Tag: payya jam

  • شریف برادران اقتدارمیں آکرلوٹ کھوسٹ کا بازار گرم کرتے ہیں،عمران خان

    شریف برادران اقتدارمیں آکرلوٹ کھوسٹ کا بازار گرم کرتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک عام لوگ اپنے حق کے لیے کھڑے نہیں ہونگے طاقتور اسی طرح ان پر ظلم کرتے رہیں گے۔

    جھنگ میں متاثرین سیلاب سےخطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا عام آدمی جب تک اپنے حقوق کیلیے آواز نہیں اٹھائے گا اس وقت تک طاقتور انکا استحصال کرتا رہیگا، عمران خان نےشریف برادران پرالزام عائدکیاکہ شریف برادران کے شوگر ملز کو بچانے کیلیے اٹھارہ ہزاری بند نہیں توڑاگیا جسکی وجہ سے بڑا نقصان ہوا۔

    عمران خان کاکہناتھاکہ شریف برادران اقتدارمیں آکرلوٹ کھوسٹ کا بازار گرم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بندوں کی مرمت کی جاتی تو لوگ سیلاب سے متاثر نہ ہوتے، عمران خان نےکہاکہ اصل جنگ اسلام آبادمیں لڑی جارہی ہےجہاں ہر قسم کا تشدد کیاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بھولے نہیں، متاثرین کی بحالی کیلیےجہاں تک جاناپڑا جائینگے۔

  • مولانافضل الرحمان کوشک ہوتوڈی آئی خان کاحلقہ کھلوالیں، عمران خان

    مولانافضل الرحمان کوشک ہوتوڈی آئی خان کاحلقہ کھلوالیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ اب قبضہ گروپ کا مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

    آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہو ئی ہے، حکمرانوں کو پتہ ہے اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی دکانداری  بند ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا ظلم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا،18 سال کی سیاست میں قوم میں پہلی بار ولولہ دیکھ رہا ہوں،نئے پاکستان کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا 45 سال پہلے پی آئی اے دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن تھی، سستی روٹی سکیم بدنام ایفی ڈرین عباسی کے حوالے کردی گئی ۔

    عمران خان کا کہنا تھا این اے 73بھکرمیں مسلم لیگ ن دھاندلی کے ذریعے جیتی، مولانا کو چیلینج کرتا ہوں ، ذرا سی بھی شک ہے تو  پی کے 68 میں دوبارہ گنتی کروالو، ان کا کہنا تھا ایازصادق کو اپنی کامیابی کا یقین ہے تو کیوں سٹے آرڈر لے رکھا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے بعد یہ تحریک سب سے بڑی ہے، ہم اپنے لئے نہیں بلکہ مظلوم طبقے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ان لوگوں کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں حکمران بھیڑ بکریوں کی طرح رکھتے ہیں اوران بچوں کے لئے لڑ رہے ہیں جنہیں ان کے بنیادی حق تعلیم کے حصول سے دور رکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت تمام صو بوں سے بہتر ہے، خیبر پختونخوا میں کرپشن پر قابو پایا گیا، 302 کرپٹ افسران کو پکڑا، کے پی کے میں ایف آئی آر آن لائن درج ہوتی ہے، صو بے میں پو لیس بھرتیاں سیاسی بیناد پر نہیں ہوتیں، 15ہزار ٹیچرز کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں صو بے میں کسی کا کوٹہ نہیں ہو تا، 70فیصد اسکول لڑکیوں کیلئے قائم کئے جا ئیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ عوام جب تک ظلم کیخلاف کھڑے نہیں ہونگے، یہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا، اللہ نے تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، پاکستانیوں! وقت ضائع نہ کرو۔ وزیراعظم کے استعفے کیلئے تمام پاکستانیوں کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

  • عمران خان کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورے کا اعلان

    عمران خان کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورے کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے کل سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سےخطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا مخیر حضرات  سیلاب زدگان کی ہر ممکن کی کریں ، پورے پنجاب کا پیسہ لاہور میں خرچ ہوا پھر بھی لاہور ڈوب گیا، شہبازشریف نے 2012ء میں آنے والے سیلاب سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اگر ڈیم بناتے جاتے تو پانی بچایا اور سردیوں میں استعمال کیا جاسکتا تھا، ان کا کہنا تھا شہباز شریف یہ تمہاری چھٹی باری ہے ڈرامے بند کرو اور ڈیم بناؤ ۔

    عمران کا کہنا تھا کہ فافین کی جانب سے کہا گیا کہ 90حلقوں میں ریٹرننگ افسران نے انتخابی لسٹوں میں تبدیلی کیاور پولنگ پلان میں تبدیلی کی جبکہ 35حلقوں میں پنکچر لگائے گئے کہ امیدواروں کے ووٹ مسترد کر دئے گئے، شائد یہی نجم سیٹھی کے پنکچر تھے، مزید یہ کہ400 الیکشن مانیٹرز کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ بھی جاری نہیں کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا چینی صدر سرمایہ کاری کیلیے نہیں، قرضے دینے آرہا تھا، ان کا کہنا تھا قوم کو انصاف اور تعلیم دینا ہو گی،ہم دنیا کی مدد کیا کریں گے، وہ وقت جلد آئے گا جب لوگ پاکستان میں نوکریاں کرنے آیا کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر دکھاؤں گا، کمزور پر اب کوئی ظلم نہیں کرسکے گا، پولیس اور ججز کی تنخواہیں بڑھائیں گے، قوم کو انصاف اور تعلیم ملے تو ملک ترقی کرتا ہے، ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا، زرداری نے سندھ میں وہی کیا جو نواز شریف نے پنجاب میں کیا، جیتنے والے امیدواروں کے ووٹ مسترد کرکے انہیں ہرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2012ء کی انکم اسٹیٹمنٹ میں نواز شریف کے پاس کوئی جائیداد نہیں، 2013ء میں میاں صاحب کے اثاثے 200 کروڑ ہوجاتے ہیں، میاں صاحب نے 6 ارب روپے کا قرضہ واپس نہیں کیا، اقتدار میں آگیا تو نواز شریف سے پیسہ واپس لوں گا۔

  • پچیس دن گزرنے کے باوجود قوم کے جنون میں کمی نہیں آئی، عمران خان

    پچیس دن گزرنے کے باوجود قوم کے جنون میں کمی نہیں آئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن دن کو سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور شام میں دھرنے میں آئیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سب کچھ عنایت کیا ہے، میں اس جگہ صرف اقتدار کیلئے نہیں بیٹھا، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح میں بھی وزیراعظم بن سکتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں تو کہہ سکوں کہ میں نے اپنی قوم کو بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مگرمچھوں کے مقابلے کیلئے ہم پسے ہوئے طقبات کو اکھٹا کر رہے ہیں، میں ان مگرمچھوں کا آخری دم تک مقابلہ کرکے دکھائوں گا،عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نیچے غیر جانبدار انویسٹی گیشن کیسے ہو سکتی ہے، اگر انویسٹی گیشن ہو گئی تو پہلا مجرم نواز شریف، دوسرا افتخار چودھری جبکہ تیسرا نجم سیٹھی نکلے گا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی دھاندلی کے ذریعے بلوچستان کا وزیراعلیٰ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ تربت میں چیف منسٹر بلوچستان عبدالمالک کو ساڑھے چار ہزار ووٹ پڑے جبکہ بی این پی کے احسان شاہ کو چار ہزار ایک سو ووٹ پڑے لیکن ریٹرننگ افسر احسان شاہ نے ووٹ غائب کرکے عبدالمالک کو جتوا دیا تھا۔

    عمران خان نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو این اے 266 میں 40 ہزار ووٹ پڑے اور میر کھوسو کو 35 ہزار ووٹ پڑے لیکن 24 ہزار ووٹ مسترد کرکے میر ظفر اللہ جمالی کو جتوا دیا گیا۔ آواران میں (ن) لیگ کے میر قدوس بزنجو کو 544 ووٹ پڑے۔ گنتی ہونے پر 519 ووٹ جعلی نکلے۔ میر قدوس صرف 25 ووٹوں پر منتخب ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ آج پاکستان میں تمام مسائل کی وجہ میں ہوں۔ چینی صدر کے دورے کا التواء بھی میرے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے۔

  • نوازشریف ضمیر کے سوداگر ہیں، عمران خان

    نوازشریف ضمیر کے سوداگر ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف ضمیر کے سوداگر ہیں،اُن سے کہنا چاہتا ہوں کہ نظریات بکتے نہیں ہیں۔

    ڈی چوک میں واپسی کے بعد اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف دیکھ لیں چوبیس دن بعد بھی کتنےلوگ یہاں بیٹھے ہیں،عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو چیلنج ہے ایک دن میں اتنے لوگ نکال کردکھادیں، اگر آبھی گئےتو ملازمین اور پٹواری ہونگے۔

    اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے سودے کرنے والے سن لیں جنون کا سودا نہیں ہوتا، عمران خان نےعوام سےکہاکہ آپ پاکستان کی تقدیر بدل رہےہیں، اگر آپ کامیاب ہوگئےتو کی حکمرانوں کی سیاسی دوکانیں ختم ہوجائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں نورا کشتی کررہے ہیں ، عوام کا سمندر دیکھ کر میاں صاحب سابق صدر کے ڈرائیور بن گئے اور ستر کھانوں سے ان کی تواضع کی۔

    انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کے داد دیتا ہوں ان کی اس گفتگو پر جو کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں کی۔

  • نواز شریف کو پہلی دھاندلی کی سزا مل جاتی تو دوبارہ جرات نہ ہوتی، عمران خان

    نواز شریف کو پہلی دھاندلی کی سزا مل جاتی تو دوبارہ جرات نہ ہوتی، عمران خان

    اسلام آباد:  عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر جمہوری نظام کی روایت ہے کہ کسی کے خلاف تحقیقات ہو تواُسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ نواز شریف براہ راست دھاندلی کے ذمہ دار ہیں، 11 مئی کو صرفسترہ فیصد نتائج آنے پر میاں صاحب  نے کیسے جیت کی خبر سنادی تھی، میاں صاحب کہے رہے تھے مجھے واضع برتری دلانا ، کس کو پیغام دے رہے تھے، میچ ختم ہونے سے پہلے نتائج بتانا میچ فکسنگ ہوتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ تحقیقات میں دھاندلی ثابت نہ ہو تو واپس آجائیں،  میں نے کہا کہ 4 حلقے کھول دیں پتہ لگ جائے گا کس نے دھاندلی کی ہے، انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا کیوں کہ ن لیگ آئی ہی دھاندلی کی وجہ سے ہے ، یہ انصاف ہونے نہیں دیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی میں ملوث افراد کے احتساب تک جمہوریت نہیں آسکتی،  نواز شریف کو پہلی دھاندلی کی سزا مل جاتی تو دوبارہ جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن اور فضل الرحمان بھی کہ رہے تھے دھاندلی ہوئی ہے ،بلوچستان میں اختر مینگل نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ن لیگ تحریک انصاف کی سونامی سے ڈر گئی تھی، ہمیں پتہ ہے حقیقی جمہوریت کیا ہوتی ہے، اگر کسی نے نہیں کہا تو وہ محمود اچکزئی ہیں جنہوں نے دھاندلی کی بات ہی نہیں کی کیونکہ ان کے 8 رشتہ دار بڑے بڑے عہدوں پر ہیں اوربھائی گورنر بن گیا ہے۔

    جاوید ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی اس بات سے تکلیف ہوئی کہ عمران خان کسی کے اشارے پر چل رہا ہے، ہاشمی صاحب! آپ جانتے ہیں کہ عمران خان کسی کے اشارے پر نہیں چلتا، 14 ماہ پہلے ہی آپ کو بتا دیا تھا کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ نواز شریف کو معلوم ہے کہ شفاف الیکشن ہوا تو وہ ہمیشہ کیلئے الوداع ہو جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے جتنی زیادہ عزت جاوید ہاشمی کی اتنی کسی سیاستدان کی نہیں کی۔

    عمران خان نے کہا کہ ہارمان کر چلے گئے تو ہماری نسلیں صدیوں تک غلام رہیں گی،شریف خاندان کے 8 لوگوں نے منی لانڈرنگ  کی۔ کل تمام ارکان استعفی دیں اور نئے شفاف انتخابات کا انتظار کریں گے۔ سب سے پہلے نوازشریف کا احتساب ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے کہا کہ تھورے لوگ ہیں اور وہ بھی دہشت گرد ہیں، میں ”فیلڈ مارشل” چودھری نثار علی خان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آنسو گیس میں لوگ مر گئے، ہمارا قصور کیا تھا؟،ضیا الحق اور پرویز مشرف کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔

  • موجودہ پارلیمنٹ نےجمہوریت کو آمریت سے زیادہ نقصان پہنچایا، عمران خان

    موجودہ پارلیمنٹ نےجمہوریت کو آمریت سے زیادہ نقصان پہنچایا، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان نےکہاہےکہ موجودہ پارلیمنٹ نےجمہوریت کو جتنا نقصان پہنچایا ہےاتنا نقصان کسی آمر نے بھی نہیں پہنچایا۔

    پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں اس طرح دھاندلی کر کے جعلی حکومت قائم کرنے کرنا ممکن نہیں کیونکہ وہاں ادارے مضبوط ہیں اور حقیقی جمہوریت ہے۔ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے ہی بہت شہرت ملی، اقتدار کو کوئی شوق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آمر سے زیادہ موجودہ پارلیمنٹ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا جتنی بہتر جمہوریت اتنا بہتر انصاف ہوتا ہے، جمہوریت میں انسانوں کی بجائے پہلے میٹروبس پر پیسے خرچ نہیں ہوتے، پاکستان میں ظلم کا نظام چل رہا ہے، ہم پاکستانیوں کو ایک قوم بنا رہے ہیں اس معاشرے کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا ایسا الیکشن کرانے سے ملک میں جمہوریت نہیں آتی نواز شریف کی طرح حسنی مبارک الیکشن کراتا تھا لیکن جمہوریت نہیں تھی، جب ہم نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو حقیقی جمہوریت کی بات کرتے ہیں حقیقی جمہوریت میں لوگوں کو ایمپاور کیا جاتا ہے، آدھا یورپ جمہوریت کیوجہ سے آگے اور جہاں جمہوریت نہیں تھی وہ پیچھے رہ گیا ہے۔


    عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں تو بہت کاروبار کرتے ہیں مگر اپنا پیسہ پاکستان نہیں لاتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو سوال ہو گا کہ یہ پیسہ کہاں سے کمایا گیا ہے، آج ظالم اکٹھے ہیں اور مظلوم بٹے ہوئے ہیں، میاں صاحب! پیار سے کہہ رہا ہوں آپ کی  اننگ ختم ہوگئی، پویلین لوٹ جائیں، اب آپ کو کوئی نہیں بچاسکتا، کل یا پرسوں آپ کو جانا ہوگا وقت ختم ہوگیا، امپائر کی انگلی اوپر جانے والی ہے۔

  • انتخابات میں جیو نے نواز لیگ کا ساتھ دیا، عمران خان

    انتخابات میں جیو نے نواز لیگ کا ساتھ دیا، عمران خان

    اسلام آباد: چئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ لوگوں کے دل سے بادشاہت کا خوف نکلتاجارہا ہے، روزانہ انکشافات ہورہے ہیں۔

    آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری ہے،جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں، دھرنےسےنہیں اٹھیں گے، صرف پندرہ فیصد الیکشن نتائج آنے پرنوازشریف نے فتح کی تقریرکردی اورریٹرننگ افسروں سےکہاکہ انہیں اکثریت دلائیں، نوازشریف کے رہتے ہوئے انتخابی دھاندلی کی آزاد تحقیقات نہیں ہوسکتی۔

    چئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انکشاف ہواہےافتخارچودھری اور نجم سیٹھی نے مل کردھاندلی کی۔ دھاندلی کا پردہ چاک کرنے والے الیکشن کمیشن کے سابق اعلیٰ افسرافضل خان کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے اس ملک میں نواز شریف کی بادشاہت کا اثر زائل ہو رہا ہے روزانہ نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔اختر مینگل نے سامنے آکر بلوچستان میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا ہے، ہم اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اہلکار جسٹس رضوی نے بھی افضل خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کر کے یہ حقیقت عیاں کر دی ہے کہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کنٹینرزرکھ کرحکومت قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ انھوں نے کہا کہ شہبازشریف چین چلے گئے،انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونا چاہیئے تھا۔

    عمران خان نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ انسان پاکستان کے خلاف کام کرتا رہا ہے اور آج بھی پیسے کا پجاری ہے، افضل خان نے دھاندلی کی تصدیق کی تو جیو کی جانب سے ا نکی کردار کشی شروع کر دی گئی، کیونکہ یہ ادارہ خود دھاندلی میں ملوث تھا اور ان کو ڈر ہے کہ اگر تحقیقات ہو گئیں تو یہ بھی پھنس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے دھاندلی میں بد ترین کردار ادا کیااور اس کی تصدیق تو جسٹس کیانی نے بھی کر دی ہے۔

  • نوازشریف مستعفی نہ ہوئےتو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال ہوگی،عمران خان

    نوازشریف مستعفی نہ ہوئےتو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال ہوگی،عمران خان

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نےاستعفیٰ نہ دیاتو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال کرینگے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکراتی ٹیم بھیجنےسےپہلے راستےسےکنیٹنر ہٹائے ،نیاپاکستان بننے تک شادی کاسوچ بھی نہیں سکتا،عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کس منہ سے جمہوریت کی بات کررہے ہیں انہوں نے مجھے خود فون کر کے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود لوگ جوق در جوق دھرنے میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں،میں نواز شریف کے استعفے کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تمھارا وقت ختم ہوگیا اب نیا پاکستان بننے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

    اج رات ساڑھے آٹھ بجے اپنے خطاب میں قوم کو بتاؤں گا کہ سول نافرمانی کیا ہوتی ہے اور اس کے کیا مقاصد ہوتے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بننے تک شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں،اور میں پاکستانی قوم کو اس کے جائز حقوق دلا کر رہوں گا