Tag: PAT

  • حکومت معاملےکوحل کرنےکےلئےسخت رویہ نہ اپنائے،الطاف حسین

    حکومت معاملےکوحل کرنےکےلئےسخت رویہ نہ اپنائے،الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ ملکی استحکام، جمہوریت اورامن کی بقا کے لئےحکومت کو پیچھےہٹنا بھی پڑے توشرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

    الطاف حسین نےاپنے بیان میں مذاکرات کےتعطل کا شکارہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت معاملےکےحل کےلئےسخت رویہ اختیار نہ کرے اور دو قدم آگےبڑھ کرمصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

    الطاف حسین نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بااختیار ہیں مظاہرین کےمطالبات پر فوری توجہ دیں،الطاف حسین تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے بھی اپیل کی ہےکہ دونوں جماعتیں کشادہ دلی کا مظاہرہ کریں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک افواج شمالی وزیرستان میں ملک کی مشکل ترین جنگ سے نبردآزما ہیں۔

  • ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پر اعتبار کیا ہے استعفی نہیں دوں گا، پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی ۔

    اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے وزیر اعظم سے استعفے کا پرزور مطالبے پر وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پراعتماد کیا ہے،استعفی نہیں دوں گا، مذاکرات کے لئے پہلے بھی تیار تھے، اب بھی ہیں، کسی کے ماورائے آئین مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی وزیر اعظم کا موقف یہی تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں اور موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا جاسکتاہے ۔

  • موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے، طاہرالقادری

    موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد :  ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرہی ہے۔ہمارے 25 ہزار کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین تباہ ہوچکا ہے جمہوریت ختم ہوچکی ہے، حکمرانوں لوڑ مار کی انتہا کردی ہے ، جھوٹے مینڈیٹ والے جمہوریت کا رونا روتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئےانصاف کی توقع نہیں ہے ، یہ حکمران ہٹلر اور مسیلنی سے بھی بد تر ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر میاں ساجد کےگھر ڈاکے کے واردات کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکمرانوں نے ظلم کی انتہاکردی ہے۔ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایہ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کسی ارکان آڈٹ نہیں ہوتا ، موجودہ حکمرانوں نے بینکوں سے کڑوڑوں روپے قرضے لے کر معاف کروائیں ہیں، جعلی نمائندوں کو کڑوڑوں روپے کے فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ایک کنال کے گھر میں ہوں، مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے الزام ثابت نہ کرسکے، یہ حکمران جانتے ہیں کہ اگر انقلاب آگیا تو ان کی لوٹ مار ختم ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت دہشت گردوں اور چوروں کی ہے اور ان کی موجودگی میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداءکو انصاف نہیں مل سکتا لہذا ان کو گھر جانا ہی ہو گاجبکہ اب یہ حکمران میری رہائش گاہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں مگر میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کا ساتھ دینے والے ان کی کرپشن میں بھی حصے دار ہیں اور ان سے حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹا مینڈیٹ حاصل کرکے جھوٹی جمہوری حکومت بنانے والے آج جمہوریت کا رونا رو رہے ہیں مگر ملک میں آئین اور قانون کی معطلی پر خاموش ہیں۔

  • پاکستان عوامی تحریک نےطاہر القادری کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

    پاکستان عوامی تحریک نےطاہر القادری کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

    اسلام اباد:پاکستان عوامی تحریک نے اپنی سیکیورٹی الرٹ کرتے ہوئےڈاکٹرطاہرالقادری کےکنٹینرکے گرد کارکنوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کی طلبی کا سمن وصول ہوتے ہی پاکستان عوامی تحریک کےکارکنان نے ڈاکٹرطاہرالقادری کےکنٹینرکےگرد سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

    طلبی کا سمن عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پورنے وصول کیا ،جبکہ کنٹیر سے کارکنان کوالرٹ رہنے کےاعلانات بھی کیئےجارہے ہیں

  • وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے

    کراچی:وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور دونوں جماعتوں کے قائدین کی جانب سے مطالبات کے تناظر میں وزیراعظم محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ سے اہم خطاب کریں گے اوراراکین پارلیمنٹ کو فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

  • عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

    عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤکرلیا

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نےکہاہے کہ کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرلیں اور کہیں سےکوئی رکن قومی اسمبلی ،پارلیمنٹ سے باہر نہ نکلنے پائے،اراکین اسمبلی کو اس لئے اندر جانے دیا کہ شکار ایک جگہ جمع ہوجائے ،ان خیالات کا اظہار پی اے ٹی کے سربراہ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے،کوئی بھی کارکن پاک فوج پر ہاتھ نہ اٹھائے ، اگر کسی کارکن نے کوئی ایسی حرکت کی تو اس کا پاکستان عوامی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،ڈاکٹر طاہرالقادری نےکہا کہ زیادہ دیر کارکنان کو نہیں روک سکتا،اور دھرنے کے شرکاءکو زیادہ دیر تکلیف میں نہیں رکھ سکتا،اس لئے عوام کے باغی ہونے سے پہلے نواز شریف اور شہباز شریف مستعفی ہوکر گرفتاری پیش کریں۔

    ہمارا کسی عمارت پر قبضےکا ارادہ نہیں طاہرالقادری کاکہناہے کہ اب کرپشن کی سیاست برداشت نہیں کی جائےگی  پی اےٹی کےرہنما نےکہاسانحہ ماڈل ٹاؤن کےذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، شہبازشریف بڑے بھائی کی رضامندی کے بغیرکچھ نہیں کرتے، طاہرالقادری نے کہا کہ پیمراپاک فوج کےخلاف زہراگلنےوالوں کاتحفظ کرتاہے طاہرالقادری نےکہاانقلاب کا سورج طلوع ہوچکاہے۔

  • فوج کوثالثی کیلئےنہیں کہیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    فوج کوثالثی کیلئےنہیں کہیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کہتے ہیں آئی ایس پی آر کا بیان قابل تحسین ہےتاہم فوج کو ثالثی کیلئےنہیں کہیں گے،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے کے بعد اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا انکا کسی عمارت پر قبضے کا ارادہ نہیں, طاہرالقادری نے کہانوازشریف مستعفی ہوں اور گرفتاری دیں اور قومی حکومت قائم کی جائے ۔

    اسلام آباد ڈی چوک پر انقلاب مارچ سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا اب اس ملک میں کرپشن نہیں چلنےدی جائےگی طاہر القادری نے کہا کہ پیمراپاک فوج کےخلاف زہراگلنےوالوں کاتحفظ کرتاہے ,شہبازشریف بڑےبھائی کی رضامندی کےبغیرکوئی کام نہیں کرتے

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی اے آر وائے سےخصوصی گفتگوں

    ڈاکٹرطاہرالقادری کی اے آر وائے سےخصوصی گفتگوں

    اسلام آباد:علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کسی عمارت پرقبضے کاارادہ ہے نہ فوج کومداخلت کرنے کاکہیں، ہوسکتاہےآئین میں ترامیم ریفرنڈم کے ذریعے ہوں۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری ںے اے آر وائے سے خصوصی گفتگوں میں کہا کہ عوامی پارلیمنٹ قائم ہوگئی،نظام تبدیل کرنےآئے ہیں،انہونےکہا ہمارا کسی عمارت پر قبضے کا ارادہ نہیں ہے، آئی ایس پی آر کا بیان قابل تحسین ہے،فوج کو ثالثی کیلئےنہیں کہیں گے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے مزید کہا کہ اگر عمران خان اسٹیج پرآنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

  • ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ترجمان پاک فوج

    ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ترجمان پاک فوج

    اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ان کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔

    آزادی اورانقلاب کا کاررواں پارلیمنٹ ہاوس کی جانب رواں دواں ہے، ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ترجمان پاک فوج نےاپنےایک بیان میں واضح کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامت قومی ورثوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔

    پاک فوج ان عمارات کی رہی حفاظت کر رہی ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ فریقین صبر اور دانشمندی کا مظاہریں کریں اورملک وقوم کے مفاد میں تمام معاملات مذاکرات کےذریعےسےحل کیےجائیں۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں سیکیورٹی کے حوالے سے بنائے گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا چارج بھی پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔