Tag: Pays Tribute

  • پاک فضائیہ  کا 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش

    پاک فضائیہ کا 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے 71کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکیومنٹری جاری کردی ، فلم میں مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ڈاکیومنٹری جاری کردی گئی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم 71کے جنگی کارناموں پر مبنی ہے، اس دستاویزی فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز ہوابازوں اور جوانوں کے ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات ،شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

    دستاویزی فلم میں مادروطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف کی ان عظیم اور لازوال قربانیوں کو تاریخ کے جلی حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • وزیر اعظم کا یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں خراج عقیدت پیش

    وزیر اعظم کا یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیریوں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائےکشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیرپرکشمیریوں کےساتھ کھڑےہیں، 13جولائی1931کےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں، ڈوگرامہاراجہ کے فوجیوں کی پُرامن مظاہرین پر فائرنگ سے22کشمیری شہیدہوئے، ظلم ،غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد تاریخی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تاریخ جدوجہداورقربانیوں سےبھری پڑی ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں انکےساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کو یواین قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

    خیال رہے وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن تیرہ جولائی انیس سو اکتیس ہے، جب کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، جن کی یاد میں آج شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں پولیس سب سے پہلے پہنچتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے یوم شہدا پولیس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا اور کہا فرض کی ادائیگی میں پولیس سب سےپہلےپہنچتی ہے۔

    خیال رہے ملک میں جرائم کے خاتمے اور امن برقرار رکھنے میں پولیس فورس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزراکےہمراہ پولیس شہدا کی یادگارپرپہنچے، پھولوں کا نذرانہ پیش کیا اورشہداء کیلئےدعا کی ، اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرمیں تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

    اسی طرح کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے خون کاعطیہ دیا جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے یادگارشہداء پر پہنچ شہر کے مختلف مقامات پر بینرز اور شہداء کے پوسٹر لگاکرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

    پشاورمیں آئی جی کےپی نےشہیدصفوت غیورکی قبرپرحاضری دی، ثنا اللہ عباسی کاکہناتھا کہ کے پی پولیس کی تاریخ میں جرات،بہادری اور قربانیوں کی داستان رقم ہہیں۔

  • علی ظفر کا مرحوم جنید جمشید کو خوبصورت اندازمیں خراجِ تحسین پیش

    علی ظفر کا مرحوم جنید جمشید کو خوبصورت اندازمیں خراجِ تحسین پیش

    لاہور : معروف گلوکارو اداکار علی ظفر نے مرحوم جنید جمشید کو ان کا گانا ‘اعتبار’ گا کر خوبصورت اندازمیں خراج تحسین پیش کیا اور مداحوں کی اداسی دورکرنے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارو اداکارعلی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں انھوں نے مرحوم جنید جمشیدکو خوبصورت اندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

    علی ظفرنے مداحوں کیلئے اپنے پیغام میں لکھا کہ کہ اگر آپ پریشان ہیں تو آپ کو خوش کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی چیز ہے۔

    علی ظفر نے گیت ‘اعتبار’ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گیت میرے پسندیدہ فنکار اور بینڈ ‘وائٹل سائنز‘ کا ہے جسے شعیب منصور نے لکھا ہے۔

    یاد رہے معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان کیا تھا ، اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپیل کی تھی کہ ’کرونا کے باعث سے شوبز فنکار کام نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، شوز ہوتے ہیں تو اسٹیج لگتا ہے اور مداح آتے ہیں لیکن کرونا کی وجہ سے یہ سب بند ہوچکا ہے۔

  • برطانوی راک بینڈ کا شہید امجد صابری کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش

    برطانوی راک بینڈ کا شہید امجد صابری کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش

    لندن : برطانوی راک بینڈ نے شہید امجد صابری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے صوفیانہ کلام کوالبم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ، البم اگلے برس ریلیزکیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ نے شہید امجدصابری کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور امجد صابری کے مشہور صوفیانہ کلام کو انہی کی آواز میں البم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

    گلوکار کرس مارٹن کا کہنا ہے کہ البم کے گانے میں دو اور گلوکاروں کی آوازیں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک پاکستانی قوال امجد صابری ہیں، جنہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

    کرس مارٹن نےمزید کہا تھا امجد صابری کے مشہور کلام ’جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے‘ سے بہت متاثر ہوں اور یہی گانا نئے البم ‘ایوری ڈے لائف’ میں شامل کیا گیا، البم اگلے برس ریلیز کیا جائے گا۔

    یاد رہے معروف قوال امجد صابری کو 16 رمضان المبارک 23 جون 2016 کو لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت

    بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت

    اسلام آباد : چیئرمین‌ بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان  قربان  کردیا، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین‌ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بیگم نصرت بھٹو سرزمینِ پاک کی عظیم دختر تھیں، انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مادر جمہوریت کی جدوجہد و  قربانیوں کی وارث ہے، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملکی دفاع،مضبوط جمہوری کلچرکیلئےجدوجہدکرتےرہیں گے، بیگم نصرت بھٹونےآئین،جمہوریت کی خاطرمشکلات کاسامناکیا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی اہلیہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اورجمہوریت کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کرنے والی پرعزم خاتون محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین

    وزیراعظم عمران خان کا ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر سے عوام کی جانب سے ڈیم فنڈ میں10 ارب روپے کے رقم جمع ہونے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے کی رقم جمع کروانے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    یاد رہے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، سپریم کورٹ اوروزیراعظم خصوصی شاباش کےمستحق ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، فیصل جاوید

    فیصل جاوید نے کہا تھا پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بےسے بنتے ہیں، ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔

    خیال رہے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، پیسے آتے رہے تو 5 سال میں ڈیم بن جائے گا، ہم مہمند ڈیم پر بھی کام شروع کر رہے ہیں، ڈیموں سے سستی بجلی فراہم ہوگی پانی جمع ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، وزیراعظم

    واضح رہے6   جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کا  156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کا 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے 156شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے سی آئی پی ایس کا دورہ کیا ، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)نویدزمان اور یواین میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی بھی موجود تھے۔

    [bs-quote quote=”عالمی امن اورسیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=” ماریہ فرنینڈا "][/bs-quote]

    ماریہ فرنینڈا نے کہا عالمی امن اورسیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں، یواین کے تحت پاکستانی پیس کیپرز نے قیمتی جانیں بچائیں۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 سے امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، پاکستانی امن دستوں نے 44 مشنز میں حصہ لیا۔

    اقوام متحدہ کے وفد نے 156شہیدپاکستانیوں کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    یاد رہے 18 جنوری کو   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، یواین کمشنر انسانی حقوق بھارتی مظالم پر رپورٹ بھی شائع کرچکے ہیں اور  اقوام متحدہ قرارداد پر تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کامعاملہ بھی اجاگر کیا جبکہ  ماریہ فرنینڈا کی محروم طبقے کو بااختیار کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محروم افراد کو بااختیار بنانا ہماری حکومت کے ایجنڈے کا بھی حصہ ہے۔

    جنرل اسمبلی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے حکومت کے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات، اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔

  • سانحہ اے پی ایس کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد جمع

    سانحہ اے پی ایس کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد جمع

    لاہور : سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد میں سولہ دسمبر کو دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف قومی دن قراردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پر سفاک دہشت گردوں نے حملہ کر کے معصوم بچوں کو قتل کیا، سولہ دسمبر کو دہشت گردی کے اس واقعہ کو چار سال مکمل ہو جائیں گے، لیکن آج بھی پوری قوم دکھ اور غم میں مبتلا ہے۔

    متن میں مزید کہا گیا ایوان معصوم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کوخراج تحسین اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سولہ دسمبر کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی دن قرار دیا جائے۔

    خیال رہے 16 دسمبر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی، جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

    اس واقعے کے بعد دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کا آغاز ہوا، جس میں قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے آہنی عزم کے ساتھ فوجی آپریشن کیا گیا۔

  • سانحہ کارساز، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا  شہداء کو خراج عقیدت پیش

    سانحہ کارساز، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا شہداء کو خراج عقیدت پیش

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا سانحہ کارساز پر کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے جبکہ آصف زرداری نے کہا شہیدوں کی قربانیوں سے جمہوریت کاسورج طلوع ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے، بینظیر بھٹو سانحہ کارسازکے بعد جام شہادت تک دہشت گردی چیلنج کرتی رہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 18اکتوبر سانحہ کار ساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدجمہوریت کےروشن ستارےہیں، شہیدوں کی قربانیوں سے جمہوریت کاسورج طلوع ہوا، 11سال پہلے وطن دشمنوں نے کاروان جمہوریت پر حملہ کیا اور جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر شہید بینظیر بھٹو کا تحفظ کیا تھا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے روشن ستاروں کی قربانی سےجمہوریت کی فتح ہوئی ، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، 18 اکتوبر کو کراچی میں 30لاکھ عوام نے بینظیر بھٹو کے نظریے کی تائید کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ قائداعظم،عوام کےپاکستان کوپرامن، جمہوری،باوقارملک بنائیں گے، پی پی نے1973کےآئین کوبحال، پارلیمنٹ کوبااختیاربنایا، صوبوں کوخودمختاری دی، کےپی،گلگت بلتستان کو پہچان دی۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت خطرےمیں ہے جوقربانیوں کےبعدملی تھی ، عوام کی منتخب پارلیمنٹ کادفاع کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ سانحہ کارساز کو گیارہ سال گزر گئے ہیں ، بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر پیپلزپارٹی کا قافلہ ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس کی جانب رواں دواں تھا کہ کارساز کے مقام پر ہونے والے دھماکوں سے ایک سو ستترافراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے گئے تھے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے آج یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی جائے گی۔