Tag: PATHAAN

  • ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    آپ کو ضرور حیرانی ہوگی اگر کوئی کہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا ایکشن سین جیکی چن کی کسی کارٹون سیریز سے لیا گیا ہے۔

    دراصل سوشل میڈیا پر صارفین نے جیکی چن کی کارٹون سیریز سے ایک سین شیئر کیا ہے، جو بہ ظاہر فلم پٹھان کے ٹرین والے سین سے زبردست مماثلت رکھتا ہے۔

    یہ مماثلت دیکھ کر بعض صارفین قائل ہو گئے ہیں کہ پٹھان فلم کے اختتام کا سنسنی خیز ایکشن سین جیکی چن کی کارٹون سیریز کے ایک ایسے ہی منظر سے ’ہو بہو‘ کاپی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پٹھان کے منظر میں سلمان خان عرف ٹائیگر شاہ رخ خان عرف پٹھان کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین میں اچانک آ گئے تھے، یہ ٹرین پل عبور کرتے ہوئے آخر کار دریا میں جا گری تھی، تاہم دونوں نے مل کر دشمنوں کے خوب چھکے چھڑائے تھے۔

    دونوں مناظر دیکھ کر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں کا فارمیٹ ایک ہی نظر آتا ہے، اور دونوں میں زبردست مماثلت ہے۔ واضح رہے کہ ’جیکی چن ایڈونچرز‘ نامی یہ ٹی وی سیریز 2000 سے 2005 کے درمیان آن ایئر ہوئی تھی۔

    فلم پٹھان کی طرح اس کارٹون کے سین میں بھی اختتام پر مرکزی کردار گرے ہوئے پل کے کنارے بیٹھ کر خود کلامی کرتا ہے۔

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

    شاہ رخ نے فلم پٹھان کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں‌ ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے جہاں‌ سنیماؤں میں کھڑکی توڑ رش دیکھا، وہاں باکس آفس پر فلم نے جو بزنس کیا، اس کے اعداد و شمار نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، بالخصوص آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خود بالی ووڈ بادشاہ نے اس فلم کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

    شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے کئی سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی، اس دوران سپر اسٹار کے دور کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی تھیں، لیکن پٹھان کی سپر ہٹ کامیابی نے سب کے منہ بند کر دیے۔

    انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’بولی ووڈ ہنگامہ‘ نے 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے بزنس کے اعداد و شمار پر ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمائی کے کئی ریکارڈز قائم کرنے والی اس فلم میں شاہ رخ کا منافع 2 ارب روپے تھا۔

    شاہ رخ خان نے فلم کا معاوضہ نہیں لیا تھا بلکہ مجموعی منافع میں ان کا حصہ 60 طے ہوا تھا، جس سے ان کے حصے کی رقم 200 کروڑ بھارتی روپے (687 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) بنی، یعنی شاہ رخ کا معاوضہ کئی بولی ووڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی، 1050 کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا۔

  • پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 4 سال بعد ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے بھارت میں تہلکہ مچانے کے بعد امریکی شائقین کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا اور تمام انگریزی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان نے امریکی باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان امریکی باکس آفس پر راج کر رہی ہے، اس فلم نے امریکا میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد تمام بہترین فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اسپائی تھرلر فلم پٹھان نے امریکا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد فلم دی بنشیز آف انشیرین، ٹار، ٹرائینگل آف سیڈنیس، اور وومن ٹاکنگ پر برتری حاصل کرلی ہے۔

    فلم کی اس شاندار کامیابی پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین تجربہ ہے، شاید اب ہم خدا کے زیادہ شکر گزار ہوں گے کیونکہ ایسے وقت بھی آئے جب ہمیں لوگوں کو فون کرنا پڑا کہ وہ آسانی سے فلم ریلیز کروائیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری فلمیں ہمیشہ پیار محبت سے ریلیز ہوں، کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔

    خیال رہے کہ پٹھان ریلیز کے 9 دن میں صرف بھارتی باکس آفس پر 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ دنیا بھر سے اس فلم کی مجموعی باکس آفس کلیکشن 700 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

  • میں تو ریستوران کھولنے کا سوچ رہا تھا: ’پٹھان‘ کی کامیابی پر شاہ رخ خان خوش

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپن نئی فلم پٹھان کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فلمیں ناکام ہونے کے بعد میں تو کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچ رہا تھا اور سوچ رہا تھا ریستوران کھول لوں۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شائقین کے ممنون دکھائی دے رہے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کاروبار نے زوال کی شکار بالی ووڈ انڈسٹری کو نئی امید بخشی ہے جس پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    فلم پٹھان نے انڈیا میں ریلیز کے دوسرے روز ہی 271 کروڑ روپے کما لیے تھے جسے کسی بھی ہندی فلم کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دیا گیا ہے جبکہ پانچ دنوں کے اندر بھارت سمیت پوری دنیا میں 542 کروڑ انڈین روپے کما کر پٹھان نے انڈین باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    یہ فلم ایسے وقت میں ریلیز ہوئی ہے جب کرونا وائرس کے بعد سے ہندی فلموں کو بری طرح ناکام ہوتا ہوا دیکھا جا رہا تھا، فلم پٹھان کا اس لیے بھی شدت سے انتظار تھا کیونکہ 4 سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو ایکشن میں نظر آ رہے تھے۔

    کنگ خان کے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فینز موجود ہیں جبکہ فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کا شمار بھی پسندیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں فلم کے حوالے سے مذہبی تنازعات بھی کھڑے کیے جارہے تھے۔

    شاہ رخ خان نے ہر قسم کے متنازع بیانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حقیقت یہ بھی ہے کہ کچھ ایسی چیزیں ہو سکتی تھیں جو اس خوشگوار نمائش کی راہ میں رکاوٹ بن جاتیں۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے ہمیں بہت پیار مل رہا ہے اور ہمارے پاس شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔

    دوسری جانب فلم کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر جشن کا سا سماں ہے جہاں فینز کو سینما گھروں کی سکرینز کے آگے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک فلم تھیٹر کے مالک اکشے راتھی نے بتایا کہ پٹھان فلم کی کامیابی کا نہ ختم ہونے والا جشن بتا رہا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری کہاں جا رہی ہے، ہم واپس اس دور میں جا رہے ہیں جہاں تھیٹر میں فلموں کا جشن منایا جاتا تھا۔

    گزشتہ سال جنوبی انڈیا کی فلمیں جیسے آر آر آر باکس آفس پر چھائی رہی تھیں، آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکرز تک رسائی بھی حاصل کی۔

    سوموار کے روز پٹھان کی ٹیم یعنی شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون اور ہدایتکار سدھارتھ آنند نے میڈیا سے براہ راست بات چیت کا سیشن رکھا جس میں شاہ رخ خان بھرپور فارم میں نظر آئے۔

    کنگ خان کہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کرونا وائرس کے دنوں میں ہوئی تھی، تمام لوگوں نے فلم کے لیے بہت رحمدلی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ناظرین کے شکر گزار ہیں۔ سینما گھروں کو نئی زندگی دینے پر ہم اپنی ٹیم کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے اپنی پچھلی فلموں کی باکس آفس پر ناقص کارکردگی کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے تو کوئی اور کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کر دیا تھا۔ میں نے کھانے پکانے کے طریقے سیکھنے شروع کیے اور سوچا کے میں ریڈ چلیز ایٹری کے نام سے ایک ریستوران کھولوں گا۔

    دپیکا پڈوکون نے فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ہم نے کوئی ریکارڈ توڑنے کی غرض سے فلم نہیں بنائی تھی بلکہ پیار اور اچھی نیت سے بنایا تھا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا وقت بہت اچھا گزرا۔ یہ وہ چیز ہے جو مجھے شاہ رخ نے اپنی پہلی فلم (اوم شانتی اوم) کے وقت بتائی تھی۔

  • شاہ رخ کی ’پٹھان‘ نے دو دن میں کمائی کے ریکارڈ بنا ڈالے

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے دوسرے روز ہی کمائی کے ریکارڈ بنا ڈالے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلم پٹھان کے ذریعے شوبز میں واپسی ہوئی اور ان کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

    ریلیز کے دوسرے دن فلم کی کمائی دنیا بھر میں 219.6 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ پہلے روز فلم کا بزنس 106 کروڑ تھا۔

    بالی ووڈ کے سلطان نے بھی شاہ رخ خان کی فلم کی کامیابی پر لکھا کہ خواہش ہے کہ فلم چار سو کروڑ کلب میں داخل ہوجائے۔

    ادھر سنیما مالکان کا کہنا ہے کہ فلم کی مانگ اس قدر بڑھ رہی ہے کہ اضافی شوز کا بندوبست کرنا پڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اسے یش راج کے بینر تلے ریلیز کیا گیا فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، اشوتوش رانا شامل ہیں۔

    پٹھان میں سلمان خان کی انٹری بھی ہوئی جس میں انہیں شاہ رخ کے ساتھ ایکشن میں دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ پٹھان ریلیز سے قبل پہلے ہندو انتہا پسندوں کی تنقید اور احتجاج کے باعث موضوع بحث بن گئی تھی جبکہ فلم کے گانے پر بھی تنقید کی گئی تھی۔

  • ’اب دیکھو بڑے پردے پر‘ سلمان خان کا ’دبنگ‘ اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ٹیزر کی تاریخ‌ کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبنگ اداکار سلمان خان نے فلم کے کردار کی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر اب دیکھو بڑے پردے پر 25 جنوری کے دن۔‘

    انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں پوجا ہیگڑے، شہناز گل، فرہاد سمجی ودیگر کو پوسٹ میں مخاطب بھی کیا۔

    فلم میں سلمان خان کو نئے اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    واضح رہے کہ دبنگ اداکار کی فلم میں وینکٹیش، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، پلک تیواری، باکسر وجیندرا سنگھ شامل ہیں جبکہ فلم کو عید الفطر کے روز ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    کنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری بطور مہمان اداکار متوقع ہے۔

    سلمان خان کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر تھری، دبنگ تھری، شامل ہیں جبکہ ٹائیگر تھری میں کترینا کیف مرکزی کردار ادا کریں گی اداکار عمران ہاشمی بھی منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔

  • ’جھومے جو پٹھان‘ حماد شعیب کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حماد شعیب کی کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار حماد شعیب نے شادی کی تقریب میں جھومے جو پٹھان پر ڈانس کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں انہیں کنگ خان کی طرح رقص کررہے ہیں جبکہ تقریب میں موجود لوگ بھی ان کی پرفارمنس کو انہماک سے دیکھ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    وائرل ویڈیو پرایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’حماد شعیب اچھے ڈانسر ہیں۔‘

    واضح رہے کہ حماد شعیب متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں انہوں نے درفشاں سلیم (مہک) کے کزن کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

  • ’اسٹنٹ میں کس کو مدد کے لیے آنا پڑا‘؟ کنگ خان نے بتادیا

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے متنازع فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل مداحوں کے سوالات کے جوابات دے دیے۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی گئی کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے گا، تاہم اداکار نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور گزشتہ دنوں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

    ’پٹھان‘ کی ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں جبکہ شاہ رخ خان، دپییکا پڈوکون، جان ابراہم مرکزی کردار ادا کریں گے، دیگر اداکاروں میں گیوی چاہل، اشوتوش رانا، ڈمپل کپاڈیا شامل ہیں، سلمان خان کی بطور مہمان اداکار فلم میں آمد کا امکان ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    ایسے میں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’یہ باڈی بنانے میں آپ کو کتنا وقت لگا۔‘ کنگ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تقریباً 6 ماہ لگے ہوں گے۔

    گورو گپتا نے نامی صارف نے پوچھا کہ ’ٹریلر نے موسم ہی بدل دیا ہے فلم ریلیز ہوتے ہوئے طوفان بھی آئے گا، شوٹنگ کے دوران سب سے اچھا کیا لگا؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’فلم میں بہت سے نوجوانوں نے اسسٹ کیا ہے، شوٹنگ کے دوران ہم لطف اندوز ہوئے۔‘

    میگا نامی صارف نے اداکار سے سوال کیا کہ ’آپ کیوں نہیں اسٹنٹ چیلنج  یل میں متعارف کرواتے۔‘ انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’ارے یہ اسٹنٹ مجھ سے ہی اتنی مشکل سے ہوا، دپیکا نے میری مدد کی تھی۔‘

    ایک اور صارف نے کہا کہ ’گودام ٹائپ ہال میں ہیلی کاپٹر چلانے میں آپ کو کیسا مزہ آیا؟ شاہ رخ مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’سوچ رہا ہوں اپنے گھر میں بھی ایسے ہی انٹری کیا کروں۔‘

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان  کو کنگ خان کی مدد کرتے دکھائے جانے کا امکان ہے اور دبنگ خان کی انٹری بھی انہی کی ایکشن فلم کی طرح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوگی۔

    واضح رہے کہ فلمی ناقدین کی جانب سے ’پٹھان‘ کو مثبت ریٹنگ دی گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ کنگ خان کی ہٹ مووی ثابت ہوگی، تاہم فلم ساؤتھ انڈین فلموں کے مقابلے میں باکس آفس کر کتنی کمائی کرسکتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا؟

  • ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ لگانے کی وجہ بیان کردی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    ایسے میں شاہ رخ خان نے چند دنوں میں تیسری بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    رومیو نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ کا فیملی بیک گراؤنڈ تو کشمیری ہے پھر آپ اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں؟

    کنگ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میری فیملی ہے، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا کام سے نام ہوتا ہے براہ کرم ان چھوٹی باتوں میں مت پڑیں۔

    عرفان نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’پٹھان‘ ایک انٹرایکٹو فلم ہے جب بھی آپ بھائی فلم میں آنا چاہیں ٹکٹ پر کیو آر کوڈ استعمال کریں آجائیں۔‘

    ایک صارف نے فلم پٹھان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم پہلے ہی ناکام ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔‘کنگ خان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف اور فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے فلم کا ٹکٹ بک کروائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے مداحوں سے کہا تھا کہ ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ تبدیل نہیں ہوگئی، فلم کو 25 جنوری کو ہی ریلیز کیا جائے گا، پٹھان میں‌ دپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے۔


     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

  • صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تاہم اداکار نے فلم کے دوسرے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انتہا پسندوں اور ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ دنوں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو موضوع بحث بنائے گی؟

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    تاہم کنگ خان کو اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کے سیشن میں بھی ایک مداح کو دلچسپ انداز میں کہا تھا کہ ’پٹھان‘ تو 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی تم شادی 26 جنوری کو کرلو اس دن چھٹی بھی ہوتی ہے۔

    چند گھنٹوں قبل بالی ووڈ کے بادشاہ نے فلم کے دوسرے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھومے جو پٹھان‘ میری جان، محفل ہی لُٹ جائے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’صبر رکھئے گا کل صبح 11 بجے وعدہ رہا، پٹھان کا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، جان ابراہم ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے اسے ریلیز سے قبل ہی مثبت ریویوز ملے ہیں۔