Tag: Pawri Horahi Hai

  • اداکارہ ریشم بھی "پاوری” کے رنگ میں رنگ گئیں، ویڈیو وائرل

    اداکارہ ریشم بھی "پاوری” کے رنگ میں رنگ گئیں، ویڈیو وائرل

    لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی دوست کے ساتھ محو رقص ہیں۔

    دنانیر مبین نامی لڑکی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو "پاوری ” کے بعد متعدد اداکار اور شخصیات بھی پیچھے نہیں ہیں انہوں نے بھی اس ویڈیو سے متاثر ہوکر پاوری کر ڈالی۔

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی پاوری ٹرینڈ اپنے عروج پر ہے، شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد اس طرح کی ویڈیوز بنارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس حوالے سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اداکارہ ریشم کی جانب سے شیئر کی گئی ڈانس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں ان کی تعریف کی۔

    اداکارہ ریشم کی یہ ویڈیو بہت وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی لمبے قد کی اداکارہ اپنی سہیلی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں محو رقص ہیں۔

    ریشم کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس اور ڈانس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں تاہم ریشم کی یہ ویڈیو کس تقریب یا پارٹی سے لی گئی ہے اس کا تو علم نہیں۔

    مزید پڑھیں : ارشد خان چائے والا کی ‘پاوری’ ویڈیو چھاگئی

    اُن کی اس ویڈیو میں پس پردہ  ایک خاتون کی  آواز کو سنا جا سکتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  یہ چندا ہے، یہ ریشم ہے اور یہ پاوری ہورہی ہے ۔

  • شبلی فراز کا خوشگوار موڈ : "پاوری” ویڈیو وائرل

    شبلی فراز کا خوشگوار موڈ : "پاوری” ویڈیو وائرل

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے بھی "پاوری” کر ڈالی، ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو دیکھ کر صارفین بے اختیار مسکرا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور حال ہی میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے والے شبلی فراز نے ایک جملہ کہہ کر سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ساتھ "پاوری” کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (کوہاٹ) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شبلی فراز کو خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ "پاوری” کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے نومنتخب سینیٹرز بھی موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : “میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”

    وائرل ویڈیو میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ’یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا ہیں اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے۔‘

    خیال رہے کہ معروف شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز خیبر پختونخوا سے دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

  • ’یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی‘

    ’یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی‘

    سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ ’پارٹی ہورہی ہے‘ پر معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کہتی دکھائی دیتی ہے، یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی جس کے بعد اس پر میمز بننا شروع ہوگئے جبکہ لوگوں نے اس کی نقلیں بھی بنانی شروع کردیں۔

    ایسی ہی ایک نقل معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی بنائی جس میں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل نند کی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں اعجاز اسلم کہتے دکھائی دیتے ہیں، یہ میں ہوں، یہ نند ڈرامے کی ٹیم ہے، اور (جویریہ سعود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی۔

    ان کی اس ویڈیو میں جویریہ سعود، شہروز سبزواری اور ڈرامے کے دیگر اداکار بھی دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا۔

    اس سے قبل گلوکار علی ظفر بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایسی ویڈیو پوسٹ کرچکے ہیں جس میں وہ کہتے دکھائی دیتے ہیں، یہ بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے۔