Tag: pavez rasheed

  • عمران خان کے الزامات دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے، پرویزرشید

    عمران خان کے الزامات دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے  وزیراعظم پرلگائے گئے جھوٹے الزامات جلد دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف نے گرتے ہوئے اداروں کو مستحکم کیا جبکہ عمران خان نے اداروں کی تباہی کے ذمہ دار شخص کے لیے ریفرنڈم میں ووٹ مانگے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام اور بے روزگاری کا فروغ چاہتے ہیں، ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے تو عمران خان اس کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھاا کہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پربھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ خیبرپختوانخوا کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟

     

  • پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد

    پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سےآج مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مذاکرات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے دھیمے لہجے میں سخت بیانات نے حکومت اور تحریک انصاف میں دوریاں مزید بڑھادیں۔ آج ہونے والے مذاکرات پھر ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔

    شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ پرویز رشید کے ہوتے ہوئے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں کیا جاسکتا،حکومتی وزرا خاص طور پر پرویز رشید اپنے بیانات سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کررہے ہیں،

    دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیاتھا۔مذاکرات کی بحٓالی کےلیےکل وزیراعظم نےاہم اجلاس بلایا ہے۔ جس میں پرویزرشید بھی شریک ہوں گے۔

    خبریں یہ بھی ہیں کہ زاہد حامد کی جگہ پرویز رشید کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا تو مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ختم ہوسکتے ہیں۔