Tag: PATHAAN

  • مودی سرکار کو ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا

    مودی سرکار کو ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا

    مودی سرکار اور اس کے ایم پی ایز کو بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی شہری مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو مُدا بنائے گی؟

    خیال رہے کہ ریاست بہار میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف مودی سرکار کے اراکین اسمبلی کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، ایم پی ایز کی جانب سے مسلسل فلم میں کپڑوں کے رنگ پر ہنگامہ مچایا جا رہا ہے۔

    بی جے پی رہنماؤں نے فلم پٹھان میں کپڑوں کے رنگ اور گانے پر اعتراض اٹھایا تھا، تاہم شہری سوال کرنے لگے ہیں کہ مودی سرکار کو غربت، بے روز گاری، خواتین سے زیادتی کے واقعات نظر نہیں آتے، کیا سرکار صرف اب فلموں کو مُدا بنائے گی؟

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے ایم پی ایز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، کسی نے تنقید کی تو کسی نے دل چسپ تبصرہ کیا۔

    کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، تھیٹروں میں فلم پر پابندی کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے ساتھ ساتھ پیر سے شروع ہونے والے اسمبلی کے آئندہ سرمائی اجلاس میں اس مسئلے پر بحث ہونے کا امکان ہے۔

    فلم ’پٹھان‘ پر تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر اعتراض کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اس سے ہندو برادری کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، مشرا نے کہا کہ گانے میں استعمال شدہ ملبوسات میں جس طرح زعفرانی اور سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے وہ قابل اعتراض ہے۔

    اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے ایک قدم آگے بڑھ کر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی فلم ’پٹھان‘ دیکھنے کی ہمت کریں گے۔

    بی جے پی اور دائیں بازو کے دیگر گروپوں کے علاوہ کانگریس کے کچھ اراکین اور کئی مسلم تنظیموں نے بھی پٹھان کی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی، تم شادی 26 کو کرلو‘

    ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی، تم شادی 26 کو کرلو‘

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مداح کے سوال پر اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ 25 جنوری ہی بتادی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

    ایسے میں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک مداح نے ان سے ساؤتھ انڈین اداکار رام چرن سے متعلق ایک لفظ کہنے کو کہا؟ جس پر شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’وہ میرے پرانے دوست ہیں اور وہ میرے بچوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں۔

    ایک مداح نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ’میری شادی 25 جنوری کو ہے آپ پٹھان کو 26 جنوری کو ریلیز کریں؟ اداکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تم شادی 26 کو کرلو ری پبلک ڈے پریڈ کے بعد اس دن چھٹی بھی ہے۔‘

    طاہر انصاری نامی صارف نے پوچھا کہ ’گلوکار ارجیت سنگھ کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔؟‘

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’وہ بہترین گلوکار ہیں اگلا گانا اس کی آواز میں شامل کریں گے امید کرتا ہوں آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔‘

    فلم پٹھان کی ریلیز سے متعلق ایک صارف نے کہا کہ ’آپ فلم کی ریلیز کے دن سنیما میں پوپ کارن مفت کروادیں پہلے دن بہت مہنگے ہوتے ہیں؟

    شاہ رخ خان نے مشورہ دیا کہ ’گھر سے کھانا کھا کر جانا پوپ کارن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘

  • ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی تم شادی 26 کو کرلو‘

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مداح کے سوال پر اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ 25 جنوری ہی بتادی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

    ایسے میں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک مداح نے ان سے ساؤتھ انڈین اداکار رام چرن سے متعلق ایک لفظ کہنے کو کہا؟ جس پر شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’وہ میرے پرانے دوست ہیں اور وہ میرے بچوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں۔

    ایک مداح نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ’میری شادی 25 جنوری کو ہے آپ پٹھان کو 26 جنوری کو ریلیز کریں؟ اداکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تم شادی 26 کو کرلو ری پبلک ڈے پریڈ کے بعد اس دن چھٹی بھی ہے۔‘

    طاہر انصاری نامی صارف نے پوچھا کہ ’گلوکار ارجیت سنگھ کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔؟‘

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’وہ بہترین گلوکار ہیں اگلا گانا اس کی آواز میں شامل کریں گے امید کرتا ہوں آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔‘

    فلم پٹھان کی ریلیز سے متعلق ایک صارف نے کہا کہ ’آپ فلم کی ریلیز کے دن سنیما میں پوپ کارن مفت کروادیں پہلے دن بہت مہنگے ہوتے ہیں؟

    شاہ رخ خان نے مشورہ دیا کہ ’گھر سے کھانا کھا کر جانا پوپ کارن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘

    کنگ خان نے گزشتہ روز بھی سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے ، پٹھان کے ٹریلر کی ریلیز کے سوال پر انہوں نے مداح کو مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری مرضی، جب اسے آنا ہوگا آجائے گا۔

  • ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ پر کنگ خان کا ردعمل آگیا

    ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ پر کنگ خان کا ردعمل آگیا

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی اور انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کے دن سنیما کو جلانے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

    ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    انہوں نے اپنے بیان میں شاہ رخ خان پر الزام عائد کیا کہ یہ دونوں لگاتار سناتن مذہب کا مذاق بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف سبھی کو آواز اٹھانی چاہیے۔ کس طرح سے ہندو دیوی دیوتاؤں کی بے عزتی کی جائے۔

    ایسے میں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی گفتگو میں شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    یہ پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو‘

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شاہ رخ خان نے جمعرات کی شام کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022  میں شرکت کی۔ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر موجود منفیت کے بارے میں بات کی۔

    پٹھان کا ذکر کیے بغیر شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر ٹرولرز کو مخاطب کیا اور منفی سوچ رکھنے والوں کو بھی چیلنج کیا۔

    فلم فیسٹیول میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، اداکار امیتابھ بچن، جیا بچن اور رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار موجود تھے۔

    شاہ رخ خان نے کہا کہ  ’سنیما سوشل میڈیا پر ہونے والی منفییت کے جوابی بیانیے کے طور پر کام کر سکتا ہے اور بدلے میں ہمدردی پھیلا سکتا ہے، فلم کی کہانیوں کو ان کی سادہ ترین شکل میں بیان کرکے انسانی فطرت کی کمزوری کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔

    کنگ خان نے کہا کہ دنیا چاہے کچھ بھی کرلے یا کہہ لے لیکن سنیما ایسا بیانیہ ہے جو ہمدردی، اتحاد، بھائی چارے کی صلاحیت کو سامنے لاتا ہے۔

  • فیفا ورلڈ‌ کپ: شاہ رخ ’پٹھان‘ کو پروموٹ کرنے پہنچ گئے؟‌

    فیفا ورلڈ‌ کپ: شاہ رخ ’پٹھان‘ کو پروموٹ کرنے پہنچ گئے؟‌

    بالی ووڈ کے بادشاہ کنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کو فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پروموٹ کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان یونیورس فینز کلب کے ٹوئٹر ہینڈل سے کنگ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ اداکار اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی تشہیر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں کریں گے۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 18 دسمبر بروز اتوار کو ارجنٹینا اور دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش مدمقابل ہیں۔

    دوسری جانب فلم کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فیفا فائنل میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔

    واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں اور کنگ خان کی فلم کو ہندی، تامل، اور تیلگو زبانوں میں آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ ماہ فلم کا ڈیڑھ منٹ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں ایکشن دکھایا گیا تھا، فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر ’جاسوس‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں جان ابراہم کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ’شاہ رخ خان کی چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے اور بالی ووڈ تجزیہ کاروں کی جانب سے فلم کو مثبت ریٹنگ دی جارہی ہے۔

  • ’پٹھان‘ کے نئے پوسٹر نے دھوم مچادی

    ’پٹھان‘ کے نئے پوسٹر نے دھوم مچادی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے فلم ’پٹھان‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج کے بینر تلے بننے والی کنگ خان کی فلم پٹھان آئندہ سال 25 جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ آنند نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہیں۔

    اس سے قبل فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    چند گھنٹوں قبل ’پٹھان‘ کا ایک اور پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی موجود ہیں۔

    اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم کی ریلیز میں 55 دن رہ گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ  ’فلم کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کو اسلحہ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوسٹر کو پسند کیا جارہا ہے اور فلم  کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم شروع

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ’پٹھان کا ٹیزر ریلیرز کیا گیا تھا، ایکشن سے بھرپور فلم میں شاہ رخ خان کو ’پٹھان‘ کے روپ میں دکھایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان چار سال کے وقفے کے بعد فلم پٹھان میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، بالی ووڈ تجزیہ کاروں کی جانب سے فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی گرتی ساکھ بچانے میں کامیاب ہوجائے گی۔