Tag: Patwari

  • چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوارخانوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں

    چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوارخانوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں

    لاہور : چیف جسٹس نے لاہور کے پٹوارخانوں کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی، ان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے اب پٹواری کس طرح زمینوں کی منتقلی کرسکتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے پٹوارخانوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور کے پٹوارخانوں میں تعینات پٹواری اب بھی زمینوں کا انتقال کررہے ہیں۔

    بتایا جائے اب وہ کس طرح زمینوں کی منتقلی کرسکتے ہیں اور کس قانون کےتحت کام کررہے ہیں ؟ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پٹواری قبرستانوں کی زمینوں کی بھی منتقلی کررہے ہیں، معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے۔

    لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کیوں اور کیسے زمینوں کی منتقلی کررہے ہیں، اگر قانونی جواز پیش نہ کرسکے تو پٹواریوں کو نکال دوں گا۔

    چیف جسٹس نے پنجاب حکومت اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرتے ہوئےلاہور بھر میں لگے پٹواریوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

  • حکومت کے پی اسمبلی کے باہراتنا بڑاعوامی اجتماع کرکے دکھائے، عمران خان

    حکومت کے پی اسمبلی کے باہراتنا بڑاعوامی اجتماع کرکے دکھائے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنی عوام خیبر پختونخواہ اسمبلی کے خلاف جمع ہوجائے تو میں وسط مدتی انتخابات کرادوں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار خود اعتراف کر چکے ہیں کہ ہر حلقے میں ساٹھ سے ستر ہزار ووٹ جعلی ڈالے گئے دنیا کا کوئی بھی ملک ہوتا تو عدالت اسی بیان کی بنیاد پر الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دے دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواۃ میں مسلم لیگ ن بھی ہے، جمعیت العلمائے اسلام بھی ہے، عوامی نیشنل لیگ کی بھی نمائندگی ہے اگر یہ سب مل کر کے پی اسمبلی کے باہراتنا بڑا اجتماع کرلیں تو تحریک انصاف اگلے دن الیکشن کرادے گی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کے پی کے سارے پٹواری بھی نواز شریف کو دے دئے جائیں تب بھی وہ اتنا بڑا اجتماع نہیں کرسکتے ہیں۔


    Imran Khan Speech 22 Aug – Azadi March by arynews

    انہوں نے وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات دہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نواز شریف حکومت چھوڑدیں۔

    انہوں نے  چیلینج کیا کہ نیوٹرل ایمپائرنامزد کرکے نواز شریف پورے ملک میں اور تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں الیکشن کروائے نتیجہ دنیا کے سامنے آجائے گا۔

    انہیں نواز شریف کے ٹیکس کھاتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے چار سال پہلے پانچ ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ان کا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں درج کرادینا چاہئے

    انہوں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جوش دلاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ بنیادی مطالبہ ہے اور ہم اس سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔