Tag: pathankot attack

  • پٹھان کوٹ حملہ:  دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا فیصلہ

    پٹھان کوٹ حملہ: دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ میں دہشت گردی کے واقعے پربھارت سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونی دی جائے گی۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ خطے میں دہشت گردی کےخاتمے کیلئے مکمل تعاون کریں گے، پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکیلئےبھارت سےبھی تعاون کرےگا۔

    اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے پر بھارت کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ اور بھارت سےمکمل رابطہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاک بھارت حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں پراطمینان کااظہارکیا گیا۔

  • پٹھان کوٹ ائیربیس : مزید ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک، تعداد چھ ہوگئی

    پٹھان کوٹ ائیربیس : مزید ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک، تعداد چھ ہوگئی

    پٹھان کوٹ : بھارت میں پٹھان کوٹ ائیربیس کو چوبیس گھنٹے سے زائد گزرنے کے باجود کلئیر نہ کرایا جاسکا۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے آج کی کارروائی کے دوران مزید ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس ایک بار پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں چار بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہشت گرد اب بھی ائیر بیس میں موجود ہے۔ دہشت گردی کے مزید واقعات نے ایک بار پھر بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ ممبئی اور دہلی ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔

    تمام ریلوے اسٹیشن کو سرچ کیا گیا۔ جس کے پیش نظر ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکا ر ہو ئیں۔ بعد میں ریلوے اسٹیشنوں کو کلیئر قرار دیدیا گیا۔

    گزشتہ روز مبینہ دہشت گرد حملے میں پانچ حملہ آور اور چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔