Tag: pay tribute

  • کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    کراچی میں نالوں کی صفائی اور بارشوں میں پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں نالوں کی صفائی،بارشوں میں فوج کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک میں امن و امان لائے فوج، کراچی میں سیلابی پانی آئے تو مدد کو آئےفوج، کراچی کے نالے صاف کرے فوج، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے فوج، مردم شماری کیلئےمیدان میں آئے فوج ۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمہوریت،سیاست کے نام پرکرپٹ مافیا کرےموج، کبھی اقربا پروری ،کبھی منی لانڈرنگ کے نام پر موج ، کبھی جعلی کمپنیزاور کبھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعےموج۔

    خیال رہے شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

  • شاہ محمودقریشی کا شہید کیپٹن جنید عرفان کو  خراج عقیدت پیش

    شاہ محمودقریشی کا شہید کیپٹن جنید عرفان کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے شہید کیپٹن جنید عرفان عباسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا جنید عرفان نے ثابت کیاکہ لیڈرشپ کیاہوتی ہے ، ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کے دروازے پر جائیں، ان ماؤں کوسلام پیش کریں، جنہوں نےہمارامستقبل سنوارنے کیلئے بیٹوں کی قربانی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یوم دفاع کے موقع پر شہید کیپٹن جنیدعرفان عباسی کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ کو گلدستہ پیش کیا جبکہ والدین سے اظہارعقیدت کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آج کیپٹن جنیدعرفان کے اہل خانہ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا، آنے کا مقصد قابل  فخر بیٹے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جس نے اس دھرتی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، جنید نے ثابت کیا کہ لیڈر شپ کیا ہوتی ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید شہید کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد حملے کی تیاری کررہا ہے، انھوں نے خود آپریشن کو لیڈ کیا اور جام شہادت نوش کیا،  کیپٹن جنید کا بھتیجا کہہ رہا ہے کہ میں فوج میں جاؤں گا اور چچا کا بدلہ لوں گا، جس قوم کے بچے میں یہ جذبہ پیدا ہوجائے تو اسے کوئی مٹا نہیں سکتا۔

    انھوں نے کہا ہرشخص کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہیدوں کےدروازے پر جائیں، ان ماؤں کوسلام پیش کریں، جنہوں نے ہمارامستقبل سنوارنے کیلئے بیٹوں کی قربانی دی، ہمیں اپنےشہیدوں اورغازیوں پرفخرہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں 1965 کے شہیدوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، میں مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کی شہادت کا بھی اعتراف کرتا ہوں، آج33دن ہوگئے نہ جانے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے کیا حالات ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا آج وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جائیں گے، شہیدوں کے خاندان سے ملیں گے، لائن آف کنٹرول پر یوم دفاع کا دن منائیں گے اور کشمیر میں قابل فخرافسران کیساتھ دن گزاریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کپیٹن جنید سمیت 7 اہل کاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

  • بلاول بھٹو کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش

    بلاول بھٹو کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا فاطمہ جناح دھرتی کی عظیم بیٹی اور قائداعظم کی تصویر تھیں ، پیپلز پارٹی بطور جماعت فاطمہ جناح کی جدوجہدکاتسلسل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برسی کے موقع پر مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا فاطمہ جناح دھرتی کی عظیم بیٹی اورقائداعظم کی تصویرتھیں، فاطمہ جناح کی بھائی کی معاونت بےمثال ثبوت ہے۔.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح نےنظریہ جمہوریت کی حفاظت کیلئےآمروقت کوللکارا، پیپلزپارٹی بطورجماعت فاطمہ جناح کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔

    مزید پڑھیں : مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہم سے جدا ہوئے 52 سال ہوگئے

    خیال رہے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی باونویں برسی آج منائی جارہی ہے، مادر ملت کی کوششوں کا ہی نتیجہ تھا کہ جدوجہد پاکستان میں مسلمان عورتوں نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ قابل تعریف خدمات انجام دیں۔

    بانی پاکستان قائد اعظم کی بہن فاطمہ جناح عزم و ہمت کا پیکر تھیں، انھوں نے تحریک پاکستان میں خواتین کوبیدارکرنےمیں اہم کردارادا کیا۔

  • خواتین کا عالمی دن : سیاسی  شخصیات کا خواتین کی خراجِ تحسین پیش

    خواتین کا عالمی دن : سیاسی شخصیات کا خواتین کی خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات کے ذریعے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس دن کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا خواتین اپنے خاندانوں کومضبوط بنانےکےلئےشاندارکام کررہی ہیں، خواتین کے شاندار کاموں پر جشن منانےاورعزت دینےکادن ہے، خواتین نےلمباسفرطےکیاہےلیکن اب بھی بہت کچھ کرنےکی ضرورت ہے۔

    شیریں مزاری


    وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خواتین کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’آج خواتین کا عالمی دن صرف خواتین سے ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے نہیں منایا جارہا بلکہ دربدر ہونے والی خواتین کو بااختیار بنانے کا بھی مقصد ہے جن کو معاشرہ تسلیم نہیں کرتا۔

     آصف زرداری


    سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہنا تھا صنفی امتیاز کے خاتمے سے مہذب معاشرہ قائم ہوگا، خواتین کا باوقار مقام پیپلزپارٹی کااصول ہے، پیپلزپارٹی ہرشعبہ میں خواتین کوآگےبڑھنے کے مواقع دیتی ہے۔

    آصف زرداری نے مزید کہا پیپلزپارٹی بینظیربھٹوکے رہنمااصولوں پرثابت قدم ہے، بینظیربھٹوشہید نے شدت پسندوں اوردہشت گردوں کی مزاحمت کی، بی آئی ایس پی کےذریعےغریب خواتین کوریاست کےثمرات ملے، بیگم نصرت بھٹوصبراوربرداشت کی علامت ہیں۔

     وزیر صحت یاسمین راشد


    وزیرصحت یاسمین راشد نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے دن پر پیغام میں کہا پی ٹی آئی حکومت خواتین کی موثرنمائندگی پریقین رکھتی ہے، یہ دن ہمیں خواتین کی عزت اوراحترام کاپیغام دیتاہے، پاکستانی خواتین بطورماں، بہن،بیٹی،بیوی بہترین معاشرےکی بنیادہیں۔

    پیپلز پارٹی چیئرمین  بلاول بھٹو


    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے خواتین کےعالمی دن کےموقع پر پیغام میں کہا اب مستقبل خواتین کاہے، حقوق غضب کرنے والے نظام اور دقیانوسی رسم وراج کیلئےیہ صدی لحد بنےگی، خواتین کی شراکت کےبغیردنیامیں پائیدارترقی ممکن نہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہرشعبےمیں خواتین کی پیشقدمی نمایاں اورخوش آئندہے، ملکی خواتین بہادر اورپرعزم ہیں، خواتین ماضی کے مقابلے میں بہت آگےآئی ہیں، چیلنجزکےباوجودخواتین کےآگےبڑھنےکی لگن ناقابل تسخیرہے۔

    انھوں نے کہا خواتین کی موجودہ ترقی کے پیچھےایک خاتون کاکردارناقابل فراموش ہے، وہ خاتون شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوہیں، پی پی حکومتوں نے خواتین کے حقوق کےتحفظ کےلئےانقلابی اقدام کئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نےپہلی بارمین اسٹریم پارٹی کی سربراہ خاتون کوبنایا، پی پی نےقائدحزب اختلاف جیسےعہدےخواتین کودیے، غیرت کےنام پر قتل، دیگر جرائم کی روک تھام کےلئےقانون سازی کی، پی پی نے اعلیٰ ایوانوں میں خواتین کی بھرپورنمائندگی کے اقدامات کئے۔

     فریال تالپور


    رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے خواتین کےعالمی دن پر پیغام میں کہا خواتین کی شمولیت کےبغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، فاطمہ جناح، بیگم بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو ہماری رول ماڈل ہیں، پاکستانی خواتین کاملکی ترقی میں نمایاں کردارہے، پاکستانی خواتین نے بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا۔

      اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 


    خواتین کےعالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پیغام میں کہا ترقی پسندمعاشرےکی تشکیل کیلئےخواتین کےحقوق کاتحفظ ناگزیر ہے، خواتین کوہرشعبےمیں یکساں مواقع دیناحکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشرےکی ترقی اورخوشحالی کیلئےخواتین نے ہمیشہ کردار اداکیا، خواتین کوآگےلانےاوران کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

    ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا  پاکستان کی نصف سےزائد آبادی خواتین پرمشتمل ہے، خواتین کےحقوق کاتحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

      گورنر سندھ عمران اسماعیل


    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے،  شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنارہے ہیں،  پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم ، تحقیق اور سیاست سمیت ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

  • "میدان سجانا ہے کی” دھوم، فیصل جاویدکا سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش

    "میدان سجانا ہے کی” دھوم، فیصل جاویدکا سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش

    دبئی : سینیٹرفیصل جاوید اے آر وائی کی مہم’میدان سجاناہے‘ کے معترف ہوگئے اور کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کیلئے شاندارمہم چلانے پر سی ای اواےآر وائی سلمان اقبال اور حاجی اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید اے آروائی کی مہم "میدان سجاناہے، پاکستان کی شان بڑھاناہے” کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر شاندارمہم چلانے پر سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کے لیے اے آر وائی نے شاندار مہم چلائی، مہم میں زبردست تیزی نےپی ایس ایل کوچارچاندلگادیے ، یواےای میں سنسنی خیزمقابلوں کابےتابی سےانتظارکررہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیےحاجی اقبال کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں،ویلڈن سلمان اقبال، ویلڈن اے آروائی، پاکستان کی شان بڑھانا ہے تومیدان سجاناہے۔

    خیال رہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہورہا ہے، جو 17 مارچ تک جاری رہے گا، پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے، آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • سلما ن اقبال اور سرعام، سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا مشن شروع

    سلما ن اقبال اور سرعام، سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا مشن شروع

    کراچی : آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اےآروائی نیوزکے پروگرام سرعام کی ٹیم نے ملک بھر کے خستہ حال سرکاری اسکولوں کی تعمیرِنو اور تزئین کی مہم شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے تحت ملک بھر میں خستہ حال سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی مہم شروع کردی گئی، اے آر وائی نیٹ ورک کے صدراورسی ای اوسلمان اقبال نے کراچی کے سرکاری اسکول کی تعمیرِ نو کا بیڑہ اٹھا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

    مہم کے دوران مہم کے دوران آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے نام پر سرکاری اسکولوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

    سولہ دسمبر تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سرکاری اسکولوں کورنگوں سے چمکایا جائےگا ٹیم سرعام کےتحت سرکاری اسکولوں کووائٹ بوڑڈز، فرنیچر اور  صاف پانی کی مشینیں بھی دی جائیں گی۔

    خیال رہے 16 دسمبر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی، جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

    اس واقعے کے بعد دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کا آغاز ہوا، جس میں قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے آہنی عزم کے ساتھ فوجی آپریشن کیا گیا۔

  • انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں  رنگ لائیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : یوم شہداء کشمیر پر مسلح افواج نے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انشااللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہداءکشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلح افواج کی جانب سے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکاظلم جاری ہے، انشااللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا جموں آج منایا جا رہا ہے، چھ نومبر کو ڈوگرہ فوج نے لاکھوں کشمیریوں کو بدترین تشدد کر کے شہید کیا تھا۔

    اس دن ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل کیا، مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی ۔

    یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے لیے منایا جاتا ہے کہ جموں کے مسلمانوں نےقیمتی جانوں کا نذرانہ جس مقصد کے حصول کے لیے پیش کیا تھا اس مقصد کو نہ تو فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے حصول میں آئندہ کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ کیا جائے گا۔

    چھ نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ، اس دن لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت سے وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

  • یوم دفاع و شہدا پر کھلاڑیوں کا بھی شہیدوں کو خراج عقیدت

    یوم دفاع و شہدا پر کھلاڑیوں کا بھی شہیدوں کو خراج عقیدت

    کراچی: آج پوری قوم یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔

    محمد حفیظ

    کرکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کے شہیدوں کو سلام۔

    مشتاق احمد

    سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اللہ پاک اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کے درجات بلند کرے۔

    شعیب ملک

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کیا۔

    فخر زمان

    اوپنر بلے باز فخر زمان نے ٹویٹر پر لکھا کبھی ہم پرچم میں لپٹے ہیں کبھی ہم غازی ہوتے ہیں۔

    وہاب ریاض

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے۔

    حسن علی

    نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے بھی وطن کے لیے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن

    شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے ٹویٹ کیا کہ ملک کے لیے لازوال قربانیاں دینے والی پاک فوج پر فخر ہے۔