں قانون اور جمہوریت کو بھی بھوک ہرتال کرنی چاہیٗے، کیا ملک میں بیٹیوں کی عزت اسی طرح لٹتی رہیں گی، کہاں ہے پارلیمنٹ اور کہاں ہے آئین، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں غریب اور امیر کے لئے یکساں قانون ہو ، یہ دھرنا صرف سانحہ ماڈل ٹاون کے لئے نہیں ہے پورے ملک کے لئے ہے۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت اور ظلم وجبر کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہنا چاہیئے،آئین کو پامال کیا جارہا ہے،ایک عرصے سے ملک میں باریاں لگی ہوئی ہیں،کرپٹ حکمران کو اسمبلی میں جانے سے روکنے کا نظام چاہتے ہیں ،ہم امانت دیانت اور شفافیت کا نظام چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی مل بچانے کے غریبوں کو ڈبو رہے ہیں، شریف فیملی کے شوگر مل بچانے کے لئے بند توڑ کر ہزاروں افراد کو متاثر کیا گیا،سیلاب آنے کے بند کی مرمت ہو رہی ہے، جو کام 4 سال پہلے ہونا تھا وہ اب کیوں ہورہا ہے، نواز فیملی کے دو شوگر مل کے لئے چناب پر بند بنایا گیا

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس والے ہماری گاڑیوں کے پیڑول اور ڈیزل بھی لے گئی، پولیس والے 20،20 گھنٹے کی ڈیوٹی کرتے ہیں، ان سے ظلم و بر بریت کا کام لیا جارہا ہے ۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی بی کو انقلاب مارچ سے دو دن قبل مارچ کو روکنے کے لئے پونے تین ارب روپے دیئے، آئی بی کا سالانہ بجٹ 100 کڑور کے اندر اور دھرنوں کے لئے اربوں روپے کیوں دیئے گئے،ایک سال کا بجٹ 42 دن میں ختم کردیاگیا، شریف برادران نہ حکومت نہ اپوزیشن میں بیٹھنے قابل ہیں، افسوس اپوزیشن حکومت بچانے کے لئے ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

    انہوں نے کرنسی نوٹ پر گو نواز گو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ خریداری کے وقت کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھیں

  • حکمران پریس کانفرنس میں جھوٹ بولتےہیں، طاہرالقادری

    حکمران پریس کانفرنس میں جھوٹ بولتےہیں، طاہرالقادری

    اسلام آباد: طاہر القادری نے کہا کہ حکمران پریس کانفرنس میں جھوٹ بول رہے ہیں کئی کارکنان کے جسموں میں اب تک گولیاں پیوست ہیں۔

    طاہر القادری نےتشددکا نشانہ بننے والےکارکنوں کوعوام کےسامنے پیش کردیا، اُن کاکہنا تھاکہ اسلام آبادمیں ظلم،جبراوربربریت عوام دیکھ سکتے ہیں،طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کئی کارکنوں کےجسم سےگولیاں نکالی گئیں اورکئی جسموں میں چھوڑ دی گئیں، طاہرالقادری نےکہا کہ کس طرح اسلام آباد میں عوام پر تشدد کیا گیا وہ عوام کے سامنے ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ گرفتاریاں اور جھوٹے مقدموں کا اندراج آئین کے کس آرٹیکل کے تحت درج کررہے ہیں، اگر اسے جمہوریت کہتے ہیں تو ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں، عوامی انقلاب اس ملک میں ظلم و ستم کا خاتمہ کرے گا اور آنے والا نظام ایک ایک ظلم کا بدلہ لے گا۔

  • نواز شریف میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کریں، طاہرالقادری

    نواز شریف میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کریں، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکمرانوں کو چیلنج کیا ہے کہ گرفتارکرکے دیکھو پھر دیکھنا تمھارے ایوان اور رائے ونڈ محل کا کیا حشر ہوگا، عوام جاگ چکی ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کی دھجیاں اڑادی ہیں، آئین سے شق نمبرباسٹھ اور تریسٹھ کو ختم کردیا جائے کہ دنیا یہ جان لے کہ اس ملک میں پارلیمان کے نمائندوں کا کوئی معیار نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں جرات ہے تو یہاں آکر گرفتار کرلیں، ہم بھی دیکھیں گے کہ انقلابیوں میں زیادہ جرات ہے یا پولیس میں، اگرگرفتار کیا گیا تو چوبیس گھنٹے میں حکومت گرجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے غریب ترین ممالک جن کا کسی نے نام بھی نہیں سنا وہ ترقی کر رہے ہیں ، بنگلہ دیش اکہتر میں ہم سے جدا ہوا اور آج پاکستان سے آگے ہے لیکن ہمارے ملک میں غربت کی شرح جوتینتیس فی صد تھی اب پچاس فیصد پرجا پہنچی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران ملک کی باقی ماندہ دولت لوٹ کر بیرون ِ ملک جانے والے ہیں ، لیکن یہ دھرنا حکمرانوں کا مرنا ثابت ہوگا۔

    طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ طویل المعیاد انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے اور قلیل المعیاد انقلاب کچھ دنوں میں آیا چاہتا ہے اورآپ اپنی نسلوں کو بتائیں گے کہ جب پاکستان بدل رہا تھا تو آپ اسلام آباد میں تھے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی تحریک اور تحریک ِانصاف کے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے

  • حکومت صبر سے کام لے، الطاف حسین

    حکومت صبر سے کام لے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اوروہ اپیل کرتے ہیں کہ حکومت ابھی بھی صبرو تحمل کام لے ۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔حکومت نے بہت صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اس صبر پر تعریف کی مستحق ہے

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو قانون کاسہارہ تولینا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سیلاب سے دربدر ہوگئے ہیں،جن کے گھرتباہ ہوئےان سے ہمدردی کااظہارکرتاہوں۔سیلاب کے بعد لوگوں کو مدد اورسہارے کی ضرورت ہے۔،

    انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریکِ انصاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس وقت مشکل میں ہے اوراس مصیبت کی گھڑی میں دونوں جماعتوں کو دھرنے مؤخر کردینے چاہئیں۔