Tag: pBS report

  • پاکستان : خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

    پاکستان : خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد : ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.4 فیصد اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں 6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں 81897 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 76982 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اگست میں ملک میں 39845 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ سال اگست میں ملک میں 38713 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

    جولائی اوراگست میں ملک میں 229133 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 214950 میٹرک ٹن تھی۔

    ماہ اگست میں ملک میں 110061 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 109334 میٹرک ٹن تھی۔

  • چینی کی فی کلو قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ ادارہ شماریات نے بتا دیا

    چینی کی فی کلو قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ ادارہ شماریات نے بتا دیا

    اسلام آباد : پاکستان بیورو برائے شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.71 فیصد جبکہ اگست کے مقابلے میں 0.61 فیصد کمی ہوئی۔

    پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مہینہ میں ملک میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت 87.46 روپے ریکارڈکی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں ملک میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت 88 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 107.59روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ستمبر کے مہینہ میں فی کلوچینی کی اوسط قیمت 93.09 روپے، راولپنڈی 91.38 روپے، گوجرانوالہ 88 روپے، سیالکوٹ 86.19 روپے، لاہور89.76 روپے، فیصل آباد86.29 روپے،سرگودھا 84.87روپے ریکارڈ کی گئی۔

    551 Jobs Of Announced In Pakistan Bureau Of Statistics PBS Jobs 2022

     

     اس کے علاوہ ملتان 85 روپے، بہاولپور87.30 روپے، کراچی 88.94 روپے، حیدرآباد85.16 روپے، سکھر82.99 روپے، لاڑکانہ 88.98 روپے، پشاور89.39 روپے،بنوں 84.80 روپے،کوئٹہ 90 روپے اورخضدارمیں فی کلوچینی کی اوسط قیمت 88 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں گڑ کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.26 فیصد اضافہ جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں2.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ماہ ستمبر میں فی کلو گڑ کی قیمت 137.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 135.32 روپے اور گزشتہ سال ستمبر میں 140.30 روپے تھی۔

  • لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

    لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد : رواں سال ماہ اگست کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 58فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 5.8ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اگست2021ء میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.7ارب روپے رہا تھا۔

    اس طرح اگست 2021کے مقابلہ میں اگست 2022ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی براٰمدات میں 2.1ارب روپے یعنی 58فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ گیا ہے

    پاکستان جنوب مغربی ایشیا میں واقع ایک آزاد اسلامی ریاست ہے اگر پاکستان کو معاشی اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان جنوبی ایشیا کا ترقی پذیر ملک ہے۔

    پاکستان کی معیشت 21/2022 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی 347ارب ڈالر ہے جب کہ پاکستان کی پی پی پی معیشت 5.9ٹر یلین ہے جی ڈی پی کے مطابق پاکستان دنیا کے 41ویں نمبر پر ہے۔

  • مہنگائی کی تازہ صورتحال : آٹا، مرغی اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ

    مہنگائی کی تازہ صورتحال : آٹا، مرغی اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں موجودہ ہفتے26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ15 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

    محکمہ ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق دس اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، گھی، پیازاور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آئیں جبکہ آٹا، مرغی اور چائے مزید مہنگی ہوگئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 1.45 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.52فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 6.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    دال مونگ کی قیمتوں میں 1.31فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 2.54 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.54 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں22.47 فیصد، چاول کی قیمتوں میں 1.51 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں 1.82 فیصد اور بریڈ کی قیمتوں میں 2.36فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی سے سب سے زیادہ ریلیف ماہانہ 22 ہزار 888 روپے تک کمانے والوں کو ملا اور اب کیلئے 11.91 فیصد مہنگائی کم ہوئی جبکہ ماہانہ17 ہزار732 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 8.45 فیصد کم ہوئی۔

    ماہانہ 29 ہزار517 روپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی 8.02 فیصد، ماہانہ44 ہزار175 روپے کمانے والوں کیلئے 6.07 فیصد اور ماہانہ 44 ہزار 175 روپے سے زائد کمانے والوں کیلئے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 4.08 فیصد کم ہوئی۔

  • رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں برآمدات میں اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں برآمدات میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ میں ملکی برآمدات میں اضافے کی نوید سنائی گئی ہے، جس کے تحت مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں پاکستانی کرنسی کے حساب سے جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 40.53 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست 2022 تک کی مدت میں پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات کا حجم 1,043,046 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.53 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی کرنسی میں برآمدات کاحجم 742,226 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اگست کے مہینہ میں ملکی برآمدات کاحجم 548,326 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 48.67 فیصدزیادہ ہے۔

    گزشتہ سال اگست میں پاکستانی برآمدات کاحجم 368,814 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے برعکس پاکستانی کرنسی میں درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر23.75 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رواں سال ماہ جولائی سے لے کراگست 2022 تک کی مدت میں پاکستانی کرنسی میں درآمدات کاحجم 2,436,754 ملین روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1,969,047 ملین روپے تھا۔

    اگست کے مہینہ میں ملکی درآمدات کاحجم 1,341,024 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست میں 1,079,268 ملین روپے تھا، اگست کے مہینہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24.25 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • دسمبر کے چوتھے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، پاکستان بیورو شماریات

    دسمبر کے چوتھے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، پاکستان بیورو شماریات

    نئے مالی سال 2018-19ء کے چھٹے ماہ ( دسمبر 2018ء ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 28 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،ایل پی جی ،کیلے، چائے، انڈے، لہسن ،پیاز ،سرخ مرچ ،گڑ ،چینی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،بیف، اری چاول ، صابن ،مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    زندہ مرغی، آلو،دال ماش، گندم، سمیت 4اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،سگریٹ ،مٹن ،نمک ،باسمتی چاول ، کپڑے، تازہ دودھ ، دھی،خوردنی تیل، روٹی سادہ ، ملک پاؤڈر، آٹا ، سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.22، 0.22 ،0.20 اور 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مئی کا پہلا عشرہ ، ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    مئی کا پہلا عشرہ ، ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے گیارہویں ماہ ( مئی 2018ء ) کے پہلے عشرے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.17فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، آلو، کیلے، ویجی ٹیبل گھی، دال ماش، دال مسور ، سرخ مرچ ،گڑ، ایل پی جی ،بیف، مٹن، باسمتی چاول، خوردنی تیل، کپڑے، چائے، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر، پیاز، لہسن، گندم،آٹا ، انڈے، چینی، دال مونگ، چنے کی دال سمیت نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل، بجلی کے نرخ، گیس نرخ، نمک، اری چاول، مسٹرڈ آئل، تازہ دودھ ، دھی ،ملک پاؤڈر، صابن سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار آمدنی، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.24، 0.28 ،0.33 اور0.36 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • جولائی کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی

    جولائی کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ ( جولائی 2017ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.13فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

     پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، باسمتی چاول ، اری چاول،ملک پاؤڈ، دھی ،مٹن ،بیف ، آلو ، ایل پی جی ،ویجی ٹیبل گھی ،آٹا ،سرخ مرچ ، خوردنی تیل، سمیت 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی ،تازہ دودھ ، گڑ ، چینی ،گندم، کپڑے،پیاز ،لہسن ،دال ماش، چنے کی دال ،دال مونگ ،دال مسور ،کیلے، سمیت 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول ، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ، نمک ، گیس نرخ ،چائے، مسٹرڈ آئل ،اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.16، 0.18 ،0.21 اور 0.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • نومبرکا چوتھا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 0.06  فیصد کمی

    نومبرکا چوتھا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی

    اسلام آباد : مالی سال 2015-16ء کے پانچویں ماہ (نومبر 2016ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.15 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 25 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، گندم ، آٹا،ویجی ٹیبل گھی ،لہسن ،کیلے، دال مونگ ،چائے ، سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ایل پی جی ،پیاز ،زندہ مرغی ،آلو ،دال مسور ،چنے کی دال ،دال ماش، مسٹرڈ آئل ، چینی ،گڑ ،سرخ مرچ ، سمیت12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل ،مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،تازہ دودھ ، ملک پاؤڈ، دھی ،کپڑے، باسمتی چاول ،اری چاول، خوردنی تیل، بیف ، مٹن ، نمک ، گیس نرخ ، اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.12، 0.09 ،0.06 اور 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • مالی سال  کے پہلے چار ماہ میں 9 ارب ڈالر سے زائد کا خسارہ

    مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 9 ارب ڈالر سے زائد کا خسارہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2016-17 ء کے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 9.31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق نئے مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے دوران 6 ارب 43کروڑ 20لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سا ل 2015-16 ء کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2015ء ) کی 6 ارب 86کروڑ 50لاکھ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 43 کروڑ 30لاکھ ڈالر کم رہیں۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 6.31 فیصد کمی واقع ہوئی ، دوسری جانب ملکی درآمدات پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے دوران 15 ارب 75کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں ، جو گذشتہ سال کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2015ء ) کی 14 ارب 50 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں ایک ارب 24کروڑ 70 لاکھ ڈالر زائد رہیں۔

    اس طرح درآمدات میں 8.6 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شما ر کے مطابق گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2015ء ) کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب 63کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا ، جو رواں سال کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے 9 ارب 31کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں ایک ارب68 کروڑڈالر زائد رہا ، اس طرح تجارتی خسارے میں 21.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔