Tag: PAT

  • ایسےحالات نہ پیداکئےجائیں کہ سندھ کے عوام کو نہ روک سکوں، الطاف حسین

    ایسےحالات نہ پیداکئےجائیں کہ سندھ کے عوام کو نہ روک سکوں، الطاف حسین

    کراچی : الطاف حسین نے کہا ہے کہ صبرکاپیمانہ چھلک رہا ہے، ایسےحالات نہ پیداکئےجائیں کہ سندھ کے عوام کو نہ روک سکوں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کے سامنے چند حقائق رکھنا چاہتا ہوں ، جمہوریت پسند عوام کو سچائی بتانا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہمارے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، ہم پھر بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا، میں نے پوری کوشش کی کہ اختلاف رائے کو برداشت کیا جائے، معملہ مزکرات سے حل کیا جائے ، لیکن حکومت نے طاقت کے استعمال کو مسائل کا حل سمجھا، میں نے جمہوریت بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

     میں نے کہا تھا حکومت جتنی دیر کرے گی معملہ اتنا خراب ہوگا، سانحہ ماڈل ٹاون کو مس ہینڈل کیا گیا، مزاکرات کی تاکید کرتارہا، وزیر اعظم سے گزارش کرتا ہوں کہ خود چل کر مظاہرین کے پاس چلےجائیں۔

    حکومت انا کا مسلہ نہ بنائے، مظاہرہ کرنے والی جماعتوں کے مطالبات کو سنا جائے، جتنی دیر ہوگی مسلہ اور خراب ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا سندھ کی عوام میں بھی صبر کا پیمانہ چھلکنے والا ہےاگر زیادہ دیر کی گئی توکارکنان کو کنٹرول کرنا میرے بس میں نہیں ہوگا۔

  • حکمرانوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے ، ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکمرانوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے ، ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد : ڈاکٹر طاہرالقادری کا نے کہا کہ شریف فیمیلی صرف اپنے کاروبار اور لوٹ مار کے لئے سیاست کرتی ہے۔

    پارلیمنٹ کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب اور آزادی کے شرکاء کو سلام پیش کرتا ہوں،انقلاب اور آزادی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

    نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ خود کو مسلم لیگ کے وارث کہنے والے کرپشن کے علمبردار ہیں، ایشیا کے سب سے بڑے انوسٹر نواز فیملی ہے،شریف فیمیلی صرف اپنے کاروبار اور لوٹ مار کے لئے سیاست کرتی ہے، 15 ممالک کی فہرست میرے پاس ہے جہاں نواز فیملی کے کاروبار چل رہے ہیں۔

    ملک میں حکمرانوں نے کرپشن کو عروج پر پہنچادیا ہے، کرپشن ختم ہوجائے تو ملک قائم رہے گا، موجودہ حکمران کے مزاج میں جمہوریت نہیں، افسوس سے کہ رہا ہوں پاکستان کو دینت دار قیادت نہیں ملی۔

    اُنہوں نے کہاکہ چین پاکستان سے ایک سال بعد آزادہوالیکن آج ہرکسی سے آگے نکل گیا، امریکہ کو بھی آنکھیں دکھاسکتاہے کیونکہ وہاں قیادت ملی ،دیگراقوام کی تقدیر بدل سکتی تو پاکستانی عوام کی کیوں نہیں ؟ کیونکہ یہاں حکمران اپنی نسل اور خاندانوں کا سوچتے ہیں ، سارے پاکستان میں اُنہیں اپنے خاندان سے باہر کوئی قابل اعتبار بندہ ہی نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے تقدیر نہیں بدلتی ۔

    شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پہلے میں اور عمران الگ الگ جنگ لڑرہے تھے اب متحد ہیں، ملکی خوشحالی کے لئے اللہ نے مجھے اور عمران کو ملا دیا ہے، لوگوں کا سمندر حکمرانوں کے ظلم اور بربریت کا خاتمہ کرے گی۔

    طاہرالقادری نے کہا کہ مجھے جینے سے محبت نہیں رہی عوام نے میری جان خرید لی ہے، پہلے بھی کارکنوں کے لئے جیتا تھا اب بھی ان کے لئے جیتا ہوں۔

  • بزدل بھائیوں کو رائےونڈ سےنکلنا نصیب نہیں ہوگا، طاہرالقادری

    بزدل بھائیوں کو رائےونڈ سےنکلنا نصیب نہیں ہوگا، طاہرالقادری

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناہے کہ جبرکےخوف سے پیچھےنہیں ہٹیں گے،بزدل بھائیوں کو رائےونڈسےنکلنانصیب نہیں ہوگا، یہ بزدل میرے کارکنان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    رات شیلنگ سےطبیعت خراب ہوگئی تھی،میں آنکھوں کا آپریشن کروا کرآیا تھا،ان خیالات کا اظہار پی اےٹی کے سربراہ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور دیگر وزراء کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے ۔

    حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خٓن اور میری جنگ مشترکہ ہے، میری جگہ میرے چھوٹے بھائی نے خطاب کیا۔

    پولیس نے میرے کارکنان پر رات بھر تشدد کیا گیا لیکن وہ میرے کارکنان کو پسپا نہیں کر سکے۔

  • حکمرانوں  سے مذاکرات نہیں مقابلہ ہو گا۔ عمران خان

    حکمرانوں سے مذاکرات نہیں مقابلہ ہو گا۔ عمران خان

    اسلام آباد:تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےکہاہےکہ اسپتالوں سے زخمیوں کو جیل منتقل کیا جا رہا ہےنواز شریف اور چودھری نثارکےخلاف آج دس بجےایف آئی آر کٹوائیں گے۔

    اے آر وائی سے خصوصی بات چیت مین عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی وردی میں گلو بٹ تھے،اسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا جا رہا ہےکہ لوگوں کے قتل کا نہ بتایا جائے ،پولیس اسپتالوں سے زخمیوں کو جیلوں میں منتقل کر رہی ہے۔

    عمران خان نےکہا کہ نوازشریف کوجب حکومت ملی انہوں نےبادشاہ بننےکی کوشش کی،خورشیدقصوری کےزخمی ڈرائیوراوربیٹےکوپولیس اسپتال سےلےگئی ہے،اوراسلام آبادسیل کرکےلوگوں کویہاں آنےسےروک دیاگیاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک اورپرعزم ہیں،اب مذاکرات نہیں ہوں گےبلکہ مقابلہ کریں گے،حکمرانوں کےاستعفے چاہئیں۔

  • مظاہرین ایوان وزیراعظم اورپارلیمنٹ ہاؤس پرقبضہ کرناچاہتے,تھےچوہدری نثار

    مظاہرین ایوان وزیراعظم اورپارلیمنٹ ہاؤس پرقبضہ کرناچاہتے,تھےچوہدری نثار

    اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہنا ہےکہ مظاہرین ایوان وزیراعظم اورپارلیمنٹ ہاؤس پرقبضہ کرناچاہتےتھے۔

    انقلاب اورآزادی مارچک کےشرکا پر بد ترین تشدد کےبعد وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے ریڈ زون کا دورہ کیا،ریڈ زوزن کےدورے کےموقع پرچوہدری نثار نے ہزاروں پولیس اہلکاروں کے گھیرےمیں علاقےکا جائزہ لیا۔

    اس دوران میڈیا کےنمائندوں سےمختصرگفتگو میں وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایک گروہ نے یقین دہانی کے باوجودقانون کی خلاف ورزی کی، مشتعل مظاہرین ایوان وزیراعظم اور پارلیمنٹ ہاؤس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

    چوہدری نثارنے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نےآئین کی پاسدری کا حلف اٹھا رکھا ہے اور وہ اپنےحلف کی پاسداری کررہے ہیں۔

  • چھ سوسےسات سو کارکن زخمی ہوئے،طاہرالقادری

    چھ سوسےسات سو کارکن زخمی ہوئے،طاہرالقادری

    اے آر وایٔ سے خصوصی گقتگوں میں ڈاکٹر طاہرالقادری نےکہا ہے کہ حکومت کے تشدد سےس ان کے چھ سے سات سو کارکن زخمی ہوئے، ہم پہلے بھی پرامن تھے اب بھی پر امن رہیں گے،واپس نہیں جائیں گے۔

  • لاہور:مظاہرین کے گو نواز گو کے نعرے، پولیس کی بھاری نفری طلب

    لاہور:مظاہرین کے گو نواز گو کے نعرے، پولیس کی بھاری نفری طلب

    لاہور:ملک بھرکی طرح لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف اورسنی اتحاد کونسل کے کارکنان نےاسلام آباد میں جاری حکومتی ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیاہے۔

    اسلام آباد میں آزادی اورانقلاب مارچ پرپولیس کی یلغارکےخلاف لاہورکےعلاقے لالک چوک اور لبرٹی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوگئےاورحکومت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مشتعل مظاہرین نےگلبرگ اورڈیفینس میں سڑکیں بلاک کردیں جس سے ٹریفک جام ہوگیا،کارکنان حکومتی مظالم کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

    پولیس نےمظاہرین کو منتشرکرنےکےلئےآنسو گیس کے شیل فائر کئےاورشدیدلاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے،صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ کل لاہور سمیت پورے پنجاب میں اسلام آباد واقعے کےخلاف احتجاج کیا جائے گا،اسلام آباد کی صورتحال پر پنجاب اسمبلی کےسامنے چئیرنگ کراس پرسنی اتحاد کونسل کی جانب سے بھی مظاہرہ کیاگیا۔

  • اسلام آباد میں شیلنگ کےخلاف کراچی کےتین مقامات پراحتجاج

    اسلام آباد میں شیلنگ کےخلاف کراچی کےتین مقامات پراحتجاج

    کراچی:اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پرپولیس کی شیلنگ کےخلاف کراچی میں تین مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیےگئے۔

    انقلاب اورآزادی مارچ کےشرکاپرشیلنگ کےخلاف کراچی کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےکیے گئے،نمائش چورنگی پرمجلس وحدت مسلمین کےکارکنوں نے دھرنادیااورمظاہرین پرشیلنگ کی مذمت کی،مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی،شاہراہ فیصل پرنرسری اسٹاپ پرپی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے روڈ پرنکل آئےاورنعرےبازی کی۔

    کلفٹن کےعلاقے بوٹ بیسن میں بھی تحریک انصاف کےمشتعل کارکنوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنادیا،مظاہرین نےعمران خان کےحق میں اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

  • پولیس کےوحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتےہیں،آصف زرداری

    پولیس کےوحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتےہیں،آصف زرداری

    سابق صدرآصف علی زرداری نےاسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں پرپولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

    سابق صدرآصف علی زرداری کا ایک بیان میں کہنا ہےکہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہےاورحکومت ہوش کے ناخن لے،ان کا کہنا تھاکہ فریقین مذاکرات کی میزپر آئیں کیونکہ صرف بات چیت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سے کسی معاملے کو نہ تو حل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی دبایا جاسکتا ہے۔

  • ملک کے متعدد شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئیں

    ملک کے متعدد شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئیں

    کراچی: اسلام آباد میں پولیس کے جانب سے مظاہرین پر تشدد کی براہ راست کوریج کرنے پر مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راوہلپنڈی ، مانسہرہ ، لاہور ، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت متعدد شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات جبراً بند کرادیں گئیں ہیں۔

    لاہور میں اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس کو زبردستی بند کرایا گیا ہے دفتر کے عملے نے بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر میں مسلسل دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں جن میں دفتر سے باہر نکلنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔

    اس سے پہلے بھی سترہ روزہ دھرنے کے دوران متعدد باراے آر وائی نیوز کی نشریات بند کی گئی ہیں۔