Tag: patient died

  • آپریشن سے قبل ڈاکٹروں کی لاپرواہی، مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی

    آپریشن سے قبل ڈاکٹروں کی لاپرواہی، مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی

    حیدرآباد : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض ہلاک ہوگیا، جاں بحق مریض کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن سے پہلے انجکشن لگانا موت کا باعث بنا۔

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے ایک مریض کی جان لے لی، مریض کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سرجری سے قبل مریض کو تین انجکشن لگائے گئے تھے جس کے پانچ منٹ بعد ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والا راملو کسی کام کے سلسلہ میں حیدرآباد آرہا تھا کہ کرناپورم کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    زخمی کو طبی امداد کیلئے ایم جی ایم اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹانگ کے علاج اور پلستر کیلئے آپریشن سے قبل تین انجکشن لگائے تھے۔

    مریض کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے الزام کو رد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریض کو روٹین کے انجکشن لگائے گئے تاہم اسے مزید کئی بیماریاں لاحق تھیں۔

  • کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 58 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 651 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 968 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 627 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 96 ہزار 675 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.13 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریض ہلاک، اسپتال میدان جنگ بن گیا

    ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریض ہلاک، اسپتال میدان جنگ بن گیا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا، جاں بحق مریض کےلواحقین نے لاش رکھ کر فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا، متوفی کے اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے، قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے علی محمد نامی شہری کو پیٹ درد کی شکایت پر مقامی اسپتال لایا گیا تھا، جو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    اس واقعے کے خلاف متوفی کے لواحقین نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی ان کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال کے ڈاکٹر اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے میڈیا نمائندگان کو احتجاج کی کوریج سے روکنے کی کوشش کی، اہلکاروں نے کیمرہ مینوں پرتشدد کیا اور کیمرہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔

    بعد ازاں ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کیے اور غفلت کے مرتکب افراد کےخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، معاملے سے سندھ ہیلتھ کمیشن کو بھی آگاہ کیا جائے گا، پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

    بعد ازاں واقعے سے متعلق نجی اسپتال کی انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ مریض کو دوپہر 12 بجے اسپتال لایا گیا تھا۔

    مریض کو پیٹ درد کی شکایت تھی، مریض کو حالت خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا، آپریشن سے پہلے لواحقین نے مریض کو دوسرےاسپتال منتقل کردیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق لواحقین نے اسپتال میں صرف 25 ہزار روپے جمع کرائے، اسپتال میں لواحقین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔

  • بھارتی کورونا ویکیسن لگوانے سے مریض ہلاک ہوا، اہل خانہ کا الزام

    بھارتی کورونا ویکیسن لگوانے سے مریض ہلاک ہوا، اہل خانہ کا الزام

    بھارت میں مریض کو لگائی جانے والی کورونا ویکیسن کے بعد مریض مبینہ طور پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اہل خانہ کا الزام ہے کہ انجکشن کے بعد ہی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں کورونا ویکسین کے سلسلے میں ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کیونکہ ویکسین لگوانے کے بعد 46 سالہ شخص ضلع اسپتال میں انتقال کرگیا۔

    مراد آباد کے اسپتال میں وارڈ بوائے کی ڈیوٹی کرنے والے مہیپال سنگھ کو 16 جنوری کو ضلعی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا تھا، متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد گھر آکر ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ کل ضلع اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وارڈ بوائے مہیپال سنگھ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مجھے اس موت کی وجہ یہ ویکسین ہی لگ رہی ہے اور جو بھی لوگ بھی یہ انجکشن لگوا رہے ہیں میں ان لوگوں کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ مہیپال کے ایک اور رشتہ دار نے کہا کہ ان کی موت کورونا ویکسین کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پہلے حالت اتنی خراب نہیں تھی، ویکسین لگانے کے بعد حالت مزید بگڑی۔

    لواحقین کا الزام ہے کہ مہیپال سنگھ کو کورونا کا ٹیکہ لگانے قبل ان کا طبی معائنہ نہیں کیا گیا تھا، ان کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کیلئے آنے والے مراد آباد کے چیف میڈیکل آفیسر ایس سی گرگ نے کہا کہ مہیپال سنگھ کا سینہ جکڑا ہوا تھا اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

  • کورونا وائرس : بھارت دنیا کا وبا زدہ ملک بن گیا، سب سے زیادہ کیسز

    کورونا وائرس : بھارت دنیا کا وبا زدہ ملک بن گیا، سب سے زیادہ کیسز

    نئی دہلی : بھارت میں کورونا وبا کا قہر  شدت سےجاری ہے، گزشتہ روز تک 78 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 36لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ 875 کورونا مریضوں کی اموات سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64,500 سے زیادہ ہوگئی۔

    بھارت ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78,761 نئے کيسز سامنے آئے جو دنيا کے کسی بھی ملک ميں ايک دن ميں رپورٹ کيے جانے والے سب سے زيادہ کيسز ہيں۔ عالمی سطح پر متاثرين کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ايک دن ميں 78,761 نئے کيسز کے بعد بھارت ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی مجموعی تعداد پينتيس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر ميں اب تک تريسٹھ ہزار سے زائد افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہيں۔

    ملک میں کورونا وبا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے ریکارڈ 16,867 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر7,80,081 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

    امريکا کی جان ہاپکنز يونيورسٹی کے گزشتہ روز تک کے اعداد و شمار کے مطابق دنيا بھر ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد اب پچيس ملين سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ماثرين کی تعداد کے اعتبار سے امريکا 5.9 ملين کے ساتھ پہلے، برازيل 3.8 ملين کے ساتھ دوسرے اور بھارت ساڑھے تين ملين مریضوں کے ساتھ تيسرے نمبر پر ہے۔ يہ اعداد و شمار صرف تصديق شدہ کيسز کی بنياد پر مرتب کیے گئے ہيں۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرين کی حقيقی تعداد کہيں زيادہ ہو سکتی ہے۔

    دنيا بھر ميں اب تک تقريباً ساڑھے آٹھ لاکھ افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہيں۔ امريکا ميں اب تک 182,779 افراد، برازيل ميں 120,262 اور ميکسيکو ميں 63,819 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہيں۔

  • بھارت لاک ڈاؤن : ایمبولینس کے انتظار میں 3 گھنٹوں سے کرسی پر بیٹھا مریض چل بسا

    بھارت لاک ڈاؤن : ایمبولینس کے انتظار میں 3 گھنٹوں سے کرسی پر بیٹھا مریض چل بسا

    پونہ : بھارت میں ایک ضعیف مریض ایمبولینس کے انتظار میں بیٹھا دنیا سے رخصت ہوگیا، جان چلی گئی لیکن ایمبولینس نہ آئی، سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونہ میں آج صبح سویرے ایک 54سالہ مریض یسوداس ایم فرانسس لاک ڈاؤن کے دوران ایمبولینس کے انتظار میں سڑک کے کنارے کرسی پر بیٹھا بیٹھا چل بسا۔

    اس حوالے سے اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا تھا ، اس سے قبل رات ایک بجے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کی وجہ سے اہل خانہ نے ایمبولینس طلب کی اور پولیس سے مدد بھی طلب کی۔

    بعدازاں انہوں نے مریض کو گھر کے پاس علاقے کی منوشا مسجد کے قریب سڑک پر کرسی پر بٹھایا اور ایمبولینس کا انتظار کرنے لگے لیکن تین گھنٹے گزر گئے کوئی نہیں آیا۔

    اس دوران پولیس کے کچھ پولیس اہلکار جو معمول کی گشت پر تھے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا لیکن ان کے پاس بھی ایمبولینس کی سہولت میسر نہیں تھی۔

    اس موقع پر فراسنسس کی اہلیہ، بہن اور دیگر رشتہ دار بھی اس کے پاس ہی موجود تھے کہ اچانک اس کا سانس اکھڑنے لگا اور تقریباً صبح چار بجے پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھے ہوئے فرانسس نے آخری سانس لی اور دنیا سے رخصت ہوگیا۔

    اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

  • کراچی میں کورونا سے مزید ایک اور ہلاکت کی تصدیق، تعداد 9 ہوگئی

    کراچی میں کورونا سے مزید ایک اور ہلاکت کی تصدیق، تعداد 9 ہوگئی

    کراچی : شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا، وزیر صحت نے تصدیق کردی جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 9ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ مریض کو دمہ اورسانس لینے میں تکلیف تھی،حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا

    وزیر صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے، شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا شخص کو گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں کرونا کے 128 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 128 میں سے 116 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، متاثرہ افراد کو لیاقت میڈیکل ہیلتھ سائنسز میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے اس سے قبل بھی کرونا وائرس سے متاثر 70 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اموات 27 تک پہنچ گئیں۔

  • میو اسپتال میں مریض کی ہلاکت، غلام عمران کو کورونا وائرس نہیں تھا، محکمہ صحت

    میو اسپتال میں مریض کی ہلاکت، غلام عمران کو کورونا وائرس نہیں تھا، محکمہ صحت

    لاہور : میو اسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں ہلاک ہونے والا شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، مذکورہ مریض ایران سے براستہ مسقط پاکستان آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مبینہ طور  پر  پہلے مریض کی ہلاکت کی خبر غلط نکلی، میو اسپتال کے سی ای او کی جانب سے  جاری رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ  کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا۔

    اس حوالے سے میو اسپتال کے سی ای او پروفیسراسد اسلم نے میڈیا کو بتایاہےکہ گزشتہ رات 50سال کے شہری کو حافظ آباد سے لاہور کے میواسپتال لایا گیا تھا، مشتبہ مریض ایران سے مسقط اور پھر وہاں سے پاکستان آیا تھا اس میں کورونا کی کچھ علامات بھی ظاہر ہوئی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مریض کے کوروناوائرس ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھجوائے ہیں، تاہم بعد ازاں کورونا وائرس ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ مریض کورونا وائرس کا شکار نہیں بلکہ اسے جگر کی بیماری لاحق تھی، مریض کی ہلاکت کی رپورٹ منفی آئی۔

    سی ای او میو اسپتال نے کہا تھاکہ مریض کو بلیڈنگ، سانس میں دشواری، نزلہ زکام اور بخار تھا، تاہم  غلام عمران کو کورونا وائرس نہیں تھا مریض میو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج تھا، غلام عمران جگر کی بیماری میں مبتلا تھا جسے کورونا کی علامات تھی۔

  • بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت

    بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے پہلے مریض کی ہلاکت ہوگئی ہے متاثرہ شخص سعودی عرب سے بھارت واپس پہنچا تھا، ملک میں اس وقت متاثرہ مریضوں کی تعداد 68ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے علاقے کالابراگی میں ایک 72سالہ شخص کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے جس کے جسم سے لیے گئے نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

    مذکورہ  شخص مقامی  اسپتال میں زیر علاج تھااور 29 فروری کو سعودی عرب سے بھارت واپس پہنچا تھا، بھارتی وزارت صحت نے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 8 مزید کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68ہو گئی ہے، بھارتی وزارت صحت نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ مذہبی تقریب ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ یاترا اورنگ آباد میں ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں، یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 949 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

  • ڈاکٹروں کی غفلت نے مریضہ کی جان لے لی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ڈاکٹروں کی غفلت نے مریضہ کی جان لے لی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب

    پاکپتن : مسیحاؤں کی مجرمانہ غفلت کے باعث مریضہ چل بسی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ممذکورہ لڑکی اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے پول کھول دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت نے دل کی تکلیف کی شکار مریضہ کی جان لے لی، ڈاکٹروں کا مؤقف ہے کہ مریضہ مردہ حالت میں اسپتال لائی گئی تھی، تاہم اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے اسپتال انتظامیہ کی غفلت کا پول کھول دیا۔

    ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کے علاج کے بجائے اس کے شوہر سے شناختی کارڈ لانے پر اصرار کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرحومہ کو3بج کر58منٹ 20سیکنڈ پر اسپتال لایا گیا، مرحومہ کو علاج کے لئے4بج کر52منٹ پر ایمرجنسی میں لایا گیا۔

    مرحومہ تقریباً ایک گھنٹہ تک اسپتال کے استقبالیہ پر تڑپتی رہی، فوٹیج کے مطابق مرحومہ کا جب علاج شروع ہوا تو تب تک وہ انتقال کر چکی تھی، مرحومہ کے شوہر سے انگوٹھا لگوانے کیلئے علاج انتقال کے بعد کا ڈرامہ کیا گیا، لڑکی کے ورثاء نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بروقت علاج نہ ملنے پر لڑکی کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیا، انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کل صبح9بجے تک انکوائری رپورٹ پیش کی جائے، واقعے جو بھی ذمہ دارہوا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق لڑکی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔