Tag: patang bazi

  • راولپنڈی : ڈرون ہیلی کیم اب پتنگ بازوں کو پکڑیں گے

    راولپنڈی : ڈرون ہیلی کیم اب پتنگ بازوں کو پکڑیں گے

    راولپنڈی : دنیا میں تو ڈرون ہیلی کیم مختلف کاموں میں استعمال ہوتے ہیں مگر پاکستان میں ان کا استعمال پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لئے ہوگا۔

    ڈرون ہیلی کیم اب پتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے استعمال ہونگے، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سب کام چھوڑ کر ہیلی کیمروں کے ذریعے پتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے مہم کا آغاز کرلیا۔

    ڈی پی او راولپنڈی کی جانب سے پریس کلب میں ہیلی کیمپ اڑا کر افتتاح کیا اور پتنگ بازوں کی مانیٹرنگ کی ۔

    پتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے پر اُمید سی پی او اسرار عباسی جب میڈیا سے محو گفتگو ہوئے تو صحافیوں نے شہر میں چوری ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں سے متعلق سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

     سی پی او نے یہ کہہ کر اپنی جان چھڑائی کہ یہ ہیلی کیمپ کیمرے تو سنگین جرائم میں ملوث افراد اور دہشت گروں کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے ملے ہیں لیکن کیا کریں کہ پتنگ بازی بھی ایک سنگین معاملہ بن گیا ہے۔

    جرائم کی شرح کا کیا ہے کبھی کم ہوجاتی ہے کبھی زیادہ لیکن پتنگ بازی کی روک تھام ضروری ہے۔ دنیا بھر میں ڈرون ہیلی کیمز کا استعمال الگ انداز سے کیا جاتا ہے۔

    دبئی میں یہ کھانا دینے کے کام آتے ہیں تو امریکہ میں یہ کتابوں کی ڈیلیوری کے لئے اور برطانیہ میں یہ مریضوں کے علاج کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں ان کا استعمال پتنگ بازوں کو پکڑنے کیلئے کیا جائے گا۔

  • کراچی: جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کا بسنت فیسٹیول

    کراچی: جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کا بسنت فیسٹیول

    کراچی : جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام فیملی بسنت فیسٹیول منایا گیا، عزیزآباد کےجناح گراؤنڈ میں الیکشن سے پہلے بسنت منائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح گراؤنڈ میں منعقدہ اے پی ایم ایس او کے سالانہ فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔

    گراؤنڈ میں پتنگیں بھی اڑیں اورسیاسی نعرے بھی لگے۔ ایم کیوایم کابسنت میلہ ضمنی انتخابی مہم کاحصہ بن گیا۔ جناح گراؤنڈکےبسنت فیسٹیول میں سیاست کے رنگ بھی مل گئے ۔

    اس موقع پرپتنگ کے نشان پر الیکشن میں کھڑے کنور نوید جمیل نےتحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ رد عمل کارکنان نہیں عوام کی طرف سے آرہا ہے۔

    جناح گراؤنڈ میں بسنت مناتی خواتین کا کہنا تھا کہ پتنگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اُڑان بھرے گی، گراؤنڈ میں پتنگ بازی کے ساتھ خواتین نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔

    بسنت فیسٹیول میں شریک فیملیز نے مانجھے اور گڈے سےشغل کر کے خوب لطف اٹھایا۔